Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2017

اكستان

21 - 66
منظم ہوگئے ہیں آپ کی صداقت اور استقامت یہ ہے کہ جن کو آپ صحیح سمجھتے ہیں اُن کی مدد کریں اور اگر اس امداد میں کسی قربانی کی ضرورت ہوتو اُس سے بھی دریغ نہ کریںالبتہ یہ ضروری ہے کہ آپ کا جو بھی اقدام ہو وہ حقیقت کی بنیاد پر ہو، افواہیں چنگاریوں کا کام کرتی ہیں، ''صالح جماعت'' کا کام ہے کہ  وہ افواہ کو مشعلِ راہ نہ بنائے، افواہ کے علاوہ کسی شخص کی بات بھی اُس وقت تک قابلِ و ثوق نہ سمجھنی چاہیے جب تک یہ ثابت نہ ہوجائے کہ خود وہ شخص قابلِ و ثوق ہے جو خبر دے رہا ہے۔ 
قرآنِ پاک کی اس سورة میں جس میں صالح جمہوریت کے خدو خال کی طرف اشارے کیے گئے ہیں مقاومت اور مقابلہ اور تادیب کی بھی تعلیم دی گئی ہے سب سے پہلے ہدایت یہ ہے  : 
''ایسا شخص جو قابلِ اعتماد نہیں ہے اگر کوئی خبر لے کر آئے تو پوری طرح چھان بین کر لو ایسا نہ ہو تم بلا تحقیق و تفتیش کوئی قدم اُٹھا لو جو سراسر جہالت ہو پھر نتیجہ یہ ہو کہ تم کو نادم ہونا اور پچھتانا پڑے۔'' (آیت ٦)
 اس کے بعد دوسری ہدایت یہ ہے  : 
''اگر وہ جماعت (جو ایک ہی دستور کو تسلیم کرنے والے اور ایک ہی قانون کو ماننے والے) مومنین کی جماعت ہے اور وہ آپس میں لڑ پڑیں تو اُن کے درمیان صلح کرادو۔ (حضرت شاہ عبد القادر کے الفاظ میں ''ملاپ'' کرادو) اگر (اس جدوجہد میں کامیابی نہ ہو) ایک گروہ (پارٹی) دوسرے پر زیادتی کرے تو سب  مل کر اس گروہ سے جنگ کرو جو زیادتی کر رہا ہے یہاں تک کہ یہ خدا کے حکم کی طرف رجوع ہوجائے پھر اگر رجوع ہوجائے تو ان دونوں کے درمیان ملاپ کرادو عدل کے ساتھ اور انصاف سے کام لو بے شک اللہ انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔'' (آیت ٩)                               (جاری ہے)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 چھوٹے گناہوں پر بھی گرفت ہو سکتی ہے 7 4
6 وفیات 9 1
7 صالح جمہوریت اور تعمیر جمہوریت 10 1
8 اصلاحِ معاشرہ کے اصول : 10 7
9 (الف) ایک دوسرے کا احترام : 11 7
10 (ب) دلوں کی صفائی : 14 7
11 (ج) جذبۂ تقدم و ترقی میں اعتدال : 19 7
12 (د) افواہ کی تحقیق، قوتِ مقاومت اور حوصلہ ٔ تادیب : 20 7
13 سیرت ِ پاک کا اِزدواجی پہلو اور مسئلہ کثرت ِ ازدواج 22 1
14 تعدد ِ ازواج کا دور اور خطراتِ شہوت پرستی کا قلع قمع : 22 13
15 ازواجِ مطہرات کے ذریعہ تعلیماتِ اسلام کی نشرو اشاعت : 27 13
16 تعددِ ازواج کا سیاسی پہلو : 28 13
17 آنحضرت ۖ کی قوت ِ رجولیت اور انتہائی نفس کُشی : 28 13
18 ایک اہم نکتہ : 29 13
19 تبلیغ ِ دین 31 1
20 مذموم اخلاق کی تفصیل اور طہارتِ قلب کا بیان 31 19
21 (١) پہلی اصل ....... کثرتِ اکل اور حرصِ طعام کا بیان : 32 19
22 تقلیلِ طعام کے فوائد : 32 19
23 مقدارِ طعام کے مراتب : 34 19
24 وقت ِاکل کے مختلف درجات : 35 19
25 جنس ِطعام کے مراتب مختلفہ : 36 19
26 سالکوں کو ترک ِلذائذ کی ضرورت : 36 19
27 فضائلِ مسجد 37 1
28 مسجد بنانا : 37 27
29 صدقاتِ جاریہ : 40 27
30 (١) علم سیکھنا اور سکھانا : 41 27
31 (٢) نیک اولاد : 41 27
32 (٣) ورثہ میں چھوڑ ا ہوا قرآن شریف : 42 27
33 (٤) مسافر خانہ اور نہر بنانا : 42 27
34 (٥) صدقہ : 42 27
35 مسجدیں آباد رکھنا : 43 27
36 عقیدۂ ختم ِ نبوت کی عظمت واہمیت 46 1
37 اولاد کی تعلیم و تربیت 51 1
38 دل کی حفاظت 55 1
39 حضرات ِصحابہ کرام وغیرہم کی سخاوت کے چند واقعات 55 38
40 حضرت ابو بکر کی سخاوت : 55 38
41 حضرت عمر کی سخاوت : 56 38
42 حضرت عثمانِ غنی کی سخاوت : 56 38
43 حضرت علی کی سخاوت : 57 38
44 حضرت طلحہ کی سخاوت : 57 38
45 حضرت عائشہ کی سخاوت : 58 38
46 حضرت سعید بن زید کی سخاوت : 58 38
47 حضرت عبد اللہ بن جعفر کی سخاوت : 59 38
48 سیّدنا حضرت حسین کی سخاوت : 60 38
49 حضرت عبداللہ بن عباس کی سخاوت : 61 38
50 خانوادہ ٔ نبوت کی سخاوت کا نمونہ : 61 38
51 حضرت لیث بن سعد کی سخاوت : 62 38
52 حضرت عبداللہ بن عامر کی سخاوت : 62 38
53 اخبار الجامعہ 64 1
54 بقیہ : فضائل مسجد 64 27
56 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجیے 65 1
Flag Counter