خاص طورپر نوجوانوں کا طبقہ اس لت میں بری طرح مبتلا ہوتا جارہا ہے، صورت حال اس قدر تشویش ناک ہے کہ ہزارہا ہزار گھر تباہی کے دہانے پر ہیں ، خاندان بکھر رہے ہیں ، طلاق کی شرح بڑھتی جارہی ہے، اخلاقی بے راہ روی عام ہوگئی ہے، اور امت کے مستقبل کے معمار جوان اپنا سب کچھ داؤں پر لگاتے جارہے ہیں اور انہیں اپنے طرز عمل کی ہولناکی اور سنگینی کا احساس تک نہیں ہے۔
مختلف احادیث میں قرب قیامت کی علامتوں کے ذیل میں شراب نوشی کی کثرت اور منشیات کے استعمال کے رواج عام کاذکر ملتا ہے اور یہ منظر آج ہر جگہ ہمارے سامنے نمایاں ہے، مختلف مشروبات، ماکولات، گولیوں ، پڑیوں ،انجکشنوں اور کیپسولوں کی شکل میں نشہ کا زہر نوجوانوں کی صحت اور کردار کو ناقابل تلافی نقصان پہونچارہا ہے اور اس حوالے سے سماج کے مصلحین کی طرف سے کوئی ٹھوس اور منصوبہ بند اصلاحی کوشش بھی نظر نہیں آرہی ہے، جو سب کے لئے بڑے خطرے کا الارم ہے۔
mvm