Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002

اكستان

47 - 67
صفحہ نمبر 33 کی عبارت
خلاف ہیں  :
	(١)  نماز کے واجبات میں سمع اللہ لمن حمدہ کہنا، امام کے لیے ربنا لک الحمد کہنا ،امام اور مقدی دونوں کے لیے قومہ میں مسنون دعائیں پڑھنا ،رکوع میں سبحان ربی العظیم کہنا، سجدوں میں سبحان ربی الاعلی کہنا، دونوں سجدوں کے درمیان (جلسہ میں )رب اغفرلی پڑھنا وغیرہ بیان کیا ہے حالانکہ ہمارے ہاں ان میں سے کوئی چیز بھی واجب نہیں ہے کیونکہ ترکِ واجب سے سجدہ سہو لازم آتا ہے اور مذکورہ بالاچیزیں اگر رہ جائیں تو نماز ہوجاتی ہے او ر سجدہ سہو بھی لازم نہیں آتا کیونکہ مذکورہ بالاتمام باتیں  ہمارے ہاں سنت ہیں۔
	(٢)  نماز کی سنتیں بیان کرتے ہوئے سینے پرہاتھ باندھنے کا ذکر کیا ہے ۔حالانکہ ہمارے ہاں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے کیونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے من السنة وضع الیمین علی الشمال تحت السرہ  دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پرناف کے نیچے رکھنا حضور اکرم  ۖ  کی سنت ہے ۔(ابودائود۔مسند احمد)
	(٣)  نماز کی سنتوں کے ذیل میں رکوع سے پہلے، رکوع کے بعد اور تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوتے وقت رفع یدین کا ذکرکیا ہے حالانکہ ہمارے ہاں تکبیر تحریمہ کے علاوہ باقی تمام جگہوں پررفع یدین منسوخ ہے کیونکہ حضرت عبداللہ بن مسعود  نے جب اپنے شاگرد وں کو حضور اکرم  ۖ  جیسی نماز پڑھ کر دکھائی تو آپ نے صرف تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ اُٹھائے بعد میں کسی جگہ ہاتھ نہ اُٹھائے ۔(نسائی ص ١٥٨  ج ١ ۔ ترمذی ص٣٥  ج ١)
	(٤)  نماز کو باطل کرنے والی اشیا ء کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ''اگر جان بوجھ کر نمازمیں کلام کیا تو نماز فاسد ہو جائے گی لیکن اگربھو ل کر یا ناواقفی کی وجہ سے نماز میں بات کرلی تونماز باطل نہ ہوگی '' حالانکہ ہمارے ہاں کلام مطلقًا مفسدِنماز ہے دانسة ہو یا بھول کر یا ناواقفی کی وجہ سے ہر صورت میں نماز باطل ہو جاتی ہے چنانچہ تعلیم الاسلام حصہ چہارم صفحہ ٤٠ پر یوںلکھاہے ۔ سوال : مفسدا ت نماز کیا کیا ہیں ؟جواب :(١) نماز میں کلام کرنا چاہے قصدًا ہو یا بھول کر تھوڑا ہویا زیادہ ہر صورت میں نماز ٹوٹ جاتی ہے ۔
	(٥)  وضو کے فرائض کا بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔وضو کے چھ فرائض ہیں حالانکہ ہمارے ہاں وضو کے چار فرض ہیں ۔چنانچہ تعلیم الاسلام حصہ دوم صفحہ ٤٤ پرلکھا ہے۔ سوال : وضو کے فرض کتنے ہوتے ہیں ؟ جواب: ''وضو کے چار فرض ہیں''۔ اسی طرح آگے چل کر کلی کرنے او ر ناک میں پانی ڈالنے کو بھی چہرہ دھونے میں شامل کرکے فرض قرار دے دیا ہے حالانکہ یہ دونوں کام سنت ہیں چنانچہ تعلیم الاسلام حصہ دوم صفحہ ٤٤ پریوں لکھاہے ۔سوال : وضو کی سنتیں کتنی ہیں ؟جواب: وضو کی تیرہ سنتیں ہیں ..................(٥) تین بار کلی کرنا (٦) تین بار ناک میں پانی ڈالنا ۔ترتیب اور توالی (مسلسل دھونا) 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
61 حرف آغاز 5 1
62 درس حدیث 7 1
63 مکہ کی ا قتصادی بد حالی : 8 62
64 کفار کی طر ف سے صلح کی ایک وجہ : 8 62
65 اقتصادی ضرب ، ایک درہم بھی نہ چھوڑا جائے : 8 62
66 صورتاً حرص نہ کہ حقیقتاً : 9 62
67 پیشگی زکٰوة : 10 62
68 وسیلہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ : 11 62
69 فتنوںکی روک : 11 62
70 قربِ قیامت کی بعض علاماتاحادیثِ نبویہ کی روشنی میں 13 1
71 فہم ِحدیث 23 1
72 (١) حکومت و سیاست : 24 71
73 (٢) علم وحکمت : 24 71
74 (٣) رشدو ہدایت : 24 71
75 انبیاء علیہم السلام کو بھی بشری عوارض پیش آتے تھے : 25 71
76 (١) بھول چوک : 25 75
77 (٢) بھوک کی شدت محسوس کرنا : 26 75
78 (٣) بچھو کا کاٹنا : 26 75
79 (٤) جادو کا اثر ہو جانا : 26 75
80 (٥) زہر کے اثر سے متاثر ہونا : 28 75
81 دینوی امور کی فکر لا حق ہونا : 29 75
82 د ینی مسائل 30 1
83 ( پانی کا بیان ) 30 82
84 مقید پانی : 30 82
85 جانوروںکے جھوٹے کا بیان : 31 82
86 پانی کے استعمال کے احکام : 32 82
87 عالمی خبریں 34 1
88 یورپی ممالک میںہزاروںافراد کا فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ 34 87
89 سویڈن اور ناروے میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم 34 87
90 ضربت علیھم الذلتہ والمسکنتہ 35 87
91 اسرائیل ٹوٹ رہا ہے 35 87
92 اب تمہاری خیر نہیں واپس آ جائو، فرانسیسی یہودیوں کو اسرائیل کا مشورہ 36 87
93 طبل جنگ 36 87
94 گھٹنے ٹک گئے !! 36 87
95 برطانوی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اور افغانستان 37 87
96 کشمیر میں دینی مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں :بھارتی حکام 37 87
97 ہندوستان کی مغلیہ سلطنت اور عیسائی 38 1
98 اثرکرے نہ کرے سُن تولے فریاد میری 45 1
99 ''ربٰو'' کی حرمت قرآن و سنت کی روشنی میں 49 1
100 بینکاری نظام کی تاریخ : 49 99
101 وفیات 56 1
102 بقیہ ربا کی حرمت 57 99
103 تحریک احمدیت 58 1
104 غداروں کا خاندان : 58 103
105 تقریظ وتنقید 63 1
106 بقیہ اثر کرے نہ کرے سن تو لے میری فریاد 66 98
Flag Counter