Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017

اكستان

47 - 66
تو نبی کی سرشت میں قیادت ہوتی ہے اللہ نے اُسے جو لباس پہنایا ہے اُس پوشاک پر کوئی اور قائد اُس کی موجودگی میں آجائے تو وہ دھبہ ہوتا ہے، سب تابع ہوں گے چنانچہ اُنہوں نے جب اُدھر آکر الف پر بیان شروع کیا تو اُستاد ہکا بکا رہ گیا  یا اللہ یہ کیا چیز ہے  !  یہ بچہ ہے یا کوئی اور بلا ہے  !   !  الف کا مطلب انہوں نے اُستاد کو بتانا شروع کیا جو اُستاد بھی نہیں سمجھ سکا، تو نبی قیادت کے لیے آتا ہے  نبی ترس کے لیے نہیں آتا نبی ترس کھاتا ہے، دوسروں پر بخشش کرتا ہے    اَلْیَدُ الْعُلْیَا خَیْر مِّنْ یَدِ السُّفْلٰی۔
 بحرین سے مال آیا ایک لاکھ رسول اللہ  ۖ  نے مسجد میں ڈھیر لگا دیا اور جب تک سارا تقسیم نہیں ہو گیا اُٹھ کر اندر تشریف نہیں لے گئے اور ایک درہم بھی آپ کے گھر کے اندر نہیں گیا نہ اپنی بیٹیوں کو نہ بیٹوں کو نہ ازواج کو ،تو نبی بخشش کے لیے آتا ہے دینے کے لیے آتا ہے تو نبی کے اُمتی کی بھی یہی شان ہوتی ہے پوری اُمت کی بھی یہی شان ہے کہ وہ قیادت کرے گی۔
 موسٰی علیہ السلام کو دیکھ لیں فرعون کے دربار میں پوری پارلیمنٹ ہے خطاب اور مکالمہ ہو رہا ہے مذاکرہ ہو رہا ہے کمزور سی جماعت اُن کے ساتھ ہے لیکن اُس کے قائد خود موسٰی علیہ السلام ہیں اور   قائد ِ حزبِ اختلاف موسٰی علیہ السلام ہیں قائد ِ حزب ِ اقتدار فرعون ،وہاں قائد ِ حزبِ اقتدار نمرود      قائد ِ حزب ِ اختلاف حضرت ابراہیم علیہ السلام ، اور اسی طرح بہت سے انبیاء علیہم السلام کا ایسے ہی ہوا   پھر جب اللہ نے فرعون کو غرق کیا اور موسٰی علیہ السلام اُس کی قید سے آزاد ہوئے تو آزاد ہونے کے بعد اب اُن کی ایک مستقل حیثیت جیسی بھی تھی جہاں بھی تھی اب قائد ِ حزبِ اقتدارجیسے بھی تھے حضرت موسٰی علیہ السلام تھے کوئی اور نہیں آیا وہی قائد بنے(باقی) سب تابع ۔
 حضرت محمد رسول اللہ  ۖ  جب تک مکہ مکرمہ میں رہے قیادت آپ کے ہاتھ میں تھی       اُدھر حزبِ اقتدار تھا سر کش سر دار تھے وڈیرے زمیندار تھے جاگیردار ظالم جبار تھے وہ جبابرہ کی جماعت تھی     یہ اللہ کے رسول کے صحابہ کی جماعت تھی لیکن یہ بھیک نہیں مانگتے تھے بھکاری نہیں تھے شعب ِ اَبی طالب میں جب سوشل بائیکاٹ ہوا اِس پاکیزہ جماعت کا تو چمڑے چبالیے جانوروں کا لید یوں دبا کر اُس سے حلق میں قطرے ٹپکائے حلق کو گیلا کرنے کے لیے لیکن بھیک نہیں مانگی سوال نہیں کیا کسی سے صرف اللہ سے سوال کیا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 10 1
4 رضا اور عافیت سب سے بڑی نعمت 10 3
5 حیاتِ مسلم 12 1
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 12 5
7 کسب ِمعاش : 12 5
8 زراعت : 15 5
9 صنعت و حرفت : 15 5
10 کسب ِحرام : 15 5
11 حرام مال سے صدقہ : 16 5
12 اکلِ حلال اور عبادات اور دُعا کی مقبولیت : 16 5
13 مال جمع کرنا اور کفایت شعاری : 17 5
14 زکوة، صدقہ اور قرضِ حسنہ : 17 5
15 تعلیمی اور تعمیری مَدات : 18 5
16 بہن بھائی اور عام رشتہ دار : 20 5
17 ماں باپ : 20 5
18 پڑوسی : 21 5
19 عام مسلمان اور عام انسان : 21 5
20 عام جاندار : 21 5
21 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 22 1
22 ملعون مرزا کی خود فریبی 22 21
23 معراجِ جسمانی دلائل و براہین کی روشنی میں : 22 21
24 عقل ِمحض رہبرِ کامل نہیں ہوسکتی : 23 21
25 منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ : 25 21
26 استحالات معراجِ جسمانی کی تردید : 26 21
27 سرعت رفتار : 26 21
28 معراجِ جسمانی کا ثبوت قرآنی تصریحات سے : 29 21
29 معراجِ جسمانی کا ثبوت احادیث سے : 31 21
30 شب ِمعراج 33 1
31 تبلیغ ِ دین 35 1
32 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 35 31
33 (٤) چوتھی اصل ...... حج کابیان : 35 31
34 آدابِ سفر حج بیت اللہ شریف : 36 31
35 مشروعیت ِحج کی حکمت : 37 31
36 ارکانِ حج کی مشروعیت کا دُوسرا راز : 38 31
37 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 39 1
38 وضو کا طریقہ : 39 37
39 وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے : 40 37
40 وفیات 43 1
41 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 44 1
42 فضیلت کی راتیں 54 1
43 شب ِ معراج : 57 42
44 رجبی کا بیان : 58 42
45 ہزاری روزے کا بیان : 59 42
46 رجب کی ستائیسویں شب میں چراغاں کر نا : 60 42
47 تنبیہ : 60 42
48 اخبار الجامعہ 62 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter