Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002

¾اكستان Ù

13 - 67
قربِ قیامت کی بعض علاماتاحادیثِ نبویہ کی روشنی میں
(  حضرت مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمہ اللہ  )
٭
	قال اللّٰہ تبارک وتعالی : وانّہ لعلمُ للسََّاعة۔(پ  ٢٥  سورۂ زخرف آیت  ٦١)
	 ترجمہ : ''اوروہ نشان ہے قیامت کا ۔''
	اس کی مختصر اًتفسیر کرتے ہوئے علامہ شبیر احمد عثمانی رحمةاللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں  :

''یعنی حضرت مسیح علیہ السلام کا اول مرتبہ آنا تو خاص بنی اسرائیل کے لیے ایک نشان تھا کہ بدون باپ کے پیدا ہوئے اور عجیب وغریب معجزات دکھلائے اوردوبارہ آنا قیامت کا نشان ہوگا ۔ان کے نزول سے لوگ معلوم کرلیںگے کہ قیامت بالکل نزدیک آلگی ہے ۔''
	احادیث مقدسہ میں علامات قیامت بہت بتلائی گئی ہیںلیکن ان میں ترتیب کیا ہوگی اور ایک علامت سے دوسری علامت تک کتنا فصل ہوگا،اس کی صراحت بہت کم علامات میں فرمائی گئی ہے ۔ حدیث کی سب کتابوں میں ''کتاب الفتن'' موجود ہے اوراس میںباب العلامات بین یدی الساعة یعنی قیامت سے پہلے وجود میں آنے والی علامتوںکے باب موجود ہ ہیں ۔
	علماء کرام کو حق تعالیٰ جزائے خیر دے کہ انہوں نے یہ بھی کوشش کی کہ یہ علامات یک جا کردی جائیں اور ان میں کیا ترتیب ہوگی وہ بھی ذکر کردی جائے۔
	اس سلسلہ میںسب سے مفید رسالہ وہ ہے جو حضرت شاہ رفیع الدین صاحب دہلوی رحمةاللہ علیہ نے تحریرفرمایا ہے ۔اس میں بہت سی احادیث سے استفادہ کرکے ایک مضمون کی شکل دیدی ہے۔اسی سے اقتباس کرکے یہ مضمون لکھ رہاہوں۔ 
	قربِ قیامت کی علامات میں فسق وفجور بڑی علامت ہے۔ اس کی تھوڑی سی تشریح عرض کرتا ہوں ۔
	کفر اور فسق دو لفظ ہیں ۔بظاہر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کفرکا تعلق عقیدہ سے ہے اور فسق کا تعلق فقط اعمال سے ہے ۔ کوئی آدمی خلافِ شرع کام کرتا ہو تو اسے فاسق کہا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ فسق کاتعلق عقیدہ اور عمل دونوں سے ہوتا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
61 حرف آغاز 5 1
62 درس حدیث 7 1
63 مکہ کی ا قتصادی بد حالی : 8 62
64 کفار کی طر ف سے صلح کی ایک وجہ : 8 62
65 اقتصادی ضرب ، ایک درہم بھی نہ چھوڑا جائے : 8 62
66 صورتاً حرص نہ کہ حقیقتاً : 9 62
67 پیشگی زکٰوة : 10 62
68 وسیلہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ : 11 62
69 فتنوںکی روک : 11 62
70 قربِ قیامت کی بعض علاماتاحادیثِ نبویہ کی روشنی میں 13 1
71 فہم ِحدیث 23 1
72 (١) حکومت و سیاست : 24 71
73 (٢) علم وحکمت : 24 71
74 (٣) رشدو ہدایت : 24 71
75 انبیاء علیہم السلام کو بھی بشری عوارض پیش آتے تھے : 25 71
76 (١) بھول چوک : 25 75
77 (٢) بھوک کی شدت محسوس کرنا : 26 75
78 (٣) بچھو کا کاٹنا : 26 75
79 (٤) جادو کا اثر ہو جانا : 26 75
80 (٥) زہر کے اثر سے متاثر ہونا : 28 75
81 دینوی امور کی فکر لا حق ہونا : 29 75
82 د ینی مسائل 30 1
83 ( پانی کا بیان ) 30 82
84 مقید پانی : 30 82
85 جانوروںکے جھوٹے کا بیان : 31 82
86 پانی کے استعمال کے احکام : 32 82
87 عالمی خبریں 34 1
88 یورپی ممالک میںہزاروںافراد کا فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ 34 87
89 سویڈن اور ناروے میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم 34 87
90 ضربت علیھم الذلتہ والمسکنتہ 35 87
91 اسرائیل ٹوٹ رہا ہے 35 87
92 اب تمہاری خیر نہیں واپس آ جائو، فرانسیسی یہودیوں کو اسرائیل کا مشورہ 36 87
93 طبل جنگ 36 87
94 گھٹنے ٹک گئے !! 36 87
95 برطانوی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اور افغانستان 37 87
96 کشمیر میں دینی مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں :بھارتی حکام 37 87
97 ہندوستان کی مغلیہ سلطنت اور عیسائی 38 1
98 اثرکرے نہ کرے سُن تولے فریاد میری 45 1
99 ''ربٰو'' کی حرمت قرآن و سنت کی روشنی میں 49 1
100 بینکاری نظام کی تاریخ : 49 99
101 وفیات 56 1
102 بقیہ ربا کی حرمت 57 99
103 تحریک احمدیت 58 1
104 غداروں کا خاندان : 58 103
105 تقریظ وتنقید 63 1
106 بقیہ اثر کرے نہ کرے سن تو لے میری فریاد 66 98
Flag Counter