ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002 |
اكستان |
|
خسارہ ٦.٠سے بڑھ کر ٢فیصد ہوگیا ۔ افراط زر صفر سے بڑھ کر ٣.٥فیصد تک جا پہنچا ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اسرائیل میں لازمی فوجی سروس سے انحراف کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔١٩٨٦ء میں اسرائیلی فوج میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی شرح ٩٣ فیصد تھی جبکہ ٢٠٠٢ ء میں صرف ١٧ فیصد رہ گئی ہے۔ ہر روز سینکڑوں اسرائیلی وطن چھوڑکر دیگر ممالک کارخ کر رہے ہیں ۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور ٢٢اپریل٢٠٠٢ئ) ٭ اب تمہاری خیر نہیں واپس آ جائو، فرانسیسی یہودیوں کو اسرائیل کا مشورہ مقبوضہ بیت المقدس (ریڈیو نیوز ) اسرائیل کے نائب وزیر اعظم ایلی ویشائل نے فرانس میں آباد یہودیوں سے مال اسباب سمیٹ کر اسرائیل آنے کے لیے کہاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فرانس میں اب یہودیوں کی خیر نہیں ہے ۔ (روزنامہ نوائے وقت لاہور ٢٣اپریل ٢٠٠٢ء ) ٭ طبل جنگ اسرا ئیل سے فیصلہ کن جنگ کے لیے ہمسایہ ممالک ہماری فوج کو راستہ دیں : یمنی صدر منعا (اے ایف پی ) یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے اسرائیل اور فلسطین کے ہمسایہ عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ یمنی فوج کو فلسطینیوں کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے راہداری کی سہولت فراہم کردیں۔ (روزنامہ نوائے وقت لاہور ١١اپریل ٢٠٠٢ئ) ٭ گھٹنے ٹک گئے !! امریکہ نے اپنے دو شہریوں کی رہائی کے لیے ابو سیاف گروپ کو ٣٠ لاکھ ڈالر ادا کر دئیے منیلا (رائٹر ) امریکہ نے فلپائن کے ابو سیاف گروپ جسے القاعدہ کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، سے اپنے دو شہریوں کی رہائی کے لیے ٣٠ لاکھ ڈالر بطور تاوان ایڈ وانس ادا کر دئیے ۔جزیرہ باسیلان کے لوگوں نے اس کی تصدیق کی ہے لیکن فلپائن کی حکومت کا کہناہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔امریکہ مشنری مارٹن اورگریشیا ابھی تک ابوسیاف گروپ کی قید میں ہیں امریکی عہدیدار وں نے بھی تاوان اداکرنے کی تصدیق کردی ہے۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور ١٣اپریل ٢٠٠٢ئ)