Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

35 - 98
 علی دفع عربون (بیعانہ ۔ ٹوکن) لأنہ جزء من الثمن ‘‘۔ (الفقہ الاسلامی وادلتہ :۴/۲۹۳۸) اس سلسلہ میں اکابر کے دو فتاویٰ نقل کرتا ہوں جن سے مسئلہ کی پور ی وضاحت ہوجاتی ہے، فتاویٰ رحیمیہ جدید: ۹/۲۲۴ میں مذکور ہے:
سوال:  میں زمین ومکان کی دلالی کا کام کرتا ہوں ایک مکان کے چار بھائی اور چار بہنیں وارث ہیں ، سب نے اپنا مکان بیچنے کے لیے مجھ سے کہا، ان کے کہنے کی وجہ سے میں نے خریدار تلاش کیا ،اس سے بات چیت کی مزید اطمینان کے لیے براہِ راست تمام وارثین سے گفتگو کروائی،ایک دو مجلس میں خریدار نے ان کی مطلوبہ رقم پر رضامندی ظاہر کی بلکہ آخر ی مجلس میں تو تمام بھائی بہنوں نے تنہائی میں بھی مشورہ کیا ، اور سب نے متفقہ طور پر سودا منظور کرلیا، اور خریدار کو بہت وثوق کے ساتھ اطمینان دلایا، خریدار نے بطورِ بیعانہ گیارہ ہزار (۱۱۰۰۰) روپئے اسی مجلس میں دے دیئے، اور بقیہ قیمت دینے کے لیے ایک معینہ مدت مقرر کرلی گئی، اس کے بعد خریدار نے دستاویز بنانے کی کارروائی شروع کردی اور اس پر کافی خرچ بھی کرچکا ہے ، ان تمام باتوں کے بعد اب دو بھائی کہتے ہیں کہ ہمیں سودا منظور نہیں ہے ، میں نے ان کو تمام باتیں یا د دلائیں مگر وہ دونوں بیع کو رد کرنا چاہتے ہیں جب کہ خریدار تیار نہیں ہے، تو کیا یہ دونوں اپنی مرضی سے یہ سودا ختم کرسکتے ہیں؟
الجواب: صورتِ مسئلہ میں جب سب بھائی بہنوں کی رضامندی سے سودا کیا گیا، کسی نے بھی اس سے اختلاف نہیں کیا اورمشتری کو پورا اطمینان بھی دلایا اور گیارہ ہزار روپئے بیعانہ کے بھی لے لیے، تو مذکورہ سودا مکمل ہوگیا، اب مشتری کی رضامندی کے بغیر اس بیع کو فسخ نہیں کرسکتے ، ہدایہ آخرین میں ہے : إذا حصل الإیجاب والقبول لزم البیع ولا خیار لواحد منہما إلا من عیب أو عدم رویۃ ۔ (ص/۴)
(۲)  احسن الفتاویٰ میں ایک سوال و جواب اس طرح ہے:

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter