Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017

اكستان

18 - 66
''نماز قائم کرو ،زکوة ادا کرو اور اللہ تعالیٰ کو قرض ِ حسن دو اور جو کچھ تم خود اپنے نفع کے لیے آگے بھیج دوگے تو اللہ تعالیٰ کے یہاں اِس سے بہت بہتر اور اجر میں بہت بڑھا ہوا پاؤگے۔ ''
اس آیت میں دو مَد ذکر کیے گئے ''زکوة'' اور اللہ تعالیٰ کو'' قرض ِحسن'' یعنی زکوة کے علاوہ عطیہ وغیرہ، اُس وقت زکوة کا نصاب نہیں مقرر ہوا کہ کتنی رقم پر زکوة واجب ہوگی اور کتنی واجب ہوگی اور مداتِ خرچ میں دو مد بہت اہم تھے  : 
 ٭  ایک غریب اور ضرورت مند مسلمانوں کی امداد۔
٭  دوسری جو غلام مسلمان ہوجائیں اُن کو مالکوں سے خرید کر آزاد کر دینا۔
اُس وقت کا معمول یہ تھا کہ ذاتی خرچ میں کفایت سے کام لیا جاتا اور جو کچھ بچتاوہ اگر ضرورت مند کو دیا گیا تو زکوة اور غلام کی خریداری وغیرہ پر خرچ کیا گیا جہاں زکوة کی رقم نہیں لگ سکتی وہ اللہ کے لیے قرض، تقریبًا پندرہ سال تک یہی معمول رہا۔
 جب آنحضرت  ۖ  مدینہ تشریف لے آئے اور مسلمانوں کو آزاد خود مختار زندگی گزارنے اور کا روبار کرنے کا موقع ملا تب زکوة کا نصاب مقرر کیا گیا کہ کم سے کم دو سو درہم (ساڑھے باون تولہ چاندی) کسی کے پاس اُس کی ضرورتوں سے فاضل ہو اور سال بھر رہے تو سال کے تمام پر اُس کا چالیسواں حصہ فقراء کو دیا جائے گا باقی رقم مالک رکھ سکتا ہے۔ 
 تعلیمی اور تعمیری مَدات  : 
لیکن یہ زکوة و صدقہ فطر غریب فقراء اور ضرورت مند مسلمانوں کا مخصوص حصہ ہے، ملت کی دوسری ضرورتوں مثلاً مدرسین کی تنخواہوں، مدرسوں یا مسجدوں، مسافر خانوں، سڑکوں یا پلوں کی تعمیر  یااگر مسلمانوں کی حکومت ہوتو سامانِ جنگ کی فراہمی وغیرہ پر زکوة اور صدقات کی رقم خرچ نہیں کی جا سکتی اب اگر حکومت کے معینہ مدات کی آمدنی اِن ضرورتوں کے لیے کافی نہ ہو تو اصحاب ِدولت پر فرض ہوگا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 10 1
4 رضا اور عافیت سب سے بڑی نعمت 10 3
5 حیاتِ مسلم 12 1
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 12 5
7 کسب ِمعاش : 12 5
8 زراعت : 15 5
9 صنعت و حرفت : 15 5
10 کسب ِحرام : 15 5
11 حرام مال سے صدقہ : 16 5
12 اکلِ حلال اور عبادات اور دُعا کی مقبولیت : 16 5
13 مال جمع کرنا اور کفایت شعاری : 17 5
14 زکوة، صدقہ اور قرضِ حسنہ : 17 5
15 تعلیمی اور تعمیری مَدات : 18 5
16 بہن بھائی اور عام رشتہ دار : 20 5
17 ماں باپ : 20 5
18 پڑوسی : 21 5
19 عام مسلمان اور عام انسان : 21 5
20 عام جاندار : 21 5
21 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 22 1
22 ملعون مرزا کی خود فریبی 22 21
23 معراجِ جسمانی دلائل و براہین کی روشنی میں : 22 21
24 عقل ِمحض رہبرِ کامل نہیں ہوسکتی : 23 21
25 منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ : 25 21
26 استحالات معراجِ جسمانی کی تردید : 26 21
27 سرعت رفتار : 26 21
28 معراجِ جسمانی کا ثبوت قرآنی تصریحات سے : 29 21
29 معراجِ جسمانی کا ثبوت احادیث سے : 31 21
30 شب ِمعراج 33 1
31 تبلیغ ِ دین 35 1
32 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 35 31
33 (٤) چوتھی اصل ...... حج کابیان : 35 31
34 آدابِ سفر حج بیت اللہ شریف : 36 31
35 مشروعیت ِحج کی حکمت : 37 31
36 ارکانِ حج کی مشروعیت کا دُوسرا راز : 38 31
37 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 39 1
38 وضو کا طریقہ : 39 37
39 وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے : 40 37
40 وفیات 43 1
41 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 44 1
42 فضیلت کی راتیں 54 1
43 شب ِ معراج : 57 42
44 رجبی کا بیان : 58 42
45 ہزاری روزے کا بیان : 59 42
46 رجب کی ستائیسویں شب میں چراغاں کر نا : 60 42
47 تنبیہ : 60 42
48 اخبار الجامعہ 62 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter