Deobandi Books

دستور الطلباء

لمی و فن

224 - 410
رہی ہے وہ ضروری ہے، یعنی عقل کے اعتبار سے انسان کی طرف ہونے والی حیوان کی نسبت کبھی بھی انسان سے جدا نہیں ہو سکتی، نتیجۃً: انسان کی طرف حیوانیت کی نسبت دائمی رہے گی۔ 
	اِس سے معلوم ہوا کہ ضرورت اور دوام میں عموم خصوص مطلق کی نسبت ہے، کہ ہر نسبتِ ضرورت میں نسبتِ دوام یقینا ہوگی؛ لیکن ہر نسبتِ دوام میں نسبتِ ضرورت کا پایا جانا ضروری نہیں ہے؛(چناں چہ کل إنسان حیوان بالضرورۃ والی مثال میں کل إنسان حیوان دائما بھی کہا جاسکتا ہے)۔
	الدَّوَامُ: شُمُوْلُ نِسْبَۃِ شَيئٍ إلیٰ آخَرَ جَمیْعَ الأزْمِنَۃِ والأوْقاتِ ،مِثْلُ: کُلُّ فَلَکٍ مُتحَرِّکٌ دائماً؛ فالدَّوامُ أعَمُّ مِنْ الضَّرُورَۃِ التِيْ ھيَ امْتِناعُ انْفِکاکِ تِلکَ النِّسْبَۃِ۔ (دستور العلماء ۲/ ۸۰بحذف)
	دوام: محمول کی موضوع کے ساتھ ہونے والی نسبت کا (جدائی کے امکان کے باوجود)تمام زمانوں اور تمام اوقات میں موجود رہنا؛جیسے: فلک کا ہر فرد (تمام زمانوں میں ) حرکت کرتا ہے،اگرچہ فلک کے لیے حرکت کرنا ایسا ضروری نہیں جیسا انسان کے لیے حیوان ہونا ضروری ہے۔ معلوم ہوا کہ دوام، ضرورت (جس میں محمول کی نسبت کا موضوع سے جدا ہونا محال ہو) سے عام ہے۔
	الإمْکانُ: عَدَمُ اقتِضَائِ الذَّاتِ للوُجوْدِ والعَدَمِ، بأنْ تَکوْنَ المَاھیَّۃُ مِنْ حَیْثُ ھِيَ ھِيَ قَابِلۃً للوُجوْدِ والعَدَمِ؛ فَلایَستَحیْلُ الحُکمُ علیْہَا بالإمْکانِ۔ (دستور العلماء ۱/ ۱۱۳)
	اِمکان: کسی ذات کا عدم ووجود کا مقتضِی نہ ہونا بہ ایں طور کہ وہ ماہیت اپنی


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 2 0
2 دَسْتُورُالطُّلَبَاء 2 1
3 تفصیلات 3 2
4 علمی وفنی اِصطلاحات کا مجموعہ 4 2
5 فہرست 6 2
6 تقریظ حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری(دامت برکاتہم العالیہ) شیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند 32 2
7 تقریظ حضرت اقدس مولانا محمد یونس صاحب تاجپوری دامت برکاتہم (شیخ الحدیث مدرسہ امدادالعلوم وڈالی، گجرات) 33 2
8 پیش لفظ 34 2
9 خطبۃ الکتاب 43 2
10 باب الألف 44 1
119 باب الباء 77 1
122 باب التاء 87 1
123 باب الجیم 124 1
124 باب الحاء 130 1
125 باب الخاء 157 1
126 باب الدال 162 1
127 باب الذال 172 1
128 باب الراء 174 1
129 باب الزاء والسین 185 1
130 باب الشین 193 1
131 باب الصاد 210 1
132 باب الضاد 223 1
133 باب الطاء والظاء 229 1
134 باب العین والغین 233 1
135 باب الفاء 259 1
136 باب القاف 263 1
137 باب الکاف 291 1
138 باب اللام 304 1
139 باب المیم 312 1
140 باب النون 374 1
141 باب الواو 387 1
142 باب الہاء والیاء 395 1
143 عزائم برائے طلبہ 399 1
144 کتاب کی فریاد اپنے حامِلین سے 403 143
145 اہم مراجع ومصادر 405 143
146 ادارۃ الصدیق ڈابھیل کی گراں قدر مطبوعات 407 143
Flag Counter