Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہورمئی 2002

اكستان

46 - 67
مطابق ہر مسئلہ کوقرآن وحدیث کا مسئلہ کہہ کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔
	اس مجلس میں بندہ صرف مذکورہ بالا کیسٹ میں بیان کیے گئے اُن مسائل کا ذکر کرے گا جو فقہ حنفی کے مفتٰی بہ اقوال کے خلاف ہیں تاکہ حجاج کرام اور دیگر حنفی مسلمان جو اس کیسٹ کو سنیں غلط مسائل پر عمل نہ کریں بلکہ اپنی نماز، نمازِ جنازہ اور وضو وغیرہ میں فقہ حنفی کے مسائل پرہی عمل پیرا ہوں ۔مجھے حیرت اور دکھ اس بات کا ہے کہ غیر مقلدین سعودی عرب میں جا کر خود کو سلفی کہلاتے ہیں اور سعودی علماء کو دھوکہ دیتے ہیں کہ وہ سلف صالحین کے پپروکار ہیںحالانکہ غیر مقلدین کے نزدیک تقلید شرک اور تمام مقلدین مشرک ہیں و ہ حنفی ہوں یاشافعی، مالکی ہوں یا حنبلی ۔ لیکن اپنا اُلو سیدھا کرنے کے لیے وہاں تقلید کے خلاف کوئی بات نہیں کرتے ۔سعودی علماء کواحناف سے بد ظن کرنے کے لیے اُنہیں قبر پرست اور خالص توحیدپرعمل نہ کرنے والے باور کراتے ہیں ۔اس طرح سعودی علماء اورحکام کو دھوکہ دے کر احناف کے خلاف کتابیںاور رسالے شائع کرکے اپنی غیر مقلدیت کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
	اس سلسلہ میں ہماری حکومت بھی تساہل سے کام لیتی ہے حالانکہ ہماری وزارتِ مذہبی امور کا فرض ہے کہ وہ سوادِاعظم اہل سنت والجماعت احناف کے حقوق کا تحفظ کرے اور سعود ی حکومت کو غیر مقلدین کے نظریات سے مطلع کرے اور اُنہیں احناف حجا ج کرام میں ایسی کتابیں اور کیسٹیں تقسیم کرنے سے منع کرے جن میں احناف کی مسلمات کے خلاف باتیں موجود ہوں۔ہمارے مذہبی امور کے وزیر جناب ڈاکٹر محمود احمد غازی صاحب بڑے راسخ العقیدہ حنفی مسلمان ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ سعودی حکومت کو بتائیں کہ ہم احناف بحمداللہ اہل سنت والجماعت راسخ العقیدہ مسلمان ہیں باقی مسلمانوں کی طرح ہم تو حید باری تعالی پر یقین کامل رکھتے ہیں ہمارے متعلق غیرمقلدین کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے کہ ہم قبر پرست اور توحید خالص کے حامل نہیں ہیں ۔ہمارے نزدیک آئمہ اربعہ کے تمام مقلدین اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں جبکہ غیر مقلدین تقلید کو شرک اور مقلدین کو مشرکین میں شمار کرتے ہیں  ١  چونکہ ان کی رفع یدین اور آمین بالجہر آپ حنابلہ کے ساتھ مشترک ہے اس لیے مادی فوائد کے حصول کے لیے اپنے آپ کو سلفی کہتے ہیں حالانکہ سلف صالحین کی اتباع ان کے ہاں شرک کے زمرہ میں آتی ہے اگر سعودی حکومت ہمارے حجاج کو جذبہ خیر سگالی کے تحت مذہبی لٹریچر دینا چاہتی ہے تو اس سلسلہ میںپاکستان کے حنفی علما ء سے مشور ہ کرکے ایسا لٹریچر فراہم کرے جن سے حنفی مسلّما ت پر زد نہ پڑتی ہو اگرہر حاجی کو تعلیم الاسلام کا مکمل سیٹ یا تفسیر عثمانی جیسی کوئی تفسیر دیا کریں توتمام حجاج کرام حکومت سعودیہ کے ممنون ہوں گے اور احناف وحنابلہ کے درمیان الفت ومحبت کے رشتے استوار ہوں گے ۔
	تمہید خاصی طویل ہوگئی ہے ۔اب میں مذکورہ بالاکیسٹ میں بیان کر دہ اُن مسائل کاذکر کرتاہوں جو فقہ حنفی کے 
    ١    پروفیسر حافظ محمد عبداللہ کی کتاب ''  اصلی اہل سنت  ص٢١  ''

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
61 حرف آغاز 5 1
62 درس حدیث 7 1
63 مکہ کی ا قتصادی بد حالی : 8 62
64 کفار کی طر ف سے صلح کی ایک وجہ : 8 62
65 اقتصادی ضرب ، ایک درہم بھی نہ چھوڑا جائے : 8 62
66 صورتاً حرص نہ کہ حقیقتاً : 9 62
67 پیشگی زکٰوة : 10 62
68 وسیلہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ : 11 62
69 فتنوںکی روک : 11 62
70 قربِ قیامت کی بعض علاماتاحادیثِ نبویہ کی روشنی میں 13 1
71 فہم ِحدیث 23 1
72 (١) حکومت و سیاست : 24 71
73 (٢) علم وحکمت : 24 71
74 (٣) رشدو ہدایت : 24 71
75 انبیاء علیہم السلام کو بھی بشری عوارض پیش آتے تھے : 25 71
76 (١) بھول چوک : 25 75
77 (٢) بھوک کی شدت محسوس کرنا : 26 75
78 (٣) بچھو کا کاٹنا : 26 75
79 (٤) جادو کا اثر ہو جانا : 26 75
80 (٥) زہر کے اثر سے متاثر ہونا : 28 75
81 دینوی امور کی فکر لا حق ہونا : 29 75
82 د ینی مسائل 30 1
83 ( پانی کا بیان ) 30 82
84 مقید پانی : 30 82
85 جانوروںکے جھوٹے کا بیان : 31 82
86 پانی کے استعمال کے احکام : 32 82
87 عالمی خبریں 34 1
88 یورپی ممالک میںہزاروںافراد کا فلسطینیوں کی حمایت میں مارچ 34 87
89 سویڈن اور ناروے میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم 34 87
90 ضربت علیھم الذلتہ والمسکنتہ 35 87
91 اسرائیل ٹوٹ رہا ہے 35 87
92 اب تمہاری خیر نہیں واپس آ جائو، فرانسیسی یہودیوں کو اسرائیل کا مشورہ 36 87
93 طبل جنگ 36 87
94 گھٹنے ٹک گئے !! 36 87
95 برطانوی حکومت نے مقبوضہ کشمیر اور افغانستان 37 87
96 کشمیر میں دینی مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں :بھارتی حکام 37 87
97 ہندوستان کی مغلیہ سلطنت اور عیسائی 38 1
98 اثرکرے نہ کرے سُن تولے فریاد میری 45 1
99 ''ربٰو'' کی حرمت قرآن و سنت کی روشنی میں 49 1
100 بینکاری نظام کی تاریخ : 49 99
101 وفیات 56 1
102 بقیہ ربا کی حرمت 57 99
103 تحریک احمدیت 58 1
104 غداروں کا خاندان : 58 103
105 تقریظ وتنقید 63 1
106 بقیہ اثر کرے نہ کرے سن تو لے میری فریاد 66 98
Flag Counter