Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017

اكستان

53 - 66
یہ قیامت تک کے لیے بااَثر ہے اور اس سے مضبوط طاقتور عمل اور وظیفہ کوئی نہیں ہو سکتا اس کے بارے میں یہ بتایا ہے کہ جو یہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اُس کو دجال کے فتنوں سے بچائے رکھے گا جب بڑے دجال اور اُس کے فتنوں سے بچائیں گے تو اُس سے پہلے جو چھوٹے دجال آئیں گے تو اُن سے توبطریقہ اولیٰ محفوظ رہے گا ۔ 
'' فتنہ'' کس کو کہتے ہیں  ؟  ایک ہے حق ایک ہے باطل وہ واضح ہوتے ہیں ، فتنہ اُسے کہتے ہیں کہ باطل حق کے روپ میں آجائے جب باطل حق کے روپ میں آئے گا اندر سے وہ باطل اُوپر سے وہ حق ہوگا تو پھر اُس میں ولی بھی پھسل سکتا ہے عالم بھی پھسل سکتا ہے جاہل تو پھسل ہی جاتے ہیں کیونکہ  وہ تو جان بوجھ کر تھوڑا ہی پھسلا وہ تو حق سمجھ کر گیا ہے بیچارہ صحیح سمجھ کر گیا جان بوجھ کر نہیں گیا تھا تو ایسی  چیز سے کہ جو اندر سے باطل ہو اُوپر سے حق ہو اُس سے بچنا صرف اللہ کی مدد سے ہو سکتا ہے اللہ کی مدد ہوتی ہے اُس کی طرف سے فرشتے مقرر ہوجاتے ہیں وہ اس کو اس طرف چلنے نہیں دیں گے دل میں بات ڈالیں گے ایسی کہ اُدھر سے بچ جائے گا جانے لگا ہے اور ایک دم بچ جائے گا قریب جائے گا پھر واپس کھینچ لائیں گی (غیبی)قوتیں ،تو علم کے زور پر انسان فتنے سے نہیں بچ سکتا یہ صرف اللہ کی خاص مدد اور نصرت سے بچ سکتا ہے کہ اللہ اُس کی دستگیری کریں اس لیے سورۂ کہف جو ہے بھائی یہ ہر جمعہ کو  رسول اللہ  ۖ  نے فرمایا کہ ہر مسلمان کو پڑھنی چاہیے کیونکہ اِس کی برکت سے دجال کے فتنے سے اللہ ہمیں بچائیں گے، جمعہ کے دن مسجد میں تو آنا ہی ہوتا ہے آپ لوگ دس منٹ پہلے آجائیں اور یہ پندرہویں پارے میں ہے یہ سات آٹھ رکوع کی سورت ہے اس کی ہر جمعہ کو تلاوت کر لیا کیجئے اللہ تعالیٰ ہماری آپ سب کی حفاظت فرمائے ہم سب کو فتنوں سے بچائے رکھے ایمان پر ثابت قدمی عطا فرمائے خاتمہ ایمان پر فرمائے اور آخرت میں رسول اللہ  ۖ  کی شفاعت اور اُن کا ساتھ نصیب فرمائے ، آمین   وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۔     
نوٹ  :  جامعہ مدنیہ جدید میں تکمیل بخاری کے موقع پر شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر    محمد عبدالحلیم صاحب چشتی مدظلہم کا بیان مئی کے آئندہ شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں۔(ادارہ)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 10 1
4 رضا اور عافیت سب سے بڑی نعمت 10 3
5 حیاتِ مسلم 12 1
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 12 5
7 کسب ِمعاش : 12 5
8 زراعت : 15 5
9 صنعت و حرفت : 15 5
10 کسب ِحرام : 15 5
11 حرام مال سے صدقہ : 16 5
12 اکلِ حلال اور عبادات اور دُعا کی مقبولیت : 16 5
13 مال جمع کرنا اور کفایت شعاری : 17 5
14 زکوة، صدقہ اور قرضِ حسنہ : 17 5
15 تعلیمی اور تعمیری مَدات : 18 5
16 بہن بھائی اور عام رشتہ دار : 20 5
17 ماں باپ : 20 5
18 پڑوسی : 21 5
19 عام مسلمان اور عام انسان : 21 5
20 عام جاندار : 21 5
21 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 22 1
22 ملعون مرزا کی خود فریبی 22 21
23 معراجِ جسمانی دلائل و براہین کی روشنی میں : 22 21
24 عقل ِمحض رہبرِ کامل نہیں ہوسکتی : 23 21
25 منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ : 25 21
26 استحالات معراجِ جسمانی کی تردید : 26 21
27 سرعت رفتار : 26 21
28 معراجِ جسمانی کا ثبوت قرآنی تصریحات سے : 29 21
29 معراجِ جسمانی کا ثبوت احادیث سے : 31 21
30 شب ِمعراج 33 1
31 تبلیغ ِ دین 35 1
32 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 35 31
33 (٤) چوتھی اصل ...... حج کابیان : 35 31
34 آدابِ سفر حج بیت اللہ شریف : 36 31
35 مشروعیت ِحج کی حکمت : 37 31
36 ارکانِ حج کی مشروعیت کا دُوسرا راز : 38 31
37 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 39 1
38 وضو کا طریقہ : 39 37
39 وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے : 40 37
40 وفیات 43 1
41 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 44 1
42 فضیلت کی راتیں 54 1
43 شب ِ معراج : 57 42
44 رجبی کا بیان : 58 42
45 ہزاری روزے کا بیان : 59 42
46 رجب کی ستائیسویں شب میں چراغاں کر نا : 60 42
47 تنبیہ : 60 42
48 اخبار الجامعہ 62 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter