Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017

اكستان

33 - 66
شب ِمعراج
(  جناب احسان دانش مرحوم  )
گردوں پہ تھا اُس خاک کا چرچا شب معراج
جاگا تھا مدینے کا نصیبا شب معراج
اجمال تھا ''تفصیلِ صفاتی'' سے گریزاں
کس جوش میں تھا ذات کا دریا شب معراج
ہر سانس پہ کُھلتے تھے خلائوں میں دریچے
ہر ذرۂ خاکی تھا ستارا شب معراج
تھی عرش پہ انسان کے پاپوش کی آہٹ
دُنیا کے محاصل میں تھی عقبیٰ شب معراج
لمحات کے سانچوں میں سمٹ آئی تھیں صدیاں
''امروز'' تھا آئینۂ فردا شب معراج
جلوے بھی نہ تھے عابد و معبود میں حائل
بے واسطہ تھے بندہ و مولا شب معراج
ہر سُو تھے خلائوں میں رواں کیف کے جھونکے
تھی کہکشاں نُور کا دریا شب معراج
خوش کام تھے اطراف و جوانب کے مناظر
تھی لاکھ سویروں کا سویرا شب معراج
پھولوں میں بڑھا رنگ ستاروں میں تجلّی 
بر آئی دو عالم کی تمنا شب معراج

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 10 1
4 رضا اور عافیت سب سے بڑی نعمت 10 3
5 حیاتِ مسلم 12 1
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 12 5
7 کسب ِمعاش : 12 5
8 زراعت : 15 5
9 صنعت و حرفت : 15 5
10 کسب ِحرام : 15 5
11 حرام مال سے صدقہ : 16 5
12 اکلِ حلال اور عبادات اور دُعا کی مقبولیت : 16 5
13 مال جمع کرنا اور کفایت شعاری : 17 5
14 زکوة، صدقہ اور قرضِ حسنہ : 17 5
15 تعلیمی اور تعمیری مَدات : 18 5
16 بہن بھائی اور عام رشتہ دار : 20 5
17 ماں باپ : 20 5
18 پڑوسی : 21 5
19 عام مسلمان اور عام انسان : 21 5
20 عام جاندار : 21 5
21 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 22 1
22 ملعون مرزا کی خود فریبی 22 21
23 معراجِ جسمانی دلائل و براہین کی روشنی میں : 22 21
24 عقل ِمحض رہبرِ کامل نہیں ہوسکتی : 23 21
25 منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ : 25 21
26 استحالات معراجِ جسمانی کی تردید : 26 21
27 سرعت رفتار : 26 21
28 معراجِ جسمانی کا ثبوت قرآنی تصریحات سے : 29 21
29 معراجِ جسمانی کا ثبوت احادیث سے : 31 21
30 شب ِمعراج 33 1
31 تبلیغ ِ دین 35 1
32 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 35 31
33 (٤) چوتھی اصل ...... حج کابیان : 35 31
34 آدابِ سفر حج بیت اللہ شریف : 36 31
35 مشروعیت ِحج کی حکمت : 37 31
36 ارکانِ حج کی مشروعیت کا دُوسرا راز : 38 31
37 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 39 1
38 وضو کا طریقہ : 39 37
39 وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے : 40 37
40 وفیات 43 1
41 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 44 1
42 فضیلت کی راتیں 54 1
43 شب ِ معراج : 57 42
44 رجبی کا بیان : 58 42
45 ہزاری روزے کا بیان : 59 42
46 رجب کی ستائیسویں شب میں چراغاں کر نا : 60 42
47 تنبیہ : 60 42
48 اخبار الجامعہ 62 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter