ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002 |
اكستان |
|
تحریک احمدیت باب اول قسط : ١٠ غداروں کا خاندان : احمدیہ تحریک کے بانی مرزا غلام احمد کا تعلق پنجاب کے ایک مغل گھرانے سے تھا ۔سکھ حکمرانوں نے ان کے پردادا مرزاگل محمد کو آبائی علاقے قادیان سے نکال دیاتھا ۔ جس نے اس وقت پنجاب کے حکمران راجہ رنجیت سنگھ کے ایک مخالف سردار فتح سنگھ کے دربار میں اپنے اہل وعیال سمیت پناہ لے لی ۔فتح سنگھ کے مرنے کے بعد رنجیت سنگھ نے اس کے علاقے بھی قبضہ میں لے لیے ۔ مرزا غلام احمد کے باپ مرزا غلام مرتضیٰ اور ان کے چچا مرزا مرزا غلام محی الدین نے سکھ فوج میں شامل ہو کر سکھوں کے مظالم کے خلاف شمالی ہندوستان کے مسلمانوں کی تحریک آزادی کو کچلنے میں سرگرمی سے حصہ لیا ۔مرزا مرتضیٰ نے شمال مغربی ہند میں سید احمد شہید کے سا تھیو ں اور ان کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا جو سکھوں کے اقتدار صفحہ نمبر 17 کی عبارت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ۔رنجیت سنگھ نے کشمیر پر١٨١٨ء میں او ر پشاو ر پر ١٨٢٣ء میں قبضہ کیا۔ ١٨٣٤ء میں اس کی''بیش بہا ''خدمات کے عوض رنجیت سنگھ نے قادیان میں اس کے پانچ گائوں بحال کر دئیے۔اگلے سال رنجیت سنگھ نے وفات پائی ۔اس کی وفات کے بعد مرکزی قوت کمزور پڑنے لگی اور انگریزوں کااثر و نفوذ بڑھنے لگا ۔ مرزا مرتضیٰ نے انگریزوں کی طرف داری کی ۔وہ سکھ دربار میں انگریزوں کا قابل اعتماد آلہ کار بن گیا ۔جب