Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017

اكستان

44 - 66
جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان
(  شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب  )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ !
ہمارے بزرگ حضرت مولانا عبدالحلیم صاحب چشتی مدظلہم العالی تشریف لاچکے ہیں آخری سبق حضرت کے سامنے پڑھا جائے گا اور حضرت دُعا کرائیں گے اُس سے پہلے چندمنٹ کے لیے کچھ باتیں آپ سے کریں گے ۔
اللہ تعالیٰ نے ہم پر یہ احسان کیاکہ ہم سب کو حضرت محمد رسول اللہ  ۖ  کا اُمتی بنایا،      نبی علیہ السلام کے اُمتی ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم بھیک مانگیں ہم پر ترس کھایا جائے ،       ہائے بچارے، ہائے مسکین، ہائے یتیم، ہائے بھوکے، ہائے بے لباس، یہ نہیں ہے اس لیے کہ نبی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ہائے مسکین، ہائے بھوکا ،ہائے بے لباس، ہائے بے جوتا قابلِ رحم اِس کے لیے پیسے جمع کرو اُسے کپڑے خرید کے دو اُس کے پیر میں جوتا پہنائو،جب نبی ایسا نہیں ہے اور اس لیے  نہیں ہے تو نبی کا اُمتی ایسا کیسے ہو سکتا ہے  ؟  جیسا باپ ویسا بیٹا جیسا نبی ویسا اُس کا مقتدی ہوگا ،  انبیاء علیہم السلام دُنیا میں آئے جب بھی اور جو بھی آئے وہ بھکاری بن کر نہیں آئے وہ دینے کے لیے آئے مانگنے کے لیے نہیں آئے، اُن پر بخششیں نہیں کیں اُنہوں نے بخشش کی ہے سب پر۔
 دُنیا میں دو جماعتیں ہوتی ہیں ان ہی جماعتوں کے اعتبار سے دو قیادتیں ہو جاتی ہیں      ایک حزبِ اقتدار ہوتا ہے  ایک حزبِ مخالف ہوتا ہے حزبِ اختلاف ہوتا ہے آج کے دور میں یہ اصطلاح عام متعارف ہے جب دو حزب ہوگئے تواِن حزب کا کوئی قائد بھی تو ہوگا ۔توایک قائد حزبِ اقتدار ہوتا ہے ایک قائد حزبِ اختلاف ہوتا ہے آپ جب قرآنِ پاک کو دیکھتے ہیں مطالعہ کرتے ہیںاُس میں انبیاء علیہم السلام کے تذکرے احوال پڑھتے اور پڑھاتے ہیںاحادیث میں اُن کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 10 1
4 رضا اور عافیت سب سے بڑی نعمت 10 3
5 حیاتِ مسلم 12 1
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 12 5
7 کسب ِمعاش : 12 5
8 زراعت : 15 5
9 صنعت و حرفت : 15 5
10 کسب ِحرام : 15 5
11 حرام مال سے صدقہ : 16 5
12 اکلِ حلال اور عبادات اور دُعا کی مقبولیت : 16 5
13 مال جمع کرنا اور کفایت شعاری : 17 5
14 زکوة، صدقہ اور قرضِ حسنہ : 17 5
15 تعلیمی اور تعمیری مَدات : 18 5
16 بہن بھائی اور عام رشتہ دار : 20 5
17 ماں باپ : 20 5
18 پڑوسی : 21 5
19 عام مسلمان اور عام انسان : 21 5
20 عام جاندار : 21 5
21 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 22 1
22 ملعون مرزا کی خود فریبی 22 21
23 معراجِ جسمانی دلائل و براہین کی روشنی میں : 22 21
24 عقل ِمحض رہبرِ کامل نہیں ہوسکتی : 23 21
25 منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ : 25 21
26 استحالات معراجِ جسمانی کی تردید : 26 21
27 سرعت رفتار : 26 21
28 معراجِ جسمانی کا ثبوت قرآنی تصریحات سے : 29 21
29 معراجِ جسمانی کا ثبوت احادیث سے : 31 21
30 شب ِمعراج 33 1
31 تبلیغ ِ دین 35 1
32 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 35 31
33 (٤) چوتھی اصل ...... حج کابیان : 35 31
34 آدابِ سفر حج بیت اللہ شریف : 36 31
35 مشروعیت ِحج کی حکمت : 37 31
36 ارکانِ حج کی مشروعیت کا دُوسرا راز : 38 31
37 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 39 1
38 وضو کا طریقہ : 39 37
39 وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے : 40 37
40 وفیات 43 1
41 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 44 1
42 فضیلت کی راتیں 54 1
43 شب ِ معراج : 57 42
44 رجبی کا بیان : 58 42
45 ہزاری روزے کا بیان : 59 42
46 رجب کی ستائیسویں شب میں چراغاں کر نا : 60 42
47 تنبیہ : 60 42
48 اخبار الجامعہ 62 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter