Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

91 - 98
بالتراضي‘‘ (مال کا تبادلہ مال سے کرناعاقدین کی رضامندی کے ساتھ) ہے،- ’’ ہو مبادلۃ المال بالمال بالتراضي‘‘ ۔ (البحر الرائق: ۵/۴۲۹)-اور مال کو عین یعنی مادی محسوس چیز کے ساتھ خاص کیا گیا ہے، جب کہ دیگر بعض فقہاء نے ’’ایک مرغوب چیز کا دوسری مرغوب چیز سے تبادلہ کرنا‘‘ سے بیع کی تعریف کی ۔ ’’ مبادلۃ شيء مرغوب بشيء مرغوب ‘‘ ۔  (بدائع :۶/۵۲۸)-لیکن مرغوب چیز سے مراد اُن کے یہاں بھی ’’مبادلۃ المال بالمال ‘‘ ہی ہے۔اور حقوقِ مجردہ اعیان یعنی مادی اور محسوس چیزیں نہیں ہیں،اس لیے ان حضرات نے حقوقِ مجردہ کی بیع کو ناجائز قرار دیا۔ 
فقہاء شافعیہ نے بیع کی تعریف ان الفاظ میں کی: ’’ عقدٌ یتضمن مقابلۃ مال بمال بشرطہ الآتي لاستفادۃ ملک عین أو منفعۃ مؤبدۃ ‘‘-’’بیع وہ عقد ہے جس میں مال کا تبادلہ مال سے ہوگا آنے والی شرطوں کے ساتھ تاکہ متعین مادی چیز کی ملکیت یا اس سے ابدی منفعت حاصل ہوجائے۔‘‘  
(حواشی الشروانی علی تحفۃ المحتاج: ۴/۲۱۵، الموسوعۃ الفقہیۃ :۹/۵)
فقہاء حنابلہ نے بیع کی تعریف یوں کی : ’’ مبادلۃ عین مالیۃ أو منفعۃ مباحۃ مطلقًا بأن لا تختص إباحتہا بحال دون آخر کممرّ دار أو بقعۃ تحفر بئرًا بأحدہما أي عین مالیۃ أو منفعۃ مباحۃ مطلقًا فیشمل نحو بیع کتاب بکتاب أو بممرّ في دارٍ أو بیع نحو ممرّ في دار بکتاب أو بممر في دار أخری ‘‘۔’’بیع ایک مالیت رکھنے والی چیز کا تبادلہ ہے یا مطلق مباح منفعت کا تبادلہ ہے جس کی اباحت کسی ایک حال کے ساتھ مخصوص نہ ہو، (دوسری مالیت رکھنے والی چیز یامطلق مباح منفعت) سے جیسے گھر کی گزرگاہ یا زمین کا وہ حصہ جس میں کنواں کھودا جائے، ان میں سے ایک کا دوسرے سے تبادلہ، یعنی ایک طرف عین مالیت اور دوسری

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter