ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002 |
اكستان |
|
عالمی خبریں یورپی ممالک میںہزاروںافراد کا فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ پیرس (اے ایف پی) فرانس ،جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں ہزاروںلو گوںنے گزشتہ روز فلسطینیوںاور ان کے لیڈر یاسر عرفات کی حمایت میں مارچ کیا ۔وسطی پیرس میں تقریبًا ایک ہزار افراد نے اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیر ون کی ''جنگی منطق ''کے خلاف بطور احتجاج مظاہرہ کیا ۔ فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میںتقریبًا ساڑھے پانچ ہزار افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔سٹاک ہوم میںتقریبًا دو سو مظاہرین نے اسرائیلی اور امریکی سفارتخانوں کے سامنے مارچ کیااور بائیں بازوکے بعض شدت پسندوں نے دکانوںپر حملہ کرکے اسرائیلی مصنوعات تباہ کر دیں۔اوسلو میںتقریبًا ڈیڑھ سو افراد نے پرامن مظاہر ہ کیا اوراسرائیلی اشیاء کے بائیکاٹ پر زور دیا ۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تقریبًا آٹھ سو افراد نے فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی ۔شہرمیں یہودی اسٹیبلش منٹس کے گرد حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ۔مشرقی فرانس کے شہر سٹرابرگ میںپارٹی آف فرنچ مسلمز کی کال پردوسے تین ہزار افراد نے مظاہرہ کیا جس میں جرمنی اور بلجیئم کے لوگ بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر شریک بعض افراد کی جانب سے مارچ میں یہودی مخالف نعروں پر مقررین نے کہا کہ ان کی لڑائی یہودیوں کے نہیں ،اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف ہے ۔جنوبی فرانس میں مار سیلی شہر جہاں مسلمانوںکی بڑی تعداد مقیم ہے ،میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا ۔انہوںنے امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگائے ۔میونخ میں ایسٹر مارچ میں شریک افراد نے فلسطینیوں کی حمایت کی ۔ایتھنز میں تقریبًاایک درجن ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا اوررملہ سے اسرائیلی فورسز کی واپسی کا مطالبہ کیا ۔یونان میں اسرائیل کے سفیرڈیوڈ شاسن نے ان مظاہرین سے ملنے سے انکار کر دیا ۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور یکم اپریل ٢٠٠٢ئ) ٭ سویڈن اور ناروے میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم سٹاک ہالم(اے ایف پی )فلسطینی شہروں پراسرائیلی فوج کے خونریزحملوں پرسویڈن اور ناروے میںشدید ردعمل پایا جاتاہے اوردونوں ملکوں میں اسرائیلی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔سویڈن کے ممتاز اخبار میں اہم تعلیمی سیاسی ثقافتی اورانسانی حقوق کی ٣٤ شخصیات کے دستخطوںسے ایک اپیل شائع ہوئی ہے جس میں عوام سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ (روزنامہ نوائے وقت لاہور ٥اپریل ٢٠٠٢ئ)