ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002 |
اكستان |
|
ضربت علیھم الذلتہ والمسکنتہ عبادت گاہوں و قبر ستانوں پر حملے ،دنیا میں یہودیوں کے خلاف نفرت بڑھ گئی کیئف ۔سٹراسبرگ(اے ایف پی)گزشتہ روز یو کرائن کے دارالحکومت کیئف میںیہودیوںکی عبادت گاہ اور جرمنی میںقبرستان پرحملہ کیا گیا جس سے دنیا میںیہودیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کا پتہ چلتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کیئف میں ٥٠ نوجوانوں نے یہودیوں کی عبادت گاہ پر شدید پتھرائو کیا اور عبادت کے بعد باہر نکلنے والے یہودیوں کو شدید زدوکوب کیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ربی اسمن نے اس حملے کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کاردعمل قرار دیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٨ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔یو کرائن میں ٥لاکھ یہود ی آباد ہیں ۔جرمنی کے شہر سٹر اس برگ میں نامعلوم افراد نے یہودیوں کے قبرستان پر حملہ کرکے ٢١ قبروں کو شدید نقصان پہنچایا ۔ جرمنی میں پہلے بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔ پولیس نے اس واقعہ میں ملوث ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ (روز نامہ نوائے وقت ١٥ اپریل ٢٠٠٢ئ) ٭ اسرائیل ٹوٹ رہا ہے تل ابیب (آئی پی پی )فلسطینی عوام پر اسرائیل کے ظلم و ستم او رفلسطینیوں کے فدائی حملوں کے باعث اسرائیلی معیشت دم توڑ گئی ہے ۔گزشتہ ڈیڑھ برس میں پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور اسرائیلی ملک چھوڑ کر فرارہونے لگے ۔ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام پراسر ائیل کے ظلم وستم بڑھتے جا رہے ہیں اور فلسطینی مرد،عورتیں، بچے اور بوڑھے اب اس قدرعادی ہو گئے ہیں کہ خوف ان کے پاس سے بھی نہیںگزر تا ۔اسرائیل اخبارات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل ٹوٹ رہا ہے۔ اسرائیل کے کثیر الاشاعت اخبار''ہرٹنر '' کی رپورٹ کے مطابق جنرل شیرون مایوسی کا جنرل ہے ۔دیگر اسرائیلی اخبارات نے فلسطینیوںکی تحریک مزاحمت اورخود کش حملوںسے اسرائیلی علاقوں میں خوف وہراس ،فو ج میںاسرائیلی نوجوانوںکا بھرتی سے انکا راور چند ماہ میں ١٠ ہزار افراد کے ترک وطن اور سینکڑوں کار خانوںکے بند ہونے کے پس منظر کو نمایا ںطورپر شائع کیا ہے ۔اسرائیلی سٹیٹ بنک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ١٨ماہ میں اسرائیلی معیشت کوپانچ ارب ڈالر کا نقصان پہنچاہے جب کہ سیاحت کے شعبہ میں اسرائیل کو ڈیڑھ ارب ڈالرکا خسارہ برداشت کرنا پڑا ۔١٠٠ سے زائد فیکٹریاںمکمل طورپربند ہو گئیں جبکہ ٣٠٠ کارخانوں میں کام معطل رہا ۔ صنعتی پیدا وار میں ٤١ فیصد کی کمی واقع ہوئی۔بجٹ میں