Deobandi Books

دستور الطلباء

لمی و فن

401 - 410
کوشش کرنا، فنی کتابوں کی تکرار کرنے کی مشق کرنا، اصولِ فقہ کے نقشے کا استحضار رکھتے رہنا، ادبی کتاب کے ساتھ تکلُّمِ عربی کی مشق کرنا،جس کے لیے داخلِ نصاب کتاب کے مضمون کو دو تین مرتبہ غور سے پڑھنے کے بعد اپنی طرف سے عربی زبان میں تعبیر کرنا، کتاب میں موجود تعبیراتِ منتخبہ کو ضرور استعمال میں لانا، کتبِ سیَر،سوانح اور تاریخ میں سے کسی بھی ایک کتاب کے کم از کم پانچ صفحات کا مطالعہ شروع کرنااوراِس کواخیر تک نبھائے رکھنا۔
	عربی چہارم:  فنِّ بلاغت کا استحضار کرنا، ریاض الصالحین کے ہر باب کی دو تین حدیثیں زبانی کرنا، ترجمۂ قرآن کو مع لغات پختہ یاد کرنے کے بعد استحضارِمعانی کے ساتھ روزانہ اپنے سبقی پارے کی تلاوت کرنا، اشعارِ عربیہ کو حِفظ کرنا،اُن احادیث، اَشعار و اَمثال کو ساتھیوں کے ساتھ مُسابَقہ میں استعمال میں لانا، ادبی کتاب کے ضِمن میں تکلُّمِ عربی کی مشق کرنا، کسی بھی متعیَّن دو کتابوں کے پڑھے ہوئے اسباق کے حواشی و بَینَ السُّطور کو سو فیصد حل کرنے کی مشق کرنا، گذشتہ پڑھی ہوئی فنی کتابوں میں سے ہر فن کی کم از کم ایک کتاب کو مہینے میں ایک مرتبہ نظر سے گذارنا۔ 
	عربی پنجم:  علمِ فرائض ، عقائد و فلسفہ کو مستحضَر کرنا، اختلافاتِ اَئمہ کو مع دلائلِ عقلیہ و نقلیہ زبان سے ادا کرنا، اور موقع پر اُن کا اِستحضار کرنا، ہدایہ کے حواشی کو سو فیصد حل کرنا، اشعارِ عربیہ کو حتَّی الوَسع حِفظ کرتے رہنا، اپنے آپ کو قرآن کریم کا مخاطَبِ اول سمجھ کر معانی کے اِستحضار کے ساتھ سبقی پارے کی روزانہ تلاوت کرنا، فتاویٰ میں سے کسی ایک سیٹ کو بالاستیعاب نظر سے گذار لینا، تمام کتابوں کے پڑھے ہوئے اسباق کو بالاستیعاب بہ قدرِ ضرورت حواشی کے ساتھ دیکھنا۔
	عربی ششم:  اصولِ حدیث و تفسیر کو مستحضَر کرنا،درسِ قرآن و حدیث (علومِ عالیہ) مقصود بالذات کو مکمل ادب و احترام کے ساتھ اپنے آپ کو اللہ و رسول کا


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 دَسْتُورُالطُّلَبَاء 2 1
3 تفصیلات 3 2
4 علمی وفنی اِصطلاحات کا مجموعہ 4 2
5 فہرست 6 2
6 تقریظ حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری(دامت برکاتہم العالیہ) شیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند 32 2
7 تقریظ حضرت اقدس مولانا محمد یونس صاحب تاجپوری دامت برکاتہم (شیخ الحدیث مدرسہ امدادالعلوم وڈالی، گجرات) 33 2
8 پیش لفظ 34 2
9 خطبۃ الکتاب 43 2
10 باب الألف 44 1
119 باب الباء 77 1
122 باب التاء 87 1
123 باب الجیم 124 1
124 باب الحاء 130 1
125 باب الخاء 157 1
126 باب الدال 162 1
127 باب الذال 172 1
128 باب الراء 174 1
129 باب الزاء والسین 185 1
130 باب الشین 193 1
131 باب الصاد 210 1
132 باب الضاد 223 1
133 باب الطاء والظاء 229 1
134 باب العین والغین 233 1
135 باب الفاء 259 1
136 باب القاف 263 1
137 باب الکاف 291 1
138 باب اللام 304 1
139 باب المیم 312 1
140 باب النون 374 1
141 باب الواو 387 1
142 باب الہاء والیاء 395 1
143 عزائم برائے طلبہ 399 1
144 کتاب کی فریاد اپنے حامِلین سے 403 143
145 اہم مراجع ومصادر 405 143
146 ادارۃ الصدیق ڈابھیل کی گراں قدر مطبوعات 407 143
Flag Counter