Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

30 - 98
صاف انکار کیا کہ بیع کی اس صورت میں مبیع مالک کی ملک سے خارج ہوتی ہے،اور مشتری تکمیل بیع سے پہلے تصرفاتِ ملک کا مجاز ہوتا ہے،یہ ہمارے اپنے علاقے میں زمین کا کاروبار کرنے والوں کا قول اور ان کا عرف ہے، اور ظاہر بات ہے کہ معاملات میں عرف کا اعتبار ہوتا ہے، جیسا کہ علامہ شامی رحمہ اللہ ’’عقود رسم المفتی‘‘ میں فرماتے ہیں:  ’’ والعرف في الشرع لہ اعـتبار -	لـذا عـلـیہ الـحـکم قـد یُدار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفي البحر عن مناقب الإمام محمد للکردري : کان محمد یذہب إلی الصبّاغین ویسئل عن معاملتہم وما یدیرونہا فیما بینہم ‘‘ ۔ 
(ص/۱۷۵-۱۸۱)
 لہٰذا ہماری اپنی اس تحقیق کی بنیا د پر بیع عقارکی یہ صورت جو مضمون میں ذکر کی گئی ، عرفاً، شرعاً اور قانوناً وعدۂ بیع ہی ہے، بیع تام نہیں،اب اگر آپ کے اپنے علاقے میں بیع عقار کی یہی صورت بیع تام ہے ، بایں طور کہ مبیع بائع کی ملک سے نکل کر مشتری کی ملک میںداخل ہوجاتی ہے، اور مشتری اپنی ملک میں ان تمام تصرفات کا مجاز ہوتا ہے،جوحضراتِ فقہاء کی ملک کی اس تعریف سے واضح ہوتے ہیں:
’’ الملک التام في اصطلاح الفقہاء : ہو الذي یخول صاحبہ حق التصرف المطلق في الشيء الذي یملکہ فیسوغ لہ أن یتصرف فیہ بالبیع والہبۃ والوقف، وأن یتصرف في المنفعۃ بأن یستوفیہا بنفسہ ، أو یملکہا لغیرہ فیؤجرہا ، وکذا یسوغ لہ أن یعیر العین وأن یوصي بمنفعتہا ۔ وفي ’’مرشد الحیران ‘‘ : الملک التام من شأنہ أن یتصرف بہ المالک تصرفاً مطلقًا فیما یملکہ عینًا ومنفعۃً واستغلالا ، فینتفع بالعین المملوکۃ وبغلّتہا وثمارہا ونتاجہا ، ویتصرف في عینہا بجمیع التصرفات الجائزۃ ‘‘ ۔ (معجم المصطلحات والالفاظ الفقہیۃ :ص/۳۵۱،۳۵۲)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter