Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017

اكستان

25 - 66
یہیںسے تقلید واجتہادِ مطلق کے بھی بعض پہلوؤں پر روشنی پڑ سکتی ہے ، غرض یہ ہے کہ ناقص جب تک کامل کا تابع اور اَرذل اشرف کا مطیع نہ ہو کامیابی و فائز المرامی محال ہے۔ 
منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ  :
اسی عقل کی کوتاہی اور اس پر بھروسہ کرنے کی کج روی نے نبی کریم  ۖ  کی معراجِ جسمانی سے اِنکار کرنے پر لوگوں کو مجبور کیا جس کی خبر حق جل مجدہ نے اپنے کلام پاک میں نہایت صاف و صریح الفاظ میں دی ہے۔ ایک مسلمان بحیثیت مسلمان ہونے کے اللہ کو اپنا خالق و معبود قادر و پروردگار ماننے کے بعد اور رسول کو خدا کا سچا و برگزیدہ پیغمبر تسلیم کرنے کے بعد کس طرح جرأت کر سکتا ہے کہ خدا کی دی ہوئی خبر اور نبی کی کہی ہوئی بات پر شک و شبہ و تأمل و توہم کی دلدل میں پھنس کر اپنے ایمان سے ہاتھ  دھو بیٹھے یہی وجہ ہے کہ کامل الایمان و راسخ العقیدہ قلب نے اس خبر کو سن کر  اٰمَنَّا وَ صَدَّقْنَا  کی لبیک بلند کی اور زمین و آسمان میں'' صدیق'' کے معزز لقب سے نوازا گیا لیکن جہاں اُس وقت بغض و عناد کی بھڑکتی ہوئی آگ نے کھلی نشانیوں سے انکار کرنے پر مجبور کر کے ابدا لآباد کی شقاوت منکرین کے نامۂ اعمال میں لکھ دی وہیں آج بھی نیچریت و مغربیت کی رو میں بہنے والے عقلِ نارسا کو رہبرِ کامل تصور کرنے والے یا اپنی نفسانی اغراض کے مقابلہ میں خدائی احکام و ارشادات کوٹھکرانے والے ایسے انسان موجود ہیں کہ جو کہیں خرق واِلتیام کے استحالہ کی آڑ میں اور کہیں طبقاتِ ناریہ و ز مہریریہ سے جسد ِعنصری سے گزر کو محال سمجھنے کے پردے میںاور کہیں اتنے قلیل عرصہ میں اتنی سیرو سیاحت کے ممتنع الوقوع ہونے کی دلدل میں پھنس کر یا تو سرے سے معراج ہی کے منکر ہو بیٹھے یا روایاتِ قویہ کی تردید سے مجبور ہو کر بہت سے بہت معراج رُوحانی یا منامی کے قائل ہو گئے جیسا کہ سر سیّدمرحوم اور دیگر بندگانِ عقل و وہم اور پنجاب کے مدعی نبوت قادیانی نے اپنے سے پہلے گم کرد گان راہ ِ ہدایت کی تقلید میں نہایت صریح الفاظ میں معراجِ جسمانی کا انکار کر کے نہایت جرأت کے ساتھ نبی کریم  ۖ  کی ہمسری کا دعوی کیا چنانچہ  ازالہ ٔ اَوہام میں لکھا ہے  : 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 10 1
4 رضا اور عافیت سب سے بڑی نعمت 10 3
5 حیاتِ مسلم 12 1
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 12 5
7 کسب ِمعاش : 12 5
8 زراعت : 15 5
9 صنعت و حرفت : 15 5
10 کسب ِحرام : 15 5
11 حرام مال سے صدقہ : 16 5
12 اکلِ حلال اور عبادات اور دُعا کی مقبولیت : 16 5
13 مال جمع کرنا اور کفایت شعاری : 17 5
14 زکوة، صدقہ اور قرضِ حسنہ : 17 5
15 تعلیمی اور تعمیری مَدات : 18 5
16 بہن بھائی اور عام رشتہ دار : 20 5
17 ماں باپ : 20 5
18 پڑوسی : 21 5
19 عام مسلمان اور عام انسان : 21 5
20 عام جاندار : 21 5
21 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 22 1
22 ملعون مرزا کی خود فریبی 22 21
23 معراجِ جسمانی دلائل و براہین کی روشنی میں : 22 21
24 عقل ِمحض رہبرِ کامل نہیں ہوسکتی : 23 21
25 منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ : 25 21
26 استحالات معراجِ جسمانی کی تردید : 26 21
27 سرعت رفتار : 26 21
28 معراجِ جسمانی کا ثبوت قرآنی تصریحات سے : 29 21
29 معراجِ جسمانی کا ثبوت احادیث سے : 31 21
30 شب ِمعراج 33 1
31 تبلیغ ِ دین 35 1
32 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 35 31
33 (٤) چوتھی اصل ...... حج کابیان : 35 31
34 آدابِ سفر حج بیت اللہ شریف : 36 31
35 مشروعیت ِحج کی حکمت : 37 31
36 ارکانِ حج کی مشروعیت کا دُوسرا راز : 38 31
37 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 39 1
38 وضو کا طریقہ : 39 37
39 وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے : 40 37
40 وفیات 43 1
41 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 44 1
42 فضیلت کی راتیں 54 1
43 شب ِ معراج : 57 42
44 رجبی کا بیان : 58 42
45 ہزاری روزے کا بیان : 59 42
46 رجب کی ستائیسویں شب میں چراغاں کر نا : 60 42
47 تنبیہ : 60 42
48 اخبار الجامعہ 62 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter