Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

56 - 98
 کاروبار کرنے والوں سے دریافت کرکے اس نتیجہ پر پہنچے کہ یہ محض وعدۂ بیع ہے ، نہ کہ بیع تام، اسی طرح مفتی محمد صالح سہارنپوری صاحب کوبھی اپنے علاقہ کے بروکروں اور زمین کے کاروبار کرنے والے لوگوں سے دریافت کرنا چاہیے، اگر ان کے یہاں کا عرف یہی ہے کہ ابتداء ً ہی ایجاب وقبول کے ذریعہ بیع تام ہوجاتی ہے، اور بقیہ قیمت ادا کرنے پر رجسٹری کو موقوف رکھا جاتا ہے، تو ان کا اپنا یہ موقف صحیح ہے، لیکن یہ حکم صرف اسی علاقہ کے لیے ہوگا جہاں کا یہ عرف ہو، اور اگر ایسا نہیں ہے بلکہ زمین کی خرید وفروخت کی بات ہوتی ہے اور بیعانہ کی رقم معاملہ میں پختگی لانے اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے ہوتی ہے، ایجاب وقبول کے ذریعہ بیع تام اس وقت ہوتی ہے جس وقت بقیہ رقم جمع کرکے رجسٹری کرائی جاتی ہے، تو مفتی صاحب کو اپنی رائے پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔
مفتی محمد صالح سہارن پوری صاحب نے اکابر مفتیانِ کرام کے جو فتاویٰ نقل کیے ہیں ان سب میں سوال کی شق متعین ہے کہ ایجاب وقبول کے ذریعہ بیع مکمل ہوچکی ہے، قیمت کا کچھ حصہ ادا ہوا ہے اور کچھ باقی ہے ، اکابر کے جواب بھی سوال کے مطابق واضح ہیں، ظاہر ہے کہ یہ معاملہ ہی زیرِ بحث نہیں ہے، اس لیے کہ یہ مسئلہ تو متفق علیہ اور بالکل واضح ہے کہ ایجاب وقبول کے ذریعہ بیع تام ومکمل ہوجانے کے بعد قیمت کی ادائیگی نقد بھی ہوسکتی ہے، اور تراضی ٔ طرفین سے ادھار بھی ہوسکتی ہے، اور بیع کے تام ومکمل ہونے کے لیے زمین کی رجسٹری بھی شرط نہیں ہے، اور اس طرح بیع ہوجانے کے بعد زمین پر قبضہ کرنے سے قبل دوسرے سے بھی فروخت کرسکتے ہیں، اس میں تو کوئی کلام ہی نہیں ہے، اصل مسئلہ جو زیر بحث ہے اس کے لیے بروکروں اور

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter