Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

42 - 98
 وقبول کے ذریعہ باقاعدہ خرید وفروخت کا معاملہ ہوگیا ہے (یعنی صرف وعدہ نہ ہوا ہو) اور بائع نے اپنے لیے کسی قسم کا اختیار نہ رکھا ہو تو ایجاب وقبول ہوتے ہی بیع پوری ہوگئی اور زمین خریدار کی ملکیت میں آگئی لہذا اب مشتری کیـ لیے اس کو آگے فروخت کرنا جائز ہے اگرچہ ثمن کی ادائیگی یا رجسٹری نہ ہوئی ہو کیونکہ خریداری کے بعد ملکیت آنے کے لیے ثمن ادا کرنا یا زمین خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوجانا شرعاً ضروری نہیں ہے، لہذا ثمن ادا نہ کرنے یا رجسٹری نہ ہونے کی وجہ سے یہ کہنا کہ ’’ابھی زمین اس کی ملک میں آئی بھی نہیں ‘‘ درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ثمن کی ادائیگی یا رجسٹری سے پہلے آگے فروخت کرنے میں دھوکہ وغرر بھی نہیں ہے کہ کیونکہ دھوکہ یا غرر تو اس صورت میں لاحق ہوتا جب مبیع ہلاک ہوکر عقد فسخ ہونے کا اندیشہ ہو، جبکہ یہاں مبیع کی ہلاکت کا اندیشہ نہیں ہے اور خریدار جب تھرڈ پارٹی کو نفع کے ساتھ فروخت کررہا ہے اور حاصل شدہ رقم سے اپنے بائع کو بقیہ رقم کی ادائیگی کرے گا تو مفلس ہونے کا کیا مطلب؟ اس صورت میں تو ثمن کی ادائیگی بآسانی ممکن ہورہی ہے ، اگر بالفرض خریدار کسی وجہ سے وقت پر ثمن کی ادائیگی نہ کرسکا تب بھی یہ تمامیت بیع کے لیے مانع نہیں ہوگا، ہاں بائع اگر اپنے لیے خیار نقد رکھے یعنی مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کرسکنے کی صورت میں بیع ختم کرنے کا خیار رکھے تو بائع کو بیع ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ اسی طرح مشتری کے نام رجسٹری نہ ہونے اور بائع کے انتقال ہوجانے سے بھی بیع میں فرق نہیں پڑے گا البتہ ایسی صورت میں ورثاء کے ذمہ لازم ہوگا کہ زمین کی رجسٹری مشتری کے حوالہ کردیں اگر ورثاء بیع سے انکار کریں تو مشتری شرعی گواہوں سے بیع کو ثابت کرے۔
في تکملۃ فتح الملہم (ج۱ص۳۵۳)
۱… اخرج ابو داؤد عن ابن عمر : ابتعت زیتا فی السوق ، فلما استوجبتہ لقینی رجل فاعطانی بہ ربحا حسنا ، فاردت ان اضرب علی 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter