Deobandi Books

سیرتِ نبویؐ

ن مضامی

8 - 50
دعوت اسلام اور سیرت نبویؐ
(مدنی مسجد، نوٹنگھم، برطانیہ میں ستمبر 1995ء کے دوران سیرت النبیؐ پر سلسلہ محاضرات۔)
دعوتِ اسلام کے حوالے سے میں تین پہلوؤں پر بات کروں گا۔ پہلی بات یہ کہ اسلام کی دعوت کی بنیادی حیثیت و نوعیت کیا ہے۔ دوسری بات اس الزام کی حقیقت کو واضح کرنا کہ رسول اللہؐ نے اسلام کو تلوار کے زور سے پھیلایا تھا اور یہ کہ اسلام دنیا میں طاقت کے بل پر پھیلا ہے۔ اور تیسری بات یہ کہ اسلام کی دعوت اور دوسروں کو اسلام کی طرف بلانے کے حوالے سے رسول اللہؐ کا طریقہ کار کیا تھا۔
دعوتِ اسلام کی بنیادی حیثیت و نوعیت
جناب رسالت مآب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جتنے انبیاء علیہم الصلواۃ والتسلیمات بھی دنیا میں آئے ان کی نبوت علاقہ، قوم اور وقت کے لحاظ سے محدود تھی۔ بنی اِسرائیل میں حضرت یعقوب علیہ السلام سے لے کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک تقریباً تین ہزار پیغمبر آئے، ان سب پیغمبروں کی نبوت بنی اسرائیل کے خاندان اور قوم کے لیے مخصوص تھی۔ حضرت لوطؑ ، حضرت صالحؑ ، حضرت شعیبؑ اور جن دیگر انبیاء کا ذکر آتا ہے یہ اپنے اپنے علاقے اور قوم کے لیے نبی ہوئے ہیں۔ مثلاً حضرت یونسؑ ایک شہر نینوا کے پیغمبر ہوئے۔ اسی طرح علاقہ کے لحاظ سے بھی پیغمبر آئے ہیں کہ ایک ہی وقت میں کئی کئی پیغمبر مختلف علاقوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف مبعوث ہوئے۔ حضرت موسٰیؑ اور حضرت شعیبؑ دونوں بیک وقت اپنی قوم کے پیغمبر تھے، دونوں خسر داماد بھی تھے کہ حضرت موسٰیؑ کی شادی حضرت شعیبؑ کی بیٹی سے ہوئی۔ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت لوطؑ بھی بیک وقت پیغمبر تھے، حضرت لوطؑ حضرت ابراہیمؑ کے بھتیجے تھے، دونوں کی نبوت کے دائرے الگ الگ تھے۔ چنانچہ حضورؐ سے پہلے مبعوث ہونے والے انبیاء کرامؑ کی نبوتیں علاقے کے لحاظ سے بھی محدود تھیں، نسلی اعتبار سے بھی محدود تھیں اور وقت کے اعتبار سے بھی محدود تھیں۔ جناب رسول اللہؐ کی نبوت علاقے، نسل اور وقت کسی لحاظ سے بھی محدود نہیں ہے۔ آنحضرتؐ کی نبوت دنیا کے تمام علاقوں کے لیے ہے، تمام اقوام کے لیے ہے اور قیامت تک کے وقت کے لیے ہے۔
یہ عمومی رسالت اللہ تعالیٰ نے صرف جناب نبی کریمؐ کو عطا فرمائی اور اسے آپؐ نے اپنی خصوصیات میں ذکر فرمایا أعطیت بست لم یعط أحد قبلی ۔۔۔ أرسلت الی الخلق کافۃ یعنی مجھے چھ باتیں ایسی ملی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں ملیں۔ ان میں سے ایک بات یہ فرمائی کہ مجھے تمام نسل انسانی کی طرف نبی بنا کر بھیجا گیا ہے۔ دنیا میں مختلف مذاہب رائج چلے آرہے ہیں جن میں بڑے مذاہب آسمانی کتابوں کے حوالے سے ہیں۔ دنیا کے بیشتر بڑے مذاہب دعوت کے مذاہب نہیں ہیں، جیسے یہودی مذہب ایک نسلی مذہب ہے کہ وہ اپنے مخصوص خاندان اور اولاد سے باہر کسی کو اپنے مذہب کی دعوت نہیں دیتے، یہودیوں کا دنیا میں کہیں بھی عمومی دعوتی مرکز نہیں ہے۔ اسی طرح ہندو وطنی مذہب ہے، وہ دوسرے علاقوں کے لوگوں کو ہندو بننے کی دعوت نہیں دیتے بلکہ ان کے ہاں تو صدیوں سے بہت سے طبقات چلے آرہے ہیں جن کی بنیاد معاشرتی امتیازات پر ہے۔ عام ہندو کے لیے ان کی مذہبی کتاب وید کو چھونا تک منع ہے۔ ہندوؤں کا مذہب بھی دعوتی مذہب نہیں ہے یہ وطن کی بنیاد پر چلے آرہے ہیں۔ اسی طرح مجوسی جو کہ دنیا میں بہت کم تعداد میں موجود ہیں وہ بھی کسی غیر مجوسی کو مجوسی بننے کی دعوت نہیں دیتے۔
البتہ عیسائی دنیا بھر میں حضرت عیسٰیؑ کی تعلیمات کے حوالے سے دعوت دیتے ہیں، حالانکہ آج کے دور کی تحریف شدہ اور تبدیل شدہ بائبل میں بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی واضح ہدایات موجود ہیں کہ میں صرف بنی اسرائیل کے پاس بھیجا گیا ہوں، بنی اسرائیل کے سوا میری دعوت کسی اور کے لیے نہیں ہے۔ حتیٰ کہ متی میں یہ واقعہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ حضرت عیسٰیؑ تشریف فرما تھے کہ ایک خاتون آئی اور اس نے کوئی مسئلہ پوچھا، حضرت عیسٰیؑ نے جواب نہیں دیا۔ تھوڑی دیر بعد اس نے پھر پوچھا کہ آپ نیک آدمی ہیں میں آپ سے مسئلہ پوچھنا چاہتی ہوں، حضرت عیسٰیؑ نے پھر جواب نہیں دیا۔ اس نے جب تیسری بار پوچھا تو فرمایا کہ میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے پاس بھیجا گیا ہوں اس کے سوا کسی کے پاس نہیں بھیجا گیا۔ وہ خاتون بنی اسرائیل کی نہیں تھی بلکہ کسی اور خاندان کی تھی۔ انجیل کی بہت سی آیات ہیں جن میں حضرت عیسٰیؑ کی واضح ہدایات ہیں کہ ہمارا مذہب بنی اسرائیل تک محدود ہے۔ چنانچہ عیسائی جو آج دنیا میں عیسائیت کی دعوت دیتے ہیں تو وہ حضرت عیسٰیؑ کی تعلیمات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
اسلام ایک عالمگیر دعوتی مذہب
اسلام آسمانی مذاہب میں سے واحد مذہب ہے جس کی دعوت پوری نسل انسانی کے لیے، دنیا کے تمام علاقوں کے لیے اور قیامت تک کے لیے ہے۔ جناب نبی کریمؐ سے اللہ تعالیٰ نے فرمایا قُلْ یَا اَیُّھَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ اِلَیْکُمْ جَمِیْعًا (سورۃ الاعراف: ۱۵۸) (اے پیغمبر) کہہ دیجیے کہ اے لوگو ! میں تمام انسانوں کے لیے اللہ کا رسول ہوں۔ نسل انسانی کی طرف جناب نبی کریمؐ کی نبوت عام ہے اس لیے اسلام کی دعوت کسی خاص علاقے، نسل اور وقت کے ساتھ مخصوص نہیں ہے، یہ اسلام کی دعوت کی بنیادی حیثیت ہے۔
دعوتِ اسلام کا ایک پہلو یہ ہے کہ جناب رسول اللہؐ صرف انسانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جِنّوں کے لیے بھی نبی تھے۔ قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا تَبَارَکَ الَذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلیٰ عَبْدِہٖ لِیَکُوْنَ لِلْعَالَمِیْنَ نَذِیْرًا (سورۃ الفرقان: ۱) کہ برکت والی ہے وہ ذات جس نے قرآن کریم اپنے بندے پر اتارا تاکہ وہ تمام جہانوں کے لیے خبردینے والا ہو۔ عالمین سے مراد انسان اور جن ہیں۔ جن ایک علیحدہ اور مستقل مخلوق ہے، جن اور انسان دونوں مکلف مخلوق ہیں۔ جس طرح نبی کریمؐ انسانوں کے لیے نبی ہیں اسی طرح آپؐ جنوں کے لیے بھی نبی ہیں۔ جن بھی جناب نبی کریمؐ کے امتی ہیں جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَ نَّہُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًا o یَھْدِیْ اِلَی الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِہٖ وَلَنْ نُشْرِکَ بِرَبِّنَا اَحَدًاo (سورۃ الجن: ۱۔۲) آپ (ان لوگوں سے) کہیے کہ میرے پاس اس بات کی وحی آئی ہے کہ جنات میں سے ایک جماعت نے قرآن سنا، پھر (اپنی قوم میں واپس جا کر) انہوں نے کہا کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے جو راہ راست بتلاتا ہے سو ہم تو اس پر ایمان لے آئے اور ہم (اب) اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں گے۔ یہ آیات اس واقعہ کے متعلق نازل ہوئیں کہ ایک دفعہ نبی کریمؐ چند صحابہؓ کے ہمراہ مکہ کے باہر ایک کھلی جگہ پر فجر کی نماز ادا فرما رہے تھے صبح کا پُر سکون اور پرُ نور وقت تھا، جناب نبی کریمؐ کی زبان مبارک پر اللہ کا کلام تھا، آپؐ قرآن کریم کی تلاوت فرما رہے تھے۔ اسی اثناء میں جنوں کا ایک گروہ وہاں سے گزرا تو آپؐ کو تلاوت کرتا دیکھ کر رک گیا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جنوں کا وہ گروہ ہم نے وہاں بھیجا تھا وَاِذْ صَرَفْنَآ اِلَیْکَ نَفَرًا مِّنَ الْجِنِّ یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْءَ انَ فَلَمَّا حَضَرُوْہُ قَالُوْا اَنْصِتُوْا فَلَمَّا قُضِیَ وَلَّوْا اِلیٰ قَوْمِھِم مُّنْذِرِیْنَ (سورۃ الاحقاف: ۲۹) اور جبکہ ہم جنات کی ایک جماعت کو آپ کی طرف لے آئے جو قرآن سننے لگے تھے، غرض جب وہ لوگ قرآن کے پاس آپہنچے تو کہنے لگے کہ خاموش رہو، پھر جب قرآن پڑھا جا چکا تو وہ لوگ اپنی قوم کے پاس خبر پہنچانے کے واسطے واپس گئے۔ اس سے اگلی آیات میں اس بات کا ذکر ہے کہ انہوں نے جا کر اپنی قوم سے کہا کہ ہم وہ کتاب سن کر آئے ہیں جو موسیٰ علیہ السلام کے بعد نازل کی گئی ہے، پھر اپنے ساتھیوں سے کہا کہ اللہ کے اس پیغمبر کا کہنا مانو اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لے آؤ۔ چنانچہ جناب نبی کریمؐ کی نبوت عالمین کے لیے یعنی جنوں اور انسانوں کے لیے ہے، یہی دونوں مخلوقیں مکلف ہیں باقی مخلوقات مکلف نہیں ہیں۔
رسول اللہؐ کی نبوت اور دعوت پوری نسل انسانی کے لیے اور قیامت تک کے لیے ہے، چنانچہ جس طرح حضورؐ کے باقی فرائض امت کو منتقل ہوئے ہیں اسی طرح دعوت کا فرض بھی امت کو منتقل ہوا ہے۔ آپؐ کے پیروکار بحیثیت امت اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ قرآن کریم اور سنتِ رسول کی شکل میں اللہ تعالیٰ کا پیغام نسل انسانی تک پہنچائیں۔ اگر امت میں دعوت کا یہ عمل جاری رہے گا تو امت بری الذمہ ہوگی لیکن اگر کسی دور میں امت میں دعوت کا یہ عمل رک جائے گا یعنی نسل انسانی تک اسلام کا پیغام پہنچنے کا عمل معدوم ہو جائے گا تو نتیجے میں بحیثیت امت پوری امت مسلمہ گناہگار ٹھہرے گی۔ یہ دعوت اسلام کی اصولی حیثیت ہے۔
رسول اللہؐ ، تاریخ انسانی کی کامیاب ترین شخصیت
مؤرخین یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ نسل انسانی میں کوئی شخصیت ایسی نہیں گزری کہ جس نے اتنے مختصر عرصے میں اپنی جدوجہد کے نتائج حاصل کیے ہوں، ایسی شخصیت جس نے صرف ۲۳ سال کے عرصے میں اپنے مشن کو اعلان کے مرحلے سے لے کر کامیابی کے مرحلے تک پہنچایا ہو۔ رسول اللہؐ نے نبوت ملنے سے کچھ عرصہ بعد صفا کی پہاڑی پر کھڑے ہو کر سرعام دعوت دی تھی، گویا یہ آپؐ کے مشن کا اعلان تھا یا ایھا الناس، قولوا لا الٰہ الا اللّٰہ تفلحوا کہ اے لوگو! کہہ دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے تا کہ تم فلاح پا جاؤ۔ اور پھر اس کے تقریباً ۲۲ سال بعد صفا کے قریب منیٰ میں کھڑے ہو کر حضورؐ نے اعلان فرمایا فزت و رب کعبہ رب کعبہ کی قسم میں اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا ہوں۔ رسول اللہؐ نے یہ اعلان کیا کہ میں نے جس مشن کا آغاز کیا تھا آج اس کے نتائج حاصل کر لیے ہیں۔ پھر آپؐ نے اپنی کامیابی پر لوگوں کو بھی گواہ بنایا وانتم تسألون عنی فما انتم قائلون؟ قالوا نشہد انک قد بلغت وادیت ونصحت فقال باصعبہ السبایہ یرفعہا الی السماء وینکتہا الی الناس اللّٰھم اشھد اللّٰھم اشھد اللّٰھم اشھد ثلاث مرات (مسلم ۲۱۳۷) کہ تم سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا، پس تم کیا کہو گے؟ لوگوں نے کہا ہم گواہی دیں گے کہ آپ نے پیغام پہنچا دیا اور پوری خیر خواہی کے ساتھ ذمہ داری ادا کر دی۔ رسول اللہؐ نے اپنی شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اٹھائی اور اس کے ساتھ لوگوں لوگوں کی طرف اشارہ کر کے کہا اے اللہ گواہ رہنا، اے اللہ گواہ رہنا، اے اللہ گواہ رہنا۔
جناب رسول اللہؐ تقریباً ڈیڑھ لاکھ صحابہ کے اجتماع سے مخاطب ہو کر فرما رہے ہیں کہ کل قیامت کے دن تم سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا کہ ہم نے اپنا پیغمبر بھیجا تھا اس نے تم تک میری بات پہنچائی یا نہیں۔ صحابہؓ نے اس پر گواہی دی کہ آپؐ نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے سونپی گئی یہ ذمہ داری نبھا دی ہے۔ چنانچہ اکیس بائیس سال کے مختصر عرصے میں رسول اللہؐ نے ایک مشن شروع کیا اور اپنی زندگی میں ہی اس مشن کی کامیابی کا اعلان فرمایا۔ اور یہ کامیابی ایسی نہیں تھی کہ ایک آدمی نے یہ دعویٰ کر دیا کہ میں کامیاب ہوگیا ہوں بلکہ تاریخ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ یہ ایک عظیم کامیابی تھی۔ ایک مغربی مصنف نے کتاب لکھی ہے ’’دنیا کے سو بڑے آدمی‘‘۔ اس کتاب میں اس نے پہلے نمبر پر جناب نبی کریمؐ کا تذکرہ کیا ہے، پھر مصنف نے دیباچے میں لکھا ہے کہ لوگ مجھ سے یہ بات پوچھیں گے کہ تم نے عیسائی ہو کر محمدؐ کو پہلے نمبر کی شخصیت کیوں قرار دیا ہے۔ میرا جواب یہ ہے کہ اس کے سوا چارہ ہی نہیں ہے اس لیے کہ خود میرے طے کردہ میرٹ پر تاریخ میں اور کوئی شخصیت پہلے نمبر پر نہیں ہے۔
اسلام پر دنیا میں بزور طاقت پھیلنے کا الزام
دنیا اس بات کا اقرار تو کرتی ہے کہ اتنے مختصر عرصے میں اتنی وسیع تر کامیابی حضورؐ کے علاوہ اور کسی شخصیت کو نہیں ملی لیکن اس سے اگلی بات کہ یہ کامیابی رسول اللہؐ نے کیسے حاصل کی، اس میں بیشتر غیر مسلم مصنفین دیانت داری کا مظاہرہ نہیں کرتے اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ایک وقت آگیا تھا جب محمدؐ کے ساتھ تلوار والے اور طاقتور لوگ اکٹھے ہوگئے تھے، چنانچہ یہ لوگ جدھر جاتے تھے مار دھاڑ کرتے تھے جس کے نتیجے میں لوگ ان کے ڈر سے اسلام میں داخل ہوتے چلے گئے۔ یورپ کے مؤرخین نے حضورؐ کی کامیابی کی یہ توجیہ کی ہے کہ محمدؐاور صحابہؓ کے دور میں اسلام کی کامیابی تلوار اورطاقت کا کرشمہ ہے لیکن یہ دعویٰ خلاف واقعہ ہے اور حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ جو لوگ حضورؐ کی دعوت کے دور سے واقف ہیں وہ یہ بات جانتے ہیں کہ اس دور میں تلوار حضورؐ کے ہاتھ میں نہیں تھی بلکہ ان کے دشمنوں کے ہاتھ میں تھی۔ حضورؐ کی دعوت کا دور مکہ کا تیرہ سالہ دور ہے۔ کوئی ان مؤرخین سے پوچھے کہ کیا جناب نبی کریمؐ کے اولین اور سب سے پختہ ساتھیوں نے تلوار کے زور پر اسلام قبول کیا؟ اسلام اگر تلوار کے زور سے پھیلا ہے تو وہ لوگ جنہوں نے حضورؐ کے اس تیرہ سالہ مکی زندگی میں اسلام قبول کیا، ان کے قبولِ اسلام کے بارے میں ان مؤرخین کے پاس کیا توجیہ ہے؟ حقیقت تو یہ ہے کہ جناب نبی کریمؐ اور ان کے ساتھیوں نے پہلے تو کئی سال تک اپنے دفاع کے لیے بھی تلوار نہیں اٹھائی، وہ مکہ کے ظالموں کو اپنے صبر و حوصلہ کے ساتھ شکست دینے میں کامیاب ہوئے، اس کے بعد مدینہ منورہ میں انہوں نے ظلم اور نا انصافی کی سرکوبی کا سلسلہ عرب و عجم تک پھیلایا۔
حضرت ابوذر غفاریؓ کا قبول اسلام
یہ وقت تو وہ تھا کہ رسول اللہؐ کا تین سال تک شعب ابی طالب میں محاصرہ رہا۔ تمام قبائل کی طرف سے حضورؐ کا سوشل بائیکاٹ تھا، انہوں نے یہ طے کر لیا تھا کہ بنو ہاشم سے یعنی حضورؐ اور ان کے خاندان سے لین دین نہیں کریں گے، نہ رشتہ دیں گے، نہ رشتہ لیں گے، نہ خوشی غمی میں شریک ہوں گے اور نہ ساتھ اٹھیں بیٹھیں گے۔ جناب نبی کریمؐ نے تین سال اس کیفیت میں گزارے، اس دور میں بھی لوگ مسلمان ہوئے۔ حضرت ابو ذر غفاریؓ اپنے اسلام قبول کرنے کا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہیں، وہ اپنے دور میں عرب کے بڑے دلیر خاندان کے فرد تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اس خاندان کے قریب سے گزرنے والا کوئی قافلہ صحیح سلامت بچ کے نہیں نکلتا تھا۔ حضورؐ کے اعلان نبوت سے پہلے حضرت ابوذر غفاریؓ موحد تھے اور بت پرستی سے نفرت تھی، فرماتے ہیں کہ میں اپنے ذوق کے مطابق اللہ کی عبادت بھی کرتا تھا، کبھی رکوع کر لیتا، کبھی سجدہ کر لیتا۔ جب مجھے پتہ چلا کہ مکے میں ایک آدمی ہے جو بت پرستی سے نفرت کرتا ہے اور اس نے نبوت کا اعلان کر رکھا ہے، میں نے اپنے بھائی کو بھیجا کہ جا کر حالات معلوم کر کے آؤ۔ مکہ مکرمہ سے شام جاتے ہوئے راستے میں بنو غفار کا قبیلہ پڑتا ہے، بھائی مکہ گیا اور حالات معلوم کر کے آیا۔ اس نے بتایا کہ ان صاحب کا نام یہ ہے، ان کے والد کا نام یہ ہے اور اس طرح نبوت کا دعویٰ کرتے ہیں اور یہ کہ مکہ کے مقامی لوگوں نے ان کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
ابو ذر غفاریؓ فرماتے ہیں کہ میری تشفی نہ ہوئی، میں نے مکہ مکرمہ خود جانے کا فیصلہ کیا۔ میں مکہ پہنچ کر حرم میں بطور مسافر جا کر بیٹھ گیا جیسا کہ عام رواج تھا۔ فرماتے ہیں کہ ایک صاحب (حضرت علیؓ) آئے اور پوچھا کہ اے مسافر کہاں سے آیا ہے؟ حضرت علیؓ کا ذوق یہ تھا کہ وہ شام کو اپنے ساتھ کھانا کھلانے کے لیے مسافر ڈھونڈا کرتے تھے۔ حضرت علیؓ انہیں ساتھ لے گئے اور لے جا کر کھانا کھلایا۔ ابو ذر غفاریؓ واپس آکر حرم میں سو گئے۔ دوسرے دن حضرت علیؓ پھر دیکھنے گئے کہ کوئی مسافر ہو کھانا کھانے والا، دیکھا کہ وہی مسافر پھر بیٹھا ہے۔ پوچھا کہ کیا مسافر کو اپنی منزل کا ابھی پتہ نہیں چلا؟ ابوذرؓ کہنے لگے کہ ابھی پتہ نہیں چلا۔ حضرت علیؓ نے کہا آؤ میرے ساتھ۔ کھانا کھایا اور واپس آکر پھر سو گئے۔ بعض روایات میں دوسری رات اور بعض روایات کے مطابق تیسری رات پھر یہی ہوا کہ حضرت علیؓ کسی مسافر کی تلاش میں آئے تو دیکھا کہ وہی شخص بیٹھا ہوا ہے۔ پوچھا کہ اللہ کے بندے تم نے کہیں جانا نہیں؟ کہا کہ نہیں۔ حضرت علیؓ پھر ساتھ لے گئے اور پوچھا کہ اصل بات کیا ہے، کیوں مسلسل یہاں بیٹھے ہو۔ ابوذر غفاریؓ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ پتہ نہیں تھا کہ یہاں مکہ میں حضورؐ کا مخالف کون ہے اور حمایتی کون ہے، میں حضرت علیؓ کو بھی نہیں جانتا تھا۔ میں نے میزبان سے کہا کہ اگر تم اعتماد کرو اور رازداری کا وعدہ کرو تو میں تم سے ایک بات کرنا چاہتا ہوں۔ حضرت علیؓ نے کہا کہ میں ایمانداری کے ساتھ کہتا ہوں کہ یہ میرے اور تمہارے درمیان راز رہے گا۔ اس پر حضرت ابو ذر غفاریؓ نے بتایا کہ میں اس شخص کی تلاش میں آیا ہوں جس نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ بھئی تم صحیح آدمی کے پاس پہنچے ہو۔
رسول اللہؐ اپنے ٹھکانے پر شعب ابی طالب میں محصور تھے، حضرت علیؓ نے کہا کہ تمہیں حضورؐ سے ملانے کے لیے تھوڑی منصوبہ بندی کرنی پڑے گی۔ میں صبح آکر تمہیں لے جاؤں گا، تم میرے پیچھے پیچھے چلنا، اگر راستے میں مجھے کوئی خطرہ محسوس ہوا کہ کسی کو ہم پر شک ہوگیا ہے تو میں جوتا صحیح کرنے کے بہانے بیٹھ جاؤں گا، تم سیدھا نکل جانا تاکہ کسی کو پتہ نہ چلے کہ ہم دونوں ساتھ ساتھ ہیں۔ خیر دونوں رسول اللہؐ کی خدمت میں پیش ہوئے۔ ابو ذر غفاریؓ نے بتایا کہ میں آپ ہی کی طرح موحد ہوں، ایک اللہ کو مانتا ہوں اور بت پرستی سے نفرت کرتا ہوں، مجھے آپ کے متعلق معلوم ہوا ہے تو میں آپ کی دعوت کے متعلق دریافت کرنے آیا ہوں۔ حضورؐ نے اپنی دعوت بتائی، اس پر حضرت ابو ذر غفاریؓ نے کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوگئے۔ پھر حضورؐ سے پوچھا کہ میرے لیے کیا حکم ہے؟ آپؐ نے فرمایا کہ بہتر یہ ہے کہ تم اپنی قوم میں چلے جاؤ اور جا کرلوگوں کو دین کی بات بتاؤ، جب کوئی نئی بات ہوگی تو میں تمہیں اطلاع کروں گا۔ کہنے لگے کہ یا رسول اللہؐ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں اپنے اسلام کا اعلان نہ کر کے جاؤں۔ حضورؐ نے فرمایا کہ یہ تمہاری مرضی پر ہے لیکن میرا مشورہ تو یہ ہے کہ اپنی قوم میں جاؤ۔
حرمِ مکہ میں لوگ اکٹھے ہوتے تھے، حضرت ابو ذر غفاریؓ نے وہاں جا کر اعلان کیا کہ اے لوگو! میرایہ نام ہے اور فلاں قبیلے سے آیا ہوں تاکہ تم مجھے پہچان لو۔ میں نے محمد رسول اللہؐ کا کلمہ پڑھ لیاہے اور اس پر میں تم لوگوں کو گواہ بناتا ہوں۔ لوگوں نے یہ سنا تو انہیں پکڑ کر مارنا شروع کر دیا، کوئی گھونسہ مار رہا ہے، کوئی لات مار رہا ہے اور کوئی ڈنڈا مار رہا ہے۔ حضرت ابو ذر غفارؓ مار کھاتے جا رہے ہیں اور کہتے جا رہے ہیں کہ میں نے کلمہ پڑھ لیا ہے لا الہ الا اللّٰہ۔ حضرت عباسؓ نے یہ معاملہ دیکھ لیا، وہ ابھی ایمان نہیں لائے تھے لیکن صاحبِ بصیرت آدمی تھے اور معاملات کو سمجھتے تھے۔ لوگوں سے کہا کہ یہ کیا کر رہے ہو، یہ بنو غفار کا آدمی ہے، اگر اسے کچھ ہوگیا تو تمہارا تجارت کا راستہ بند ہو جائے گا۔ حضرت عباسؓ نے حضرت ابو ذر غفاریؓ کو ان لوگوں سے چھڑوایا۔ حضرت ابوذر غفاریؓ نے آکر حضورؐ کی خدمت میں بتایا کہ یہ معاملہ ہوا ہے۔
حضرت ابو ذر غفاریؓ اس دور میں مسلمان ہوئے جب رسول اللہؐ کا سوشل بائیکاٹ تھا۔سوال یہ ہے کہ اگر اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے تو حضرت ابو ذرغفاریؓ کو کس تلوار نے مسلمان کیا؟ یہ نہ مکہ کے رہنے والے تھے، نہ حضورؐ کے رشتہ دار تھے اور حضورؐ کے ساتھ کوئی تعلق داری بھی نہیں تھی۔ کسی کے بتانے پر کہ فلاں شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے، باہر سے آئے اور آکر اپنی تسلی اور اعتماد کے بعد اسلام قبول کیا۔
یمنی قبیلے کے سردار طفیلؓ بن عمرو دَوسی کا قبول اسلام
حضورؐ کی مکی زندگی میں دعوت اسلام کے اس دور میں ان لوگوں نے بھی اسلام قبول کیا جنہیں حضورؐ سے ملنے سے بھی روکا جاتا تھا۔ یمن کا ایک قبیلہ تھا بنو دوس، اس کے سردار تھے طفیل بن عمرو دوسیؓ، اپنے وقت کے بڑے شاعر تھے۔ مکہ مکرمہ میں حج یا عمرہ کے لیے آئے، مکہ کے لوگوں کو معلوم ہواکہ یمن کا ایک سردار آیا ہے تو ازراہِ ہمدردی ابو جہل نے کہا کہ طفیل! تم آئے ہو تو تمہیں خبردار کردوں کہ ہمارے ہاں ایک جادوگر ہے، وہ بڑی عجیب عجیب باتیں کرتا ہے اور لوگوں کو اپنے دین سے برگشتہ کر دیتا ہے۔ تمہیں ہماری نصیحت یہ ہے کہ ایسی صورت اختیار کرو کہ اس کی بات تمہارے کان میں نہ پڑے۔ طفیلؓ کہتے ہیں کہ مجھے لوگوں نے اتنا ڈرایا کہ میں نے اپنی کانوں میں روئی ٹھونس لی۔ جب میں مکہ کی گلیوں میں گھومتا تھا تو کانوں میں روئی ٹھونس لیتا تھاکہ کہیں اس جادوگر کی کوئی آواز میرے کان میں نہ پڑ جائے۔ لیکن جو آواز مقدر میں تھی، اسے کون روک سکتا تھا۔ ایک دن حرم میں جا رہے تھے، جناب نبی کریمؐ نماز میں یا ویسے ہی قرآن کریم کی تلاوت فرما رہے تھے۔ طفیلؓ کے کان میں آواز پڑی تو سوچا کیا فرق پڑتا ہے تھوڑی دیر سن ہی لیتے ہیں، دیکھیں تو سہی کہ یہ کلام کیا کہتا ہے۔ کانوں سے روئی نکالی اور کھڑے ہوگئے، چند آیات سنیں تو کہنے لگے کہ نہ تو یہ شعر ہیں، اس لیے کہ میں خود شاعر ہوں اور جانتا ہوں کہ شعر کسے کہتے ہیں، اور نہ یہ جادو ہے ایسا کلام تو میں نے زندگی میں کبھی سنا ہی نہیں۔ حضورؐ فارغ ہوئے تو یہ حضورؐ کے پاس پہنچ گئے اور پوچھا کہ کیا آپ ہی محمدؐ ہیں، مجھے تو لوگوں نے بہت ڈرایا تھا۔ آپؐ مجھے اپنے کلام میں سے مزید کچھ سنائیں، حضورؐ نے چند آیات مزید تلاوت کر دیں، طفیلؓ نے فوراً کہا کہ مجھے کلمہ پڑھائیے۔ یہ بے انصاف مؤرخین بتلائیں کہ طفیل بن عمرو دوسیؓ کو کس تلوار نے مسلمان کیا؟
اور حضرت عمر بن الخطابؓ تو اسلام کو مٹانے کے لیے گھر سے نکلے تھے اور تلوار ان کے ہاتھ میں تھی۔ جناب نبی کریمؐ نے مکہ کے تیرہ سالہ دور میں اسلام کی دعوت دی، یہ مظلومیت کا دور تھا۔ حضرت خبابؓ جناب نبی کریمؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں۔ فرمایا صبر کرو۔ کہا یا رسول اللہ! کہاں تک صبر کریں۔ حضرت خبابؓ کا مالک انہیں جلے ہوئے کوئلوں پر لٹا کر اوپر چڑھ کر بیٹھ جاتا تھا، ان کی چربی پگھل کر کوئلوں میں گھل جاتی تھی۔ حضورؐ کی آنکھوں میں آنسو آگئے، فرمایا صبر کرو۔ یہ صبر اور مظلومیت کا دور تھا۔ حضرت زبیر بن العوامؓ کا چچا انہیں چٹائی میں باندھ کر چھت کے ساتھ الٹا لٹکا دیتا تھا اور پورے محلے کی گندگی نیچے اکٹھی کر کے اس کو آگ لگا دیتا تھا۔ حضرت بلالؓ کو مکہ کے بچے گلیوں میں پتھروں اور ریت میں گھسیٹتے پھرتے تھے اور وہ احد احد احد پکارتے جاتے تھے۔ رسول اللہؐ کی دعوت کو اگر قبولِ عام حاصل ہوا تو وہ اسلام کی سچائی کی بنا پر ہوا۔ نبی کریمؐ کا کردار، آپؐ کااخلاق اور قرآن کریم کی عظمت، یہ اسلام کی دعوت کاباعث ہوئے۔ ورنہ پہلے تیرہ سالہ دور میں تلوار تو دوسری طرف کے لوگوں کے پاس تھی۔چنانچہ یہ الزام کے جناب نبی کریمؐ کی دعوت تلوار کے زور سے پھیلی ہے، غلط بات ہے۔
امریکہ کی ایک پروفیسر کا قبولِ اسلام
قرآن کریم آج بھی معجزہ ہے۔ امریکہ میں ایک محترم نومسلم خاتون ہیں ڈاکٹر ایم کے ہرمینسن، انہوں نے اسلام قبول کیا۔ سین ڈیویگو یونیورسٹی میں فلسفے کی استاد تھیں، انہوں نے عربی ، اردو، فارسی اور گورومکھی، چار زبانیں سیکھیں۔ شاہ ولی اللہ ؒ پر پی ایچ ڈی کی۔ پاکستان کے ایک پروفیسر صاحب کے ساتھ ان کی شادی ہوئی۔ میرے چچا محترم صوفی عبد الحمید سواتی ؒ کا بھی حضرت شاہ ولی اللہؒ پر خاصا کام ہے، ڈاکٹر ایم کے ہرمینسن کو صوفی صاحب کی کتابوں سے استفادہ کا موقع ملا۔ وہ ایک دفعہ اپنے خاوند کے ساتھ پاکستان آئیں تو گوجرانوالہ میں صوفی صاحب سے ملاقات کے لیے بھی آئیں۔ میں بھی ملاقات میں تھا۔ خاتون نے اپنی گفتگو میں صوفی صاحب سے بہت سے سوالات پوچھے اور مسائل کے متعلق دریافت کیا۔ صوفی صاحب نے بھی ان خاتون سے ایک سوال کیا کہ اللہ کی بندی تم خود کفیل ہو، عقل مند خاتون ہو کہ فلسفے کی پروفیسر ہو اور ہم مسلمانوں میں بھی آج کے دور میں کشش کی ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ جسے دیکھ کر تم مسلمان ہوئی ہو، تم کیسے مسلمان ہوگئی؟ خاتون نے جواب دیا کہ مجھے کسی مسلمان نے مسلمان نہیں کیا اور میں کسی مسلمان کو دیکھ کر مسلمان نہیں ہوئی۔
خاتون نے کہا کہ مجھے تو قرآن کریم نے مسلمان کیا ہے، پھر انہوں نے اپنے مسلمان ہونے کا واقعہ سنایا۔ بتایا کہ میں نے فلسفے میں ایم اے کیا تھا اور مجھے ذہنی طور پر سکون نہیں تھا۔ میں کبھی کسی یونیورسٹی میں کسی کورس کے لیے چلی جاتی اور کبھی کسی دوسری یونیورسٹی میں کسی دوسرے کورس کے لیے چلی جاتی، کہیں سکون نہیں ملتا تھا۔ میں نے اسی کیفیت میں اسپین کی یونیورسٹی میں ایک کورس کر رہی تھی، ایک دن ہاسٹل میں ریڈیو سن رہی تھی کہ ایک اسٹیشن پر عجیب سی آواز آئی، زبان اجنبی تھی لیکن مجھے آواز میں کشش محسوس ہوئی۔ میں نے اگلے دن پھر اسی اسٹیشن پر یہی آواز سنی، اسی طرح دو چار دن سنتی رہی، آواز سننے کو جی چاہتا تھا لیکن یہ سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ کہنے والا کیا کہہ رہا ہے اور زبان کونسی ہے۔ تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ یہ مراکش کا ریڈیو ہے اور مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن کریم جو کہ عربی میں ہے، اس کی تلاوت ہو رہی ہے۔ کہتی ہیں کہ میں نے قرآن مجید کا انگلش ترجمہ منگوا کر پڑھا۔ لیکن پھر میں نے سوچا کہ پہلے عربی زبان سیکھوں گی، پھر قرآن کریم کو اس کی اصل زبان میں پڑھوں گی اور پھر فیصلہ کروں گی۔ چنانچہ میں نے قاہرہ یونیورسٹی میں دو سال تک عربی زبان سیکھی، پھر قرآن کریم کا مطالعہ کیا، اس طرح قرآن کریم نے مجھے مسلمان کیا ہے۔
دعوتِ اسلام اور حضورؐ کا اسوہ
اسلام کی مقبولیت کی وجہ قرآن کریم کا اعجاز اور جناب نبی کریمؐ کے سیرت و کردار کی اپنی قوت تھی۔ اسلام قرآن کی صداقت پر اور رسول اللہؐ کے کردار کی سچائی پر پھیلا ہے۔ جناب نبی کریمؐ کی اسلام کے لیے جو دعوت تھی، اس کے بارے میں رسول اللہؐ کا اصول کیا تھا اور آپؐ نے اس بارے میں کیا ہدایات دیں؟ جس طرح حضرت نوح علیہ السلام نے فرمایا تھا قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلاً وَّنَھَارًا o فَلَمْ یَزِدْھُمْ دُعَاءِ یْ اِلَّا فِرَارًا o (سورۃ نوح: ۵۔۶) (آخر) نوحؑ نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار! میں نے اپنی قوم کو رات کو بھی اور دن کو بھی (دین حق کی طرف) بلایا۔ سو میرے بلانے پر (دین سے) اور زیادہ بھاگتے رہے۔
جناب نبی کریمؐ کی دعوت کی کیفیت بھی یہ تھی کہ جس پر اللہ تعالیٰ نے یہ کہا لَعَلَّکَ بَاخِعٌ نَّفْسَکَ اَ لَّا یَکُوْنُوْا مُؤْمِنِیْن (سورۃ الشعراء: ۲) شاید آپ ان کے ایمان نہ لانے پر (رنج کرتے کرتے) اپنی جان دے دیں گے۔ یعنی آپ اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالیے کہ یہ لوگ مومن نہیں ہوتے، یہ تو مقدر کی بات ہے، یعنی آپ لوگوں کو زبردستی مسلمان نہیں کر سکتے۔ آپ کا کام تو یہ ہے کہ اپنی طرف سے حق بات بیان فرما دیجئے، اب جس کا جی چاہے مسلمان ہو اور جس کا جی چاہے مسلمان نہ ہو۔ وَقُلِ الْحَقُّ مِن رَّبِّکُمْ فَمَنْ شَآءَ فَلْیُؤْمِنْ وَمَنْ شَآءَ فَلْیَکْفُرْ (سورۃ الکہف: ۲۹) اور آپ کہہ دیں سچی بات جو آپ کے رب کی طرف سے ہے، پھر جو چاہے مان لے اور جو چاہے انکار کر دے۔ داعی کے دل میں انسانوں کے ایمان کے لیے تڑپ اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں حضورؐ کو لوگوں کے ایمان کے بارے میں حریص قرار دیا۔ رسول اللہؐ کے دل میں یہ خواہش حرص کے درجے کی بات تھی کہ دنیا اسلام پر اور ہدایت پر آجائے، فرمایا حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ (سورۃ التوبہ : ۱۲۸) کہ تمہاری بھلائی میں وہ حریص ہیں۔ حرص خواہش کا آخری درجہ ہوتا ہے جسے دنیاوی معاملات میں اچھا نہیں سمجھا جاتا، دنیا کے معاملات میں حرص ہو تو یہ قابل تعریف چیز نہیں ہے۔ لیکن رسول اللہؐ دین کے معاملے میں، دعوت کے معاملے میں اور لوگوں کے ایمان قبول کرنے کے معاملے میں حریص تھے۔
حضورؐ خود فرماتے ہیں کہ میری اور تمہاری مثال ایسے ہے جیسے نابینا لوگوں کا ایک گروہ بھاگے جا رہا ہو اور ان کے آگے ایک بہت بڑا گڑھا ہو جس میں آگ جل رہی ہو۔ ایک بینا یعنی دیکھنے والا آدمی یہ منظر دیکھتا ہے تو دوڑا ہوا آتا ہے اور کہتا ہے کہ اللہ کے بندو یہ کس طرف بھاگے جا رہے ہو، رک جاؤ، ورنہ آگ میں جل کر مر جاؤ گے۔ وہ بینا آدمی اس کوشش میں ہے کہ ان میں سے کوئی آگ کے گڑھے میں نہ گر جائے۔ فرمایا تم سب دوزخ کی آگ کی طرف بھاگے جا رہے ہو اور مجھے یہ منظر نظر آرہا ہے، تم جہنم کی یہ آگ دیکھ نہیں رہے ہو لیکن میں دیکھ رہا ہوں۔ تم اس کی طرف بھاگے جا رہے ہو اور میں تمہیں آوازیں دیتا جا رہا ہوں کہ خدا کے لیے اس طرف مت بھاگو، آگے آگ ہے۔ اسی کیفیت کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا حریص علیکم کہ محمدؐ تمہارے ایمان کے معاملے میں حریص ہیں۔ چنانچہ رسول اللہؐ نے لوگوں کے ایمان کی خواہش اس درجے میں کی۔ ایک مرتبہ آپؐ نے حضرت علیؓ کرم اللہ وجہہ سے فرمایا کہ اے علی! اگر ایک آدمی بھی تمہاری وجہ سے مسلمان ہو جائے تو تمہارے لیے سرخ اونٹوں کی دولت سے بھی بہتر ہے۔ لأن یھدی اللّٰہ بک رجلًا۔۔۔ خیر لک من حمر النعم او کما قال صلی اللّہ علیہ وسلم۔
رسول اللہؐ کی دعوت کا اسلوب یہ تھا کہ دعوت دینے والے کے اپنے دل میں تڑپ ہو کہ میں نے نسل انسانی کو آگ سے بچانا ہے۔ وہ تمام انسانوں کو اپنے بھائی سمجھے اور ہر ممکن کوشش کرے کہ وہ جہنم کی طرف جانے والے راستے سے ہٹ جائیں۔ یہ جناب نبی کریمؐ کا اسوہ ہے کہ پوری نسل انسانی کے لیے انسان کے دل میں تڑپ موجود ہو کہ نسل انسانی کو ہدایت کے راستے پر لانا اور آگ اور جہنم سے بچانا میری ذمہ داری ہے۔ داعی کا اندازِگفتگو جناب نبی کریمؐ نے جس لب و لہجے میں اسلام کی دعوت دی، آپؐ کی زبان کی مٹھاس کا کوئی اندازہ نہیں کر سکتا جو کہ خیر خواہی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ اس لیے کہ خیرخواہی میٹھی زبان سے ہی ہوگی اور نرمی سے ہوگی۔ آپ کسی کو غلط راستے سے بچانا چاہتے ہیں اور اپنے راستے پر لانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس شخص کو یہ اعتماد حاصل ہونا چاہیے کہ دعوت دینے والا میرا خیر خواہ ہے۔ لیکن اگر دعوت دینے والے کی گفتگو ایسی ہو کہ سننے والا اس سے شرمندگی یا ہتک محسوس کرے تو وہ دعوت قبول کرنے پر کیسے آمادہ ہوگا؟ دعوت کا پہلا اصول یہ ہے کہ دعوت خیر خواہی کے جذبے سے اور خیرخواہی کے انداز سے دی جائے۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت موسٰیؑ اور حضرت ہارونؑ کو فرعون کے پاس بھیجا اِذْھَبْ اِلیٰ فِرْعَوْنَ اِنَّہٗ طَغٰی (سورۃ طہ: ۴۲) جاؤ فرعون کے پاس کہ وہ سرکش ہوگیا ہے۔ وہ فرعون جس نے خدا ہونے کا دعویٰ کر دیا تھا اور وہ فرعون جو کہتا تھا وَقَالَ فِرْعَوْنُ یَاھَامَانُ ابْنِ لِیْ صَرْحًا لَّعَلِّی اَبْلُغُ الْاَسْبَاب o اَسْبَابَ السَّمَاوَاتِ فَاَطَّلِعَ اِلیٰ اِلٰہِ مُوْسٰی وَاِنِّیْ لَاَظُنُّہٗ کٰذِبًا (سورۃ المؤمن: ۳۶) اور فرعون نے کہا، اے ہامان میرے واسطے ایک بلند عمارت بنواؤ، شاید میں آسمان پر جانے کی راہوں تک پہنچ جاؤں۔ پھر (وہاں جا کر) موسٰیؑ کے خدا کو دیکھوں اور میں تو موسٰیؑ کو جھوٹا ہی سمجھتا ہوں۔ فرعون اپنے وزیر ہامان سے کہا کہ ایک لمبی سی عمارت بناؤ جس پر چڑھ کر میں اس خدا کو دیکھوں جس کا موسیٰؑ دعویٰ کرتا ہے، مجھے تو یہ بات جھوٹی لگتی ہے۔ وہ فرعون جس کا دماغ یہاں تک پہنچ چکا تھا، اللہ تعالیٰ نے اس کے پاس حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون علیہم السلام کو یہ کہہ کر بھیجا فَقُوْلَا لَہٗ قَوْلاً لَِّیّنَا لَّعَلَّہٗ یَتَذَکَّرُ اَوْ یَخْشٰی (سورۃ طہ: ۴۲) پھر اس سے نرمی کے ساتھ بات کرنا، شاید وہ (برغبت) نصیحت قبول کر لے یا (عذاب الٰہی سے) ڈر جائے۔ یعنی فرعون جیسا سرکش آدمی جس نے خدا ہونے کا دعویٰ کر رکھا تھا، اس کے پاس اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو بھیجا اور ہدایت کی کہ نرمی کے ساتھ بات کرنا۔ چنانچہ یہی دعوت کا اسلوب ہے۔ جناب نبی کریمؐ نے یہ تعلیم دی کہ دعوت کی زبان خیر خواہی کی زبان ہونی چاہیے کہ سننے والا خیر خواہی کا جذبہ محسوس کرے۔
ایک مرتبہ حضرت حسنؓ نے ایک بوڑھے شخص کو دیکھا کہ وہ وضو تو کر رہا ہے لیکن ٹھیک طریقے سے نہیں کر رہا۔ ہمارا آج کل کا طریقہ یہ ہے کہ ہم سیدھا منہ پر کہہ دیتے ہیں کہ بھئی بوڑھے ہوگئے ہو ابھی تک وضو کرنا نہیں آیا۔ اگر ہم نرمی کا طریقہ بھی اختیار کرتے ہیں تو اتنا تو کہہ ہی دیتے ہیں کہ باباجی کسی سے وضو کرنا ہی سیکھ لیا ہوتا۔ حضرت حسنؓ نے بزرگ کو ان کی غلطی بتانے کا کیا خوبصورت طریقہ اختیار کیا، بزرگ سے کہا کہ باباجی میں بچہ ہوں، آپ ذرا میرا وضو دیکھیں کہ کہیں میرے وضو میں کوئی غلطی تو نہیں ہے۔ چنانچہ انہوں نے سامنے بیٹھ کر وضو کیا، بزرگ کہنے لگے کہ بیٹا تمہارا وضو تو ٹھیک ہے میرے وضو میں گڑبڑ ہے۔
مخاطب کی ذہنی سطح اور نفسیات کا لحاظ جناب نبی کریمؐ نے تو ہر انداز سے دعوت دی ہے، مخاطب نے جس انداز میں بات سمجھنا چاہی حضورؐ نے اسی انداز میں بات سمجھائی۔ حضرت رکانہؓ جو ایک پہلوان تھے وہ کیسے مسلمان ہوئے؟ ہر آدمی اپنے فن کی زبان سمجھتا ہے، وہ حضورؐ کے پاس آئے اور کہا کہ میں تب آپ کو نبی مانوں گا جب آپ مجھے کشتی میں پچھاڑیں گے۔ حضورؐ نے یہ نہیں فرمایا کہ نبوت کا کشتی سے کیا تعلق؟ حضورؐ کھڑے ہوئے، کشتی لڑی اور پچھاڑ دیا۔ رکانہؓ کہنے لگے کہ ایک مرتبہ میں تو اتفاقاً ایسا ہو جاتا ہے، آپ میرے ساتھ دوبارہ کشتی لڑیں۔ حضورؐ نے دوسری بار بھی پچھاڑ دیا۔ رکانہؓ کہنے لگے کہ ایک بار اور لڑیں۔ چنانچہ تین بار کشتی لڑی اور حضورؐ نے تینوں بار کامیابی حاصل کی، اس پر رکانہؓ نے اسلام قبول کر لیا۔ رکانہؓ کو دلیل اور منطق کی زبان نہیں آتی تھی، وہ کشتی کی زبان ہی سمجھتے تھے۔ جناب نبی کریمؐ نے لوگوں کو ان کی زبان میں مخاطب کیا ہے اور ان کی نفسیات کے مطابق ان کے ساتھ ڈیل کیا۔ اسی حوالے سے ایک اور واقعہ عرض کرنا چاہتا ہوں۔
ایک دفعہ رسول اللہؐ مکہ مکرمہ میں اپنے چچا ابو طالب کے پاس بیٹھے تھے، عرب سرداروں کا ایک وفد آیا، بڑے بڑے سردار تھے جن میں ابو جہل بھی تھا۔ سب نے حضورؐ پر تنقید شروع کر دی اور شکایات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ابو جہل نے بالآخر حضورؐ سے پوچھا کہ بھتیجے! تم کہنا کیا چاہتے ہو، تمہارا مقصد کیا ہے؟ بات تو دعوت پر ہورہی تھی کہ حضورؐ لوگوں کو ایک اللہ کی طرف بلاتے ہیں اور بت پرستی وغیرہ سے منع فرماتے ہیں۔ ابوجہل نے کہا کہ بھتیجے دو ٹوک بات کرو کہ تم جو باتیں کہہ رہے ہو، یہ باتیں اگر ہم مان لیں تو ان کا نتیجہ کیا ہوگا۔ رسول اللہؐ نے کیا جواب دیا؟ فرمایا کہ میں ایک کلمہ آپ لوگوں کے سامنے پیش کر رہا ہوں، اگر یہ کلمہ آپ لوگ قبول کر لو تو عرب پر بھی تمہاری حکومت قائم ہوگی اور عجم بھی تمہارے قبضے میں ہوگا۔ یہ رسول اللہؐ نے قریش کے سرداروں کو جواب دیا۔ اب کلمے کے نتائج میں صرف یہی نتیجہ تو نہیں ہے کہ حکومت قائم ہو جائے، کلمے کا اصل نتیجہ تو جنت ہے۔ لیکن یہی بات جب مدینہ منورہ میں ثابت بن قیس انصاریؓ نے پوچھی تو انہیں حضورؐ نے کیا جواب دیا؟ ثابت بن قیسؓ نے حضورؐ سے فرمایا کہ ہم آپ کی اس طرح حفاظت کریں گے جس طرح ہم اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کرتے ہیں، لیکن ہمیں اس کے بدلے میں کیا ملے گا؟ آپؐ نے فرمایا ، جنت ملے گی۔ ثابتؓ نے کہا، ہم راضی ہیں۔ یعنی ابو جہل نے نتیجہ پوچھا تو جواب دیا کہ اس کے بدلے میں حکومت ملے گی، لیکن ثابت بن قیسؓ نے نتیجہ دریافت کیا تو فرمایا کہ جنت ملے گی۔ حضورؐ نے ہر مخاطب کی نفسیات کے مطابق اسے جواب دیا۔ ثابت بن قیسؓ کو ان کی نفسیات کے مطابق جواب دیا اور ابو جہل کو اس کی نفسیات کے مطابق جواب دیا۔ چنانچہ جناب رسول اللہؐ اسلام کی دعوت دیتے وقت مخاطب کی نفسیات اور ذہنی سطح دیکھتے تھے کہ یہ کونسی زبان اور کونسا اسلوب سمجھتا ہے۔
جس طرح رسول اللہؐ دوسرے علاقوں میں وفد بھیجتے تھے اسی طرح حضورؐ کے پاس بھی دوسرے علاقوں سے وفد آتے تھے۔ عرب کا مشہور قبیلہ ہے بنو تمیم، یہ بڑا چوہدری قسم کا قبیلہ تھا، ان کا وفد مدینہ منورہ میں رسول اللہؐ کے پاس آیا۔ اس زمانے کا اسلوب یہ تھا کہ جب کوئی وفد دوسرے قبیلے کے پاس جاتا تھا تو وہ اپنا شاعر اور اپنا خطیب ساتھ لے کرجاتا تھا۔ باقاعدہ مذاکرات سے پہلے خطیب اور شاعر کا مقابلہ ہوتا تھا، وفد کا خطیب اپنی قوم کے خصائل بیان کرتا تھا کہ ہم یہ ہیں، ہم وہ ہیں۔ اسی طرح شاعر اپنی شاعری میں اپنے آباؤ اجداد، اپنے بڑوں اور اپنے نامور افراد کے کارناموں کا ذکر کرتا تھا۔ جواب میں میزبان قبیلے کا خطیب اور شاعر اپنے قبیلے کی تعریف بیان کرتا تھا، اس کے بعد پھر باقاعدہ گفتگو شروع ہوتی تھی۔ بنو تمیم کا وفد بھی ایسا اَکھڑ تھا کہ آکر حجرہ مبارکہ کے باہر سے ہی آواز دی یا محمد أخرج الینا کہ اے محمدؐ باہر آکر ہماری بات سنیں۔ حضورؐ باہر تشریف لائے اور پھر ملاقات کے لیے بٹھایا۔ أقرع بن حابسؓؓ جو بنو تمیم کے وفد کی قیادت کر رہے تھے، ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے وفد کے خطیب سے کہا کہ اٹھو اور بات شروع کرو، اس نے اٹھ کر اپنی قوم کے فضائل و مناقب بیان کیے۔ نبی کریمؐ کے خطیب تھے ثابت بن قیسؓ ، حضورؐ نے خود ان کا لقب رکھا تھا خطیب الاسلام۔ حضورؐ نے ثابتؓ سے کہا کہ اٹھو اور جواب دو، ثابت بن قیسؓ اٹھے اور اسلام اور حضورؐ کے مناقب بیان کیے۔ اس کے بعد اقرع بن حابسؓ نے اپنے وفد کے شاعر سے کہا کہ اٹھ کر اپنا کلام کہو، اس نے اٹھ کر اپنے قبیلے کی بہادری اور کارناموں کو شاعری میں بیان کیا۔ حضورؐ نے جواب میں اپنے شاعر حسّان بن ثابتؓ سے کہا کہ اٹھو اور اپنا کلام کہو۔ حسّان بن ثابت اپنے دور کے چوٹی کے شاعر تھے اور حضورؐ کے ذاتی شاعر تھے، انہیں شاعر رسول اللّٰہ کا لقب حاصل تھا۔ چنانچہ وہ اٹھے اور اشعار میں اسلام کے مناقب اور حضورؐ کی مدح بیان کی۔ جب مذاکرات پورے ہوئے تو وفد کے سربراہ اقرع یہ کہہ کر اٹھے کہ بخدا محمدؐ کا خطیب بھی ہمارے خطیب سے بڑا ہے اور محمدؐ کا شاعر بھی ہمارے شاعر سے بڑا ہے۔ یہ میں نے اس لیے عرض کیا کہ رسول اللہؐ کی دعوت کا اسلوب یہ تھا کہ جو زبان مخاطب سمجھتا تھا ، اسی زبان میں آپؐ اس سے بات کرتے تھے، یہ دعوت کا بنیادی اسلوب ہے۔
آج کی گفتگو میں پہلی بات میں نے یہ عرض کی کہ جناب نبی کرمؐ سے پہلے مبعوث ہونے والے انبیاء کرامؑ کسی خاص علاقہ، قوم یا مخصوص عرصہ کے نبی تھے اور یوں ان کی نبوت کا دائرہ کار بھی علاقہ، قوم یا کسی خاص وقت محدود تھا۔ لیکن جناب رسول اللہؐ کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کے تمام علاقوں ، تمام قوموں اور قیامت تک کے لیے نبوت عطا کی۔ یوں آپؐ کی شریعت قیامت تک آنے والے نسل انسانی کے تمام طبقات کے لیے ہے۔
دوسری بات میں نے یہ عرض کی کہ وہ غیر مسلم مؤرخین جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اسلام بزور شمشیر اور طاقت کے بل پر دنیا میں پھیلا ہے، ان کا یہ دعویٰ انصاف پر مبنی نہیں ہے۔ اس لیے کہ مکہ میں نبی کریمؐ کی دعوت کا پہلا تیرہ سالہ دور انتہائی مظلومیت کا اور دعوتِ اسلام کی راہ میں رکاوٹوں کا دور تھا، اس دور میں بھی بہت سے مقامی اور غیر مقامی لوگ قرآن کریم کی عظمت اور حضورؐ کے کردار سے متاثر ہو کر مسلمان ہوئے اور ان لوگوں نے بھی اپنی زندگیوں کو پیش مشکلات و خطرات کا سامنا اسی طرح کیا جس طرح خود جناب نبی کریمؐ نے اپنی ذات کے حوالے سے کیا۔ جبکہ تلوار کا استعمال حضورؐ اور ان کے اصحابؓ نے پہلے تو اپنے دفاع میں اور بعد میں انصاف پر مبنی حکومت قائم کرنے کے لیے استعمال کیا، ایسی حکومت جس کی بنیاد وحی الٰہی اور جناب نبی کریمؐ کے اعلیٰ اخلاق و کردار پر تھی۔ پھر یہ تاریخی حقیقت ہے کہ مشرق بعید انڈونیشیا، ملائیشیا وغیرہ کی طرف مسلمانوں کا کبھی کوئی لشکر جنگ کے لیے نہیں گیا لیکن وہاں کروڑوں مسلمان بستے ہیں جو عرب کے مسلمان تاجروں کے کردار اور اخلاق سے متاثر ہوکر مسلمان ہوئے تھے۔
تیسری بات میں نے یہ عرض کی کہ دعوتِ اسلام کے حوالے سے رسول اللہؐ کا طرزِ عمل کیا تھا۔ پہلا یہ کہ داعی کے دل میں نسل انسانی کے لیے ہمدردی ہو اور ان کو مسلمان بنانے کے لیے تڑپ ہو۔ دوسرا یہ کہ داعی کا لب و لہجہ نرم اور اندازِ گفتگو شفیقانہ ہو تا کہ جسے دعوت دی جارہی ہو ، وہ داعی کو اپنا خیرخواہ سمجھے۔ تیسرا یہ کہ جسے دعوت دی جا رہی ہے اس کی ذہنی سطح اور نفسیات کا لحاظ کیا جائے اور یہ تسلی کی جائے کہ مخاطب تک اصل بات پہنچ گئی ہے۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
مدنی مسجد، نوٹنگھم، برطانیہ
تاریخ اشاعت: 
ستمبر ۱۹۹۵ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معجزہ شق القمر 1 1
3 اخلاق حسنہ، سیرت نبویؐ کا سب سے نمایاں پہلو 2 1
4 انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں 3 1
5 معاشی انصاف اور سیرت نبویؐ 4 1
6 قانون کی بالادستی اور سیرت نبویؐ 5 1
7 سیاسی قیادت اور سیرت نبویؐ 6 1
8 سماجی خدمت اور سیرت نبویؐ 7 1
9 دعوت اسلام اور سیرت نبویؐ 8 1
10 خواتین کی معاشرتی حیثیت اور سیرت نبویؐ 9 1
11 خاندان نبوتؐ 10 1
12 انسانی حقوق اور سیرت نبویؐ 11 1
13 مکارم اخلاق اور سیرت نبویؐ 12 1
14 سیرت نبویؐ اور ڈکٹیٹرشپ 13 1
15 رائے عامہ کا لحاظ اور سنت نبویؐ 14 1
16 عبادات اور معاملات میں توازن 15 1
17 قوموں کی اچھی خصلتیں رسول اکرمؐ کی نظر میں 16 1
18 رسول اکرمؐ کا پیغام، دنیا کے حکمرانوں کے نام 17 1
19 مشکلات ومصائب میں سنت نبویؐ 18 1
20 سیرت نبویؐ کی روشنی میں جہاد کا مفہوم 19 1
21 اتحاد امت اور اسوۂ نبویؐ 20 1
22 عدل و انصاف اور سیرت نبویؐ 21 1
23 صلہ رحمی اور سیرت نبویؐ 22 1
24 عورتوں کے حقوق اور سیرت نبویؐ 23 1
25 گھریلو زندگی اور سیرت نبویؐ 24 1
26 غیر مسلموں سے سلوک اور سیرت نبویؐ 25 1
27 غلامی کا تصور اور سیرت نبویؐ 26 1
28 صلح و جنگ اور سیرت نبویؐ 27 1
29 تجارت اور سیرت نبویؐ 28 1
30 خصائل نبویؐ، احادیث نبویؐ کی روشنی میں 29 1
31 علاج معالجہ اور سنت نبویؐ 30 1
32 نبی اکرمؐ کا معاشرتی رویہ اور روزمرہ معمولات 31 1
33 نبی اکرمؐ کی خارجہ پالیسی 32 1
34 امت مسلمہ کی موجودہ صورت حال اور اسوۂ نبویؐ 33 1
35 عدلِ اجتماعی کا تصور تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں 34 1
36 میڈیا کا محاذ اور اسوۂ نبویؐ 35 1
37 حضورؐ کی مجلسی زندگی 36 1
38 نعتیہ شاعری اور ادب و احترام کے تقاضے 37 1
39 نعت رسولؐ کے آداب 38 1
40 سیرت طیبہ اور امن عامہ 39 1
41 حالات کا اتار چڑھاؤ اور سیرت نبویؐ سے رہنمائی 40 1
42 حضورؐ بطور سیاست دان 41 1
43 حضورؐ کا منافقین کے ساتھ طرز عمل 42 1
44 تذکرۂ نبویؐ کے چند آداب 43 1
45 رسول اکرمؐ کی معاشرتی اصلاحات 44 1
46 حکمت عملی کا جہاد 45 1
47 معاہدۂ حدیبیہ کے اہم سبق 46 1
48 دفاع وطن اور اسوۂ نبویؐ (۱) 47 1
49 دفاع وطن اور اسوۂ نبویؐ (۲) 48 1
50 ذرائع ابلاغ اور سنت نبویؐ 49 1
51 صلح حدیبیہ کے چند اہم پہلو 50 1
52 اسباب اختیار کرنے میں توازن 4 5
53 اسباب ترک کرنے سے ممانعت 4 5
54 اسلامی نظام معیشت کا بنیادی اصول 4 5
55 دولت کی گردش 4 5
56 ریاست کی طرف سے وظائف کی تقسیم 4 5
57 غزوۂ حنین کے دو اہم واقعات 4 5
58 حکمرانی ، ایک ذمہ داری نہ کہ ذریعۂ عیش و عشرت 4 5
59 ہر پیدا ہونے والے بچے کے لیے وظیفہ 4 5
60 ذِمّی کے لیے وظیفہ 4 5
61 تھیا کریسی اور پاپائیت 5 6
62 اسلام میں تھیا کریسی کا تصور 5 6
63 منہ بولے بیٹے کی حیثیت 5 6
64 اُمراء کے لیے الگ مجلس 5 6
65 حضورؐ کی شہد کے استعمال نہ کرنے کی قسم 5 6
66 حدودِ شرعیہ کا نفاذ 5 6
67 حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت 5 6
68 حضرت عثمان غنیؓ کا محاصرہ 5 6
69 حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کا احتساب 5 6
70 حضرت معاویہؓ کا قیصرِ روم کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ 5 6
71 ’’خلافت‘‘ پاپائیت یا تھیا کریسی نہیں ہے 5 6
72 ایک جامع شخصیت 6 7
73 خلفاء اسلامؓ، نبوی ذمہ داریوں کے وارث 6 7
74 حضورؐ کا معیارِ زندگی: 6 7
75 حضرت ابوبکر صدیقؓ کا معیارِ زندگی: 6 7
76 حضرت عمرفاروقؓ کے انصاف کا معیار 6 7
77 حاکم وقت کے احتساب کا حق 6 7
78 حاکم وقت کا احتساب، رعیت کا حق یا ذمہ داری 6 7
79 باہمی حقوق کی نوعیت 7 8
80 حضورؐ بطور سماجی خدمت گزار 7 8
81 راستے کے حقوق 7 8
82 دینِ اسلام کی دعوت 7 8
83 اصلاحِ دین کی دعوت 7 8
84 ظلم سے روکنا 7 8
85 حاجت مندوں کی ضرورتیں پوری کرنا 7 8
86 انسان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا طرزِ عمل 7 8
87 پڑوسی کے حقوق 7 8
88 جائز سفارش 7 8
89 جھگڑنے والوں میں صلح کروانا 7 8
90 دعوتِ اسلام کی بنیادی حیثیت و نوعیت 8 9
91 اسلام ایک عالمگیر دعوتی مذہب 8 9
92 رسول اللہؐ ، تاریخ انسانی کی کامیاب ترین شخصیت 8 9
93 اسلام پر دنیا میں بزور طاقت پھیلنے کا الزام 8 9
94 حضرت ابوذر غفاریؓ کا قبول اسلام 8 9
95 یمنی قبیلے کے سردار طفیلؓ بن عمرو دَوسی کا قبول اسلام 8 9
96 امریکہ کی ایک پروفیسر کا قبولِ اسلام 8 9
97 دعوتِ اسلام اور حضورؐ کا اسوہ 8 9
98 دورِ جاہلیت میں خواتین کی معاشرتی حیثیت 9 10
99 مرد و عورت کے رشتے اور اسوۂ نبویؐ 9 10
100 عورت کا اپنے حق میں آواز اٹھانا 9 10
101 خاوند اور بیوی کے جھگڑے میں حکم مقرر کرنا 9 10
102 عورت کا رائے کا حق 9 10
103 ایک عورت کا جنگی مجرم کو پناہ دینا 9 10
104 عورت اور تعلیم و تعلّم 9 10
105 مرد و عورت کے درمیان حقوق و فرائض کا توازن 9 10
106 اسلام کا خاندانی نظام 9 10
107 نبی کریمؐ کے والدین 10 11
108 نبی کریمؐ کی ازواج 10 11
109 حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا 10 11
110 حضرت سودہ رضی اللہ عنہا 10 11
111 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا 10 11
112 حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا 10 11
113 حضرت زینب ام المساکین رضی اللہ عنہا 10 11
114 حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا 10 10
115 حضرت زینب رضی اللہ عنہا 10 11
116 حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا 10 11
117 حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا 10 11
118 حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا 10 11
119 حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا 10 11
120 نبی کریمؐ کا گھریلو ماحول 10 11
121 نبی کریمؐ کی اولاد 10 11
122 حضرت قاسم رضی اللہ عنہ 10 11
123 حضرت زینب رضی اللہ عنہا 10 11
124 حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا 10 11
125 حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا 10 11
126 حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ 10 11
127 نبی کریمؐ کے متعلقین 10 11
128 اسلام میں حقوق کا تصور 11 12
129 حقوق اللہ اور حقوق العباد 11 12
130 رنگ و نسل، زبان، برادری اور علاقہ کی بنیاد پر امتیاز 11 12
131 جان، مال اور آبرو کی حفاظت 11 12
132 اپنا حق طلب کرنے کا شعور 11 12
133 رشتہ داروں کے حقوق 11 12
135 عورتوں کے حقوق 11 12
136 پڑوسیوں کے حقوق 11 12
137 نادار لوگوں کی مدد 11 12
138 نجی زندگی کا تحفظ 11 12
139 قانون کی نظر میں سب کا برابر ہونا 11 12
140 اسلام میں غلامی کا تصور 11 12
141 سیرتِ طیبہ، بحرِ نا پیدا کنار 12 13
142 انسانی اخلاق 12 13
143 بہترین اخلاق کے لوگ 12 13
144 نسلِ انسانی کی بہترین شخصیت 12 13
145 سچائی 12 13
146 تحمل 12 13
147 امانت 12 13
148 ایفائے عہد 12 13
149 خوش طبعی 12 13
150 تواضع 12 13
152 اتحاد کا مطلب اور اس کے تقاضے 20 21
153 وحدت امت کے لیے آنحضرتؐ کے ارشادات 20 21
154 توہین رسالت کے خاکے اور امت مسلمہ کا اجتماعی رد عمل 20 21
155 اللہ تعالیٰ کے ساتھ عدل 21 22
156 اپنی ذات کے ساتھ عدل 21 22
157 اہل خانہ کے ساتھ عدل 21 22
158 قانون کی نظر میں برابری 21 22
159 رسول اللہؐ اور عدل 21 22
160 انبیاء کرامؑ کے ساتھ عدل 21 22
161 زندگی کا حق 23 24
163 تعلیم کا حق 23 24
164 رائے کا حق 23 24
165 حضورؐ کی گھریلو زندگی 24 25
166 نکاح، سنت نبویؐ 24 25
167 نبی کریمؐ کا رات کی عبادت کا معمول 24 25
168 گھروں میں نماز پڑھنے کی ترغیب 24 25
169 گھر میں دینی ماحول، گھر کے سربراہ کی ذمہ داری 24 25
170 رمضان المبارک میں حضورؐ کا معمول 24 25
171 نبی کریمؐ کی امتِ دعوت 25 26
172 غیر مزاحم کفار 25 26
173 دعوتِ اسلام کی راہ میں حائل کفار 25 26
174 اسلامی ریاست میں رہنے والے کفار 25 26
175 منافقین 25 26
176 نبی کریمؐ کا کفار کے ساتھ معاملہ 25 26
177 غیر مسلم ممالک میں مقیم مسلمانوں کا طرزِ عمل 25 26
178 غلامی کیا ہے؟ 26 27
179 آزاد آدمی کا غلام بننا 26 27
180 جنگی قیدی کا غلام بننا 26 27
181 اسلام میں غلامی کا تصور 26 27
182 آج کے دور میں غلامی 26 27
183 اسلام میں جنگ کا تصور 27 28
184 جہاد کس لیے؟ 27 28
185 اشاعتِ اسلام کے لیے جبر 27 28
186 اشاعتِ اسلام کا سبب 27 28
187 اسلام میں صلح کا تصور 27 28
188 سچے اور دیانت دار تاجر کا رتبہ 28 29
189 تجارت کے اصول و ضوابط 28 29
190 دھوکے سے خراب مال بیچنا 28 29
191 جھوٹی بولی دینا 28 29
192 تجارتی مال پر اجارہ داری 28 29
193 جمعہ کے اوقات میں تجارت 28 29
194 ذخیرہ اندوزی 28 29
195 سودی کاروبار 28 29
196 اسلام کے اور مروجہ نظامِ تجارت میں فرق 28 29
197 اسلام کے مسلمہ عقائد کا لحاظ 43 44
198 بزرگوں کا ادب و احترام 43 44
199 نبیوںؑ کے آپس میں تقابل سے گریز 43 44
200 اللہ کے بندے اور رسول محمدؐ کی طرف سے روم کے بادشاہ ہرقل کے نام۔ 17 18
201 سربراہِ مملکت کا معیار زندگی 6 7
Flag Counter