کے ہمہ جہتی مضر پہلوؤں کا اجمالی جائزہ بھی آگیا ہے، نیز منشیات کے رواج کے بنیادی اسباب و محرکات بھی بیان ہوگئے ہیں ، اور سماج کو نشہ کی لعنت سے بچانے کی بنیادی تدبیروں کا ذکر بھی آگیا ہے، اس طرح اس موضوع پر ضروری پہلوؤں کو محیط یہ رسالہ افادۂ عام کی خاطر منظر عام پر لایا جارہا ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ جس مقصد کے پیش نظر یہ رسالہ ترتیب دیا گیا ہے، اس میں اسے کامیابی حاصل ہو اور سماج سے نشے کی لعنت کو ختم کرنے کی سمت میں یہ رسالہ اپنا موثر کردار ادا کر سکے۔ وماذالک علی اللہ بعزیز۔
۵؍محرم الحرام۱۴۳۷ھ
۱۹؍اکتوبر۲۰۱۵ء
محمد اسجد قاسمی ندوی
خادم الحدیث النبوی الشریف
جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد
mvm