ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002 |
اكستان |
|
ارشاد باری ہے فاذا کروا آلاء اللّٰہاللہ کی نعمتوں کو یاد کر و ۔انسان پر ہرآن اللہ تعالی کی نعمتیں بارش کی طرح برس رہی ہیںجو داخلی بھی ہیں اورخارجی بھی ،دینی بھی ہیں مادی بھی ہیں اور روحانی بھی ، ان نعمتوں کو کیسے یاد کیا جائے۔ زیر نظر کتاب میں اسی کاحل پیش کیا گیا ہے۔لائق مصنف نے اس کتاب میں اللہ تعالی کی ان نعمتوں کو جو انسان پر مختلف انداز سے ہو رہی ہیں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے تاکہ انسان ان نعمتوں کا ادراک کر کے اُنھیں یاد رکھے اور اللہ کا شکر گزار رہے۔ ٭ نام کتاب : کشف الغطاء عن تبلیغ النساء تصنیف : مفتی سیف اللہ حقانی مدظلہ صفحات : ٤٨ ناشر : ابراہیم یوسف باوا رنگونی مذکورہ رسالہ میں اس امر پر بحث کی گئی ہے کہ تبلیغ کے لیے عورتوں کا نکلنا جائز ہے یا نہیں ۔ ٭ نام کتاب :کتابیات طیب ترتیب : قاری بشیر حسین صاحب صفحات : ٥٢ ناشر : مکتبہ حامدیہ نواں شہر ایبٹ آباد قیمت : درج نہیں پیش نظر رسالہ میں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ کی تصنیفات وتالیفات نیز مختلف کتب ورسائل میں درج آپ کی تحریرات کا تذکرہ اور تعارف پیش کیا گیا ہے۔ شروع میں حضرت حکیم الا سلام کی سنہ وار مختصر مگر جامع سوانح حیات درج کی گئی ہے۔ ٭ نام کتاب :ضروریاتِ دین ترتیب : محمد رفیق ، ایم ۔اے صفحات : ١٣٦