ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017 |
اكستان |
|
وضو کے فضائل اور اُس کی برکات ( حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی )وضو کا طریقہ : (١٣) عَنْ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ فَاَفْرَغَ عَلَی یَدَیْہِ ثَلٰثًا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْھَہ ثَلٰثًا ثُمَّ غَسَلَ یَدَہُ الْیُمْنٰی اِلَی الْمِرْفَقِ ثَلٰثًا ثُمَّ غَسَلَ یَدَہُ الْیُسْرٰی اِلَی الْمِرْفَقِ ثَلٰثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَہُ الْیُمْنٰی ثَلٰثًا ثُمَّ الْیُسْرٰی ثَلٰثًا ثُمَّ قَالَ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ۖ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوْئِیْ ھٰذَا ثُمَّ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوْئِیْ ھٰذَا ثُمَّ یُصَلِّیْ رَکْعَتَیْنِ لَا یُحَدِّثُ نَفْسَہ فِیْھِمَا بِشَیْئٍ غُفِرَ لَہ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ۔ ١ ''حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے ایک دن اس طرح وضو فرمایا کہ پہلے اپنے دونوں ہاتھوں پر تین دفعہ پانی ڈالا پھر کلی کی اور ناک میں پانی لے کر اُسے نکالا اور ناک کی صفائی کی پھر تین دفعہ اپنا پورا چہرہ دھویا اِس کے بعد داہنا ہاتھ کہنی تک تین دفعہ دھویا پھر اِسی طرح بایاں ہاتھ کہنی تک تین دفعہ دھویا، اس کے بعد سر کا مسح کیا پھر داہنا پاؤں تین دفعہ دھویا پھر اسی طرح بایاں پاؤں دھویا، (اس طرح پورا وضو کرنے کے بعد) حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ۖ کودیکھا کہ آپ نے بالکل میرے اِس وضو کی طرح وضو فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ جس نے میرے اِس وضو کے مطابق وضو کیا پھر دورکعت نماز (دل کی پوری توجہ کے ساتھ) ایسی پڑھی جوحدیث ِ نفس سے خالی رہی(یعنی دل میں اِدھر اُدھر کی باتیں نہ سوچیں) تواُس کے پچھلے سارے گناہ معاف ہوگئے۔ '' ------------------------------ ١ بخاری شریف کتاب الصوم رقم الحدیث ١٩٣٤