Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017

اكستان

59 - 66
دوسرا جواب یہ ہے کہ یاد دہانی کے واسطے نہ کسی دن کو خاص کرنے کی ضرورت    نہ کسی ہئیت ِ خاصہ کی حاجت ہے نہ اہتمام ِ مجمع کی، جب موقع ہو اہلِ علم اپنے طور پر وعظ وغیرہ میں ذکر کردیں جیسا کہ شب ِ قدر وغیرہ کے متعلق معمول ہے۔ 
غرض یہ کہ ذکرمعراج شریف تو باعث ِ ثواب ہے اور اِس سے حضور  ۖ   کی عظمت اور محبت بڑھتی ہے اور واقعہ معراج سے جو احکام معلوم ہوتے ہیں اور اُس میں جوجو حکمتیں ہیں اگر اُن کا بیان بھی کیا جاوے تو سونے پر سہاگہ ہو جائے لیکن اس کے واسطے خاص ماہِ رجب کی تخصیص کرنا بلکہ ستائیسویں شب کو لازم قرار دینا حدودِ شرعیہ سے تجاوز اور بد عت ہے  وَکُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَة وَّکُلُّ ضَلَالَةٍ فِی النَّارِ اور اگر اس میں ریاء تفاخر، اسراف وغیرہ شامل ہوجائیں تو  کر یلا اور نیم چڑھا   کا مصداق بن جاتا ہے ،خوب سمجھ لو حق تعالیٰ فہمِ سلیم اور اتباعِ سنت کی توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔ ''(بارہ مہینوں کے فضائل و احکام  ص ٢٧،٢٨)
 ہزاری روزے کا بیان  : 
عام لوگ رجب کی ستائیسویں تاریخ کو روزہ رکھنے کا ثواب ایک ہزار روزے کے برابر سمجھتے ہیں اسی واسطے اِس کو ہزاری روزہ کہتے ہیںمگر یہ فضیلت ثابت نہیں کیونکہ اکثر روایات تواِس بارے میں موضوع ہیں اور بعض جو موضوع نہیں وہ بھی بہت ضعیف ہیں اس لیے اِس روزہ کے متعلق سنت ہونے کااعتقاد    نہ رکھا جائے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایسا ہواکہ بعض لوگ ستائیس رجب کو روزہ رکھنے لگے جب آپ کو اِس کا علم ہواتو آپ نے اُن سے زبر دستی روزے کھلوائے چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ  : 
عَنْ خَرْشَةَ بْنِ الْحُرِّ قَالَ رَاَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَضْرِبُ اَکُفَّ الرِّجَالٍ فِیْ صَوْمِ رَجَبٍ حَتّٰی یَضَعُوْھَا فِی الطَّعَامِ وَ یَقُوْلُ رَجَبْ وَمَا رَجَبْ ؟ شَھْر یُعَظِّمُہُ الْجَاھِلِیَّةُ  فَلَمَّاجَآئَ الْاِسْلاَمُ تُرِکَ۔  ١ 
------------------------------
  ١    رواہ ابن ابی شیبة و الطبرانی فی الاوسط بحوالہ ماثبت بالسنة  ص ٣٤٠

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 10 1
4 رضا اور عافیت سب سے بڑی نعمت 10 3
5 حیاتِ مسلم 12 1
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 12 5
7 کسب ِمعاش : 12 5
8 زراعت : 15 5
9 صنعت و حرفت : 15 5
10 کسب ِحرام : 15 5
11 حرام مال سے صدقہ : 16 5
12 اکلِ حلال اور عبادات اور دُعا کی مقبولیت : 16 5
13 مال جمع کرنا اور کفایت شعاری : 17 5
14 زکوة، صدقہ اور قرضِ حسنہ : 17 5
15 تعلیمی اور تعمیری مَدات : 18 5
16 بہن بھائی اور عام رشتہ دار : 20 5
17 ماں باپ : 20 5
18 پڑوسی : 21 5
19 عام مسلمان اور عام انسان : 21 5
20 عام جاندار : 21 5
21 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 22 1
22 ملعون مرزا کی خود فریبی 22 21
23 معراجِ جسمانی دلائل و براہین کی روشنی میں : 22 21
24 عقل ِمحض رہبرِ کامل نہیں ہوسکتی : 23 21
25 منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ : 25 21
26 استحالات معراجِ جسمانی کی تردید : 26 21
27 سرعت رفتار : 26 21
28 معراجِ جسمانی کا ثبوت قرآنی تصریحات سے : 29 21
29 معراجِ جسمانی کا ثبوت احادیث سے : 31 21
30 شب ِمعراج 33 1
31 تبلیغ ِ دین 35 1
32 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 35 31
33 (٤) چوتھی اصل ...... حج کابیان : 35 31
34 آدابِ سفر حج بیت اللہ شریف : 36 31
35 مشروعیت ِحج کی حکمت : 37 31
36 ارکانِ حج کی مشروعیت کا دُوسرا راز : 38 31
37 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 39 1
38 وضو کا طریقہ : 39 37
39 وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے : 40 37
40 وفیات 43 1
41 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 44 1
42 فضیلت کی راتیں 54 1
43 شب ِ معراج : 57 42
44 رجبی کا بیان : 58 42
45 ہزاری روزے کا بیان : 59 42
46 رجب کی ستائیسویں شب میں چراغاں کر نا : 60 42
47 تنبیہ : 60 42
48 اخبار الجامعہ 62 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter