Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

55 - 98
کے مفتی مولانا مفتی محمد صالح سہارن پوری کے درمیان کئی بار طویل علمی مباحثے ہوئے۔ مذکورہ دونوں مسئلوں کے جواز وعدمِ جواز کے سلسلہ میں مذکورہ دونوں مفتیانِ کرام کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے، پہلا مسئلہ یہ ہے کہ زمینوں کی خرید وفروخت کا جو طریقہ رائج ہے کہ خریدار، مالکِ زمین یا اس کے بروکر سے زمین کی خریداری کی بات کرتا ہے، زمین کی قیمت طے پاجاتی ہے، خریدار بقیہ رقم کی ادائیگی کے بعد زمین رجسٹری کراتا ہے، بسا اوقات خریدار بقیہ رقم کی ادائیگی اور رجسٹری سے قبل اس زمین کو دوسرے کے ہاتھ نفع کے ساتھ فروخت کردیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مذکورہ صورت میں خریدار اول نے بقیہ رقم کی ادائیگی اور زمین کی رجسٹری سے قبل مالکِ زمین سے جو معاملہ کیا ہے اس کی کیا حیثیت ہے؟ کیا یہ محض وعدۂ بیع ہے یا بیع تام ہوچکی ہے؟ پھر بقیہ رقم کی ادائیگی اور زمین کی رجسٹری سے قبل خریدار اول نے کسی دوسرے کے ہاتھ نفع کے ساتھ جو فروخت کیا اور اس پر نفع لیا وہ صحیح ہوا یا نہیں؟ 
مفتی محمد صالح سہارن پوری صاحب نے اس کو ابتداء ً ہی بیع تام مان کر دوسری بیع کو جائز قرار دیا ہے اور اس کو اکابر مفتیانِ کرام کے فتاویٰ سے مدلل کیا ہے، بار بار علمی مباحثے کے بعد بھی وہ اپنی رائے پر قائم ہیں، جب کہ مفتی محمد جعفر ملی صاحب نے اس کو محض وعدۂ بیع مان کر دوسری بیع اور اس پر نفع کو ناجائز قرار دیا ہے، اب تک مفتی موصوف بھی اپنی رائے پر قائم ہیں۔
اس سلسلہ میں راقم الحروف کی رائے یہ ہے کہ فتاویٰ کی کتابوں اور اکابر مفتیانِ کرام کے فتاویٰ کی طرف مراجعت کے ساتھ ساتھ اپنے یہاں کے عرف کو بھی معلوم کرنا چاہیے، جس طرح مفتی محمد جعفر ملی صاحب اپنے علاقہ کے بروکروں اور زمین کے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter