Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017

اكستان

51 - 66
کہ کالج الگ اور دینی مدرسہ الگ تاکہ دو مختلف سوچوں کے لوگ اِن ہی میں تیار ہو کر چلتے رہیں ہمیشہ اِسی طرح ٹکراؤ ہوتا رہے اور میں جب چاہوں اِن میں تصادم کراؤں جب چاہوں ان کو روک دوں تاکہ میرا اقتدار جو ہے اُس طرف یہ نہ دیکھ سکیں کرسی کی طرف یہ نہ دیکھیں اُس نے آکر سیاست اور مذہب کی تفریق کردی جس نے دین سیکھنا ہو تووہ اِدھر چلا جائے اور جس نے سیاست کرنی ہو یا کوئی اور دنیا کی تعلیم حاصل کرنی ہو وہ اِدھر آجائے تو یہ تفریق جو اُس نے کی بڑی کامیاب پالیسی اُس نے اپنے اعتبار سے بنائی ایسی کامیاب پالیسی کہ اب دو سو ڈھائی سو سال ہو گئے ہیں ابھی تک تو اُس کی کامیابی  چل رہی ہے اس لیے کہ خود ہمارے اندر بہت سے مسلمان اُس کے ایجنٹ بن گئے ہیں ورنہ اُس کی پالیسی کو ناکام کرنا ایک دن کا کام ہے الحمد للہ کوئی مشکل چیز نہیں ہے مصیبت یہ ہے کہ ہم میں سے مسلمان ہی اُن کا تحفظ کر رہے ہیں اور اُن کے مقصد میں آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
 ہمارے ملک کی ایک عورت سابق وزیرِ خارجہ ہے حنا ربانی غالباً اُس کا نام ہے اُس نے  اپنے آبائی علاقے جنوبی پنجاب میں بہت زمینیں ہیں اُس کی ہزاروں ایکڑ ہیں میں نے سنا ہے وہاں اُس نے اخبارات میں بھی آیا تھا غیر ملکی سفراء کی دعوت کی تھی کافروں کی خاص طور پر امریکہ ، برطانیہ، فرانس ، جرمنی اور اُس میں پُر تکلف کھانے تو تھے ہی تھے اُس میں اس نے اپنے آباؤ اجداد کے وہ کارنامے بتائے جو اُنہوں نے انگریز کی وفاداری میں کیے کہ ہم ایسے ہیں ہم ایسے ہوئے ہیں ہم آپ کے ایسے وفادار ہیں میرے باپ نے یہ کیا میرے دادا نے یہ کیا میرے پڑدادا نے یہ کیا کیونکہ اُن کی خدمات کے صلہ میں یہ زمینیں گاؤں کے گاؤں الاٹ کیے تو اُس نے یہ چیزیں بتائیں،ایک مسلم ملک کی وزیرِ خارجہ کی پستی کا جب یہ عالم ہو گا تو وہاں اسلام کیسے پنپے گادینی قوتیں کیسے بڑھیں گی، اِس دور میں بہت خطرناک حالات ہوتے جا رہے ہیں اور مزید خطرات بڑھ رہے ہیں اور مسلمانوں کو آپس میں خطرناک لڑائی میں جھونکنے کی تیاریاں بالکل آخر ی مر حلے پر ہیں اس لیے ہمیں ہوش کے ناخن لینے ہیں اللہ سے مدد مانگنی ہے اور کوشش یہ کرنی ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں میں جو دو فریق بنائے گئے ہیں اور دُوریاں پیدا کی جارہی ہیں اس کو کم سے کم کریں آپ دینی مدارس بھی قائم کریں آپ سکول کالج کی تعلیم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 10 1
4 رضا اور عافیت سب سے بڑی نعمت 10 3
5 حیاتِ مسلم 12 1
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 12 5
7 کسب ِمعاش : 12 5
8 زراعت : 15 5
9 صنعت و حرفت : 15 5
10 کسب ِحرام : 15 5
11 حرام مال سے صدقہ : 16 5
12 اکلِ حلال اور عبادات اور دُعا کی مقبولیت : 16 5
13 مال جمع کرنا اور کفایت شعاری : 17 5
14 زکوة، صدقہ اور قرضِ حسنہ : 17 5
15 تعلیمی اور تعمیری مَدات : 18 5
16 بہن بھائی اور عام رشتہ دار : 20 5
17 ماں باپ : 20 5
18 پڑوسی : 21 5
19 عام مسلمان اور عام انسان : 21 5
20 عام جاندار : 21 5
21 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 22 1
22 ملعون مرزا کی خود فریبی 22 21
23 معراجِ جسمانی دلائل و براہین کی روشنی میں : 22 21
24 عقل ِمحض رہبرِ کامل نہیں ہوسکتی : 23 21
25 منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ : 25 21
26 استحالات معراجِ جسمانی کی تردید : 26 21
27 سرعت رفتار : 26 21
28 معراجِ جسمانی کا ثبوت قرآنی تصریحات سے : 29 21
29 معراجِ جسمانی کا ثبوت احادیث سے : 31 21
30 شب ِمعراج 33 1
31 تبلیغ ِ دین 35 1
32 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 35 31
33 (٤) چوتھی اصل ...... حج کابیان : 35 31
34 آدابِ سفر حج بیت اللہ شریف : 36 31
35 مشروعیت ِحج کی حکمت : 37 31
36 ارکانِ حج کی مشروعیت کا دُوسرا راز : 38 31
37 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 39 1
38 وضو کا طریقہ : 39 37
39 وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے : 40 37
40 وفیات 43 1
41 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 44 1
42 فضیلت کی راتیں 54 1
43 شب ِ معراج : 57 42
44 رجبی کا بیان : 58 42
45 ہزاری روزے کا بیان : 59 42
46 رجب کی ستائیسویں شب میں چراغاں کر نا : 60 42
47 تنبیہ : 60 42
48 اخبار الجامعہ 62 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter