Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

31 - 98
توآپ اپنے عرف وعادت کے مطابق اس کو بیع تام قرار دے کر جواز کا فتویٰ دے دیں، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ، مگر یہ بات پیش نظر رہے کہ فقہ کا یہ مسلمہ قاعدہ ہے کہ’’ عقود ومعاملات میں معانی کا اعتبار ہوتا ہے، نہ کہ الفاظ کا‘‘ {العبرۃ في العقود للمقاصد والمعاني لا للألفاظ والمباني}(قواعد الفقہ:ص/۹۱، رقم:۱۸۳)ہماری اپنی تحقیق و عرف کی بنیاد پر ہمارا موقف بدستور وہی ہے جو مضمون میں مذکور ہے۔
نیز آپ اپنی تحریر میں بار بار جویہ باتیں لکھ رہے ہیں کہ بیع نام ہے ایجاب وقبول کا، اور بیع عقار قبل القبض درست ہے، رجسٹری ضروری نہیں ہے، یہ تمام باتیں ہمارے علم میں ہیں؛ نہیں ہے، ایسا نہیں ؛جیسا کہ آپ کی تحریر سے مترشح ہوتا ہے، لیکن بیع کی جو صورت بیان کی گئی وہ وعدۂ بیع کی ہے، جس میں تکمیلِ بیع سے قبل غررِ انفساخِ عقد ، ربح ما لم یضمن و غیرہ جیسی علتیں پائی جانے کی وجہ سے اسے ناجائز لکھا گیا۔
 ۲-    انعامی اسکیموں کے عدم جوازسے متعلق راقم نے علماء عرب کے جو فتاویٰ نقل کیے، انہیں آپ نے صرف اتنا لکھ کر غیر معتبر قرار دیاکہ’’ ان سے ہم کو اتفاق نہیں‘‘، جبکہ اس سلسلے میں پاکستان کے حضرت مولانا مفتی عبد الواحد صاحب ، اور ہندوستان کے ممتاز فقیہ حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی دامت برکاتہم کی آراء کے ساتھ ساتھ ، ازہرِ ہند دار العلوم دیوبند کے مایۂ ناز فقیہ، مفتی اعظم ، حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن عثمانی رحمہ اللہ کا فتویٰ بھی نقل کیا گیا تھا، جس کے متعلق آپ نے یہ تحریر کیا کہ ’’حضرت کے جواب میں پیش کردہ حدیث صورتِ مسئلہ پر منطبق نہیں ہوتی‘‘، آپ نے دلیل کے عدم انطباق کا ذکر تو کیا، مگر اصلِ جواب

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter