ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں |
یک علمی |
|
حقوق ۱- مذکورہ مروجہ معروف حقوق کے بدلہ میں عوض لینا شرعاً درست نہیں ہے۔ ۲- اگر کسی نے اس طرح عوض لے لیا ، تو اس کے مالک کو واپس لوٹادے۔ ۳- حقوقِ مذکورہ کو محض عرف کی بنا پرمالِ متقوم کی حیثیت دے کر اُن کی خرید وفروخت کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔طویل مدتی کرایہ ۱- طویل مدتی کرایہ داروں کو شرعاً کرایہ دار ہی کے درجہ میں ماناجائے گا، مالک کے درجہ میں نہیں۔ ۲- اس طرح کی دکانوں اور مکانوں میں کرایہ دار کی وفات کے بعد وارثین کا حق نہیں ہوگا۔ ۳- اگر کوئی وارث اصل مالک مکان یا دکان سے ڈیل کرکے کرایہ داری کا معاملہ اپنے نام کرالے، تو اس کا یہ عمل شرعاً درست ہوگا۔ ۴- کرایہ دار کے لیے مکان خالی کرانے کا معاوضہ لینا شرعاً درست نہیں، اور نہ اس میں وراثت جاری ہوگی،بلکہ اس کا اصل مالک کو لوٹانا ضروری ہے، لیکن اگر اس نے کرایہ دار ی کا معاملہ کرتے وقت مالک مکان یا دکان کو زرِ ضمانت کے طور پر کچھ رقم دی ہو، تو جتنی رقم دی اُتنی ہی کا لینا درست ہے، اور اس میں وراثت بھی جاری ہوگی۔