Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

52 - 98
اس سلسلے میں حضرت کا فتویٰ درج ذیل ہے:
سوال (۹۰۳۸) :  ایک طریقۂ تجارت باقاعدہ اسکیم کے تحت تقریباً پوری دنیا میں چل رہا ہے، ہمارا ہندوستان بھی اس میں ملوث ہے، اس کی صورت یہ ہے کہ کوئی تاجر یا کوئی کمپنی یا کوئی پارٹی ممبر سازی کرتی ہے: مثلاً کوئی سائیکل اسکیم چلاتی ہے، اس سائیکل کی اصل قیمت ۵۰۰؍ روپئے ہے، اس صورت میں ۵۰؍ روپئے ماہانہ کے بیس ممبر بنائے جاتے ہیں، اور ایک ماہ میں ایک مرتبہ قرعہ اندازی کی جاتی ہے، اس قرعہ میں جس ممبر کا نام نکل جاتا ہے، اس کو صرف ۵۰؍ روپئے میں سائیکل مل جاتی ہے، اس طرح ہر ماہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے کو سائیکل ملتی رہے گی، یہ صورت ہرمہینہ چلے گی، اور دسویں مہینہ میں جتنے باقی رہیں گے سب کو سائیکل دیدی جائے گی، اس میں اسکیم چلانے کا فائدہ یہ ہے کہ اس کو پہلے ماہ میں ایک ہزار روپئے ملیں گے، جس میں وہ پانچ سو روپئے کی چیز دے گا، اور مابقیہ رقم اپنی تجارت میں لگائے گا، اسی طرح نو ماہ تک کچھ نہ کچھ رقم بچتی رہے گی، اور پانچ سوروپئے کی چیز جاتی رہے گی، دسویں ماہ میں ما بقیہ ممبروں کو وہ چیز پوری پوری دیدی جائے گی، البتہ پہلے اور دوسرے تیسرے اور دیگر قرعہ اندازی کے اندر نکلنے والے ناموں کو یہ چیز کم قیمت میں ملتی ہے، یہ معاملہ فریقین کی رضامندی سے طے ہوتا ہے، آیا یہ اسکیم سود وقمار میں داخل ہے یانہیں؟ سود اور قمار اگر ہے تو کیسے؟
الجواب حامداً ومصلیاً:
یہ معاملہ شرعاً درست نہیں، وقت عقد ثمن مبیع متعین ہونا چاہیے، وہ یہاں متعین نہیں بلکہ مجہول ہے کمی زیادتی ظاہر ہے کہ جتنی رقم دی ہے اس پر زیادتی کونسے عقد کی بنا پر 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter