Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

22 - 98
 میں اس سے بات چیت کی اور مزید اطمینان کے لیے براہِ راست ان تمام وارثین سے گفتگو کروائی اس سلسلے میں ایک دو مجلسیں بھی ہوئیں خریدار کی بتلائی ہوئی رقم پر وہ لوگ مطمئن نہیں تھے گفت وشنید کے بعد خریدار نے ان کی مرضی کے مطابق قیمت منظور کرلی آخری مجلس میں تمام بھائی بہنوں نے تنہائی میں بھی مشورہ کیا اور سب نے متفقہ طور پر سودا کرلیا اور خریدار کو بہت وثوق کے ساتھ اطمینان دلایا خریدار نے بطور بیعانہ گیارہ ہزار روپئے اسی مجلس میں دیدیئے اور بقیہ قیمت دینے کے لیے ایک معینہ مدت مقرر کرلی گئی اس کے بعد خریدار نے دستاویز بنانے کی کاروائی شروع کردی اور اس پر کافی خرچ بھی کرچکا ہے ، ان تمام باتوں کے بعد اب دو بھائی کہتے ہیں کہ ہمیں یہ سودا منظور نہیں ، میں نے ان سے اگلی تمام باتیں کہیں اور کہا سودا مکمل ہوچکا ہے ، خریدار نے دستاویزبنانا بھی شروع کردیا ہے اور خود تم لوگوں نے بڑی اطمینان سے سودا منظور کیا تھا اب تم انکار کرتے ہو مگر وہ دونوں بیع رد کرنا چاہتے ہیں خریدار تیار نہیں ہے تو کیا یہ دونوں اپنی مرضی سے یہ سودا ختم کرسکتے ہیں ؟
(الجواب) صورتِ مسئولہ میں جب سب بھائی بہنوں کی رضامندی سے سودا کیا گیا، کسی نے بھی اس سے اختلاف نہیں کیا اورمشتری کو پورا اطمینان بھی دلایا اور گیارہ ہزار روپئے بیعانہ کے بھی لے لیے تو مذکورہ سودا مکمل ہوگیا اب مشتری کی رضامندی کے بغیر اس بیع کو فسخ نہیں کرسکتے ، ہدایہ اخیرین میں ہے : إذا حصل الإیجاب والقبول لزم البیع ولا خیار لواحد منہما إلا من عیب أو عدم رویۃ۔ (ص/۴)
اور احسن الفتاویٰ :۶/۵۰۰ پر ہے (سوال ) زید نے بکر سے دس ہزار کا پلاٹ خریدا ، سودا طے ہوجانے کے بعد سو روپئے زید نے بکر کو دیئے اورکہا بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرکے پلاٹ پر قابض ہوجاؤں گا، ایک ماہ بعد جب بکر نے رقم کا مطالبہ کیا تو زید نے انکار کردیا کہ میں پلاٹ نہیں لوں گا، مجھے سوروپئے واپس دیدو مگر بکر نے سو 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter