Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017

اكستان

54 - 66
       فضیلت کی راتیں 
(  حضرت مولانا نعیم الدین صاحب ،اُستاذ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور )
موجودہ دور میں لوگ تقریبًا ہر چیز ہی میں افراط و تفریط کا شکار ہیں خواہ اُس چیز کا تعلق دین سے ہو یا دُنیا سے، عقائد سے ہو یا اعمال سے ،کچھ لوگ اُس کو بڑھا کر اُس کے اصل مرتبہ و مقام سے بھی آگے لے جاتے ہیں اور کچھ لوگ اُسے اُس کا جائز مقام دینے کوبھی تیار نہیں ہوتے، ان ہی افراط و تفریط کاشکار چیزوں میں سے چند مخصوص راتیں بھی ہیں کچھ لوگ تو اِن راتوں کی فضیلت کا اِس قدر زیادہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ سب کچھ اِن ہی کو سمجھ بیٹھے ہیں اور کچھ لوگ سر ے سے اِن کی فضیلت ہی کے منکر ہیں اور تحریرًاو تقریرًا اِن کے خلاف بر سر پیکار ہیں، شریعت ِ مقدسہ میں افراط و تفریط سے ہٹ کر درمیانی راہ بتلائی گئی ہے اگر اُس پر چلا جائے تو منزل پر پہنچا جا سکتا ہے اور مقصود کو پایا جا سکتا ہے۔ 
راقم الحروف سے بعض احباب نے اِس بات کا تقاضا کیا کہ ایک رسالہ ترتیب دیا جائے جس میں اِن راتوں کے متعلق افراط و تفریط سے بچتے ہوئے جو فضائل آئے ہیں اُن کا تذکرہ کیا جائے اور ان کے متعلق اسلاف کا جو عمل متوارث ہے اُسے بیان کیا جائے نیز جو لوگ ان کے متعلق افراط و تفریط کاشکار ہیں اُن کی غلط فہمیاں دُور کی جائیں، خود راقم کابھی عرصہ سے یہ خیال تھا احباب کے تقاضے سے اس کام کا مزید داعیہ پیدا ہوا چنانچہ اللہ کا نام لے کر یہ کام شروع کر دیا گیا، اس میں ہمارا اسلوب یہ ہوگا کہ اولاً تو اِن راتوں کے متعلق قرآن و حدیث میں جو فضائل آئے ہیں وہ ذکر کیے جائیں گے ،ثانیًا اِن راتوں میں اسلاف کا معمول ذکر کر کے جو منکرات اِن میں کیے جاتے ہیں اُن کی تردید کی جائے گی، ثالثًا منکرین کے شکوک و شبہات کاجواب دیا جائے گا، وباللہ التوفیق ۔
حقیقت میں اگر دیکھا جائے تواپنی جگہ ہر رات محترم اور فضیلت کی حامل ہے یہی وجہ ہے کہ احادیث ِ مبارکہ میں رات کے قیام اوراُس میں دعا کرنے کی بڑی اہمیت بتلائی گئی ہے چنانچہ حضرت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 10 1
4 رضا اور عافیت سب سے بڑی نعمت 10 3
5 حیاتِ مسلم 12 1
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 12 5
7 کسب ِمعاش : 12 5
8 زراعت : 15 5
9 صنعت و حرفت : 15 5
10 کسب ِحرام : 15 5
11 حرام مال سے صدقہ : 16 5
12 اکلِ حلال اور عبادات اور دُعا کی مقبولیت : 16 5
13 مال جمع کرنا اور کفایت شعاری : 17 5
14 زکوة، صدقہ اور قرضِ حسنہ : 17 5
15 تعلیمی اور تعمیری مَدات : 18 5
16 بہن بھائی اور عام رشتہ دار : 20 5
17 ماں باپ : 20 5
18 پڑوسی : 21 5
19 عام مسلمان اور عام انسان : 21 5
20 عام جاندار : 21 5
21 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 22 1
22 ملعون مرزا کی خود فریبی 22 21
23 معراجِ جسمانی دلائل و براہین کی روشنی میں : 22 21
24 عقل ِمحض رہبرِ کامل نہیں ہوسکتی : 23 21
25 منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ : 25 21
26 استحالات معراجِ جسمانی کی تردید : 26 21
27 سرعت رفتار : 26 21
28 معراجِ جسمانی کا ثبوت قرآنی تصریحات سے : 29 21
29 معراجِ جسمانی کا ثبوت احادیث سے : 31 21
30 شب ِمعراج 33 1
31 تبلیغ ِ دین 35 1
32 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 35 31
33 (٤) چوتھی اصل ...... حج کابیان : 35 31
34 آدابِ سفر حج بیت اللہ شریف : 36 31
35 مشروعیت ِحج کی حکمت : 37 31
36 ارکانِ حج کی مشروعیت کا دُوسرا راز : 38 31
37 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 39 1
38 وضو کا طریقہ : 39 37
39 وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے : 40 37
40 وفیات 43 1
41 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 44 1
42 فضیلت کی راتیں 54 1
43 شب ِ معراج : 57 42
44 رجبی کا بیان : 58 42
45 ہزاری روزے کا بیان : 59 42
46 رجب کی ستائیسویں شب میں چراغاں کر نا : 60 42
47 تنبیہ : 60 42
48 اخبار الجامعہ 62 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter