فغان رومی |
ہم نوٹ : |
|
غالب ہو اور اپنی قدرت کے استعمال میں کوئی اس کو عاجز نہ کرسکے۔ پس اے اللہ! آپ ہم درماندوں اور کمزوروں کے خریدار ہیں شاید کہ آپ ہمیں خرید لیں کیوں کہ آپ نے قرآنِ پاک میں اعلان فرمایا ہے کہ اِنَّ اللہَ اشۡتَرٰی مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَنۡفُسَہُمۡ وَاَمۡوَالَہُمۡ بِاَنَّ لَہُمُ الۡجَنَّۃَ ؎ اللہ نے خرید لی ہیں مسلمانوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال بدلہ میں جنت کے۔ پس اے اللہ! ہماری جانوں کو جذب فرمالیجیے پھر کوئی جاذب ہمیں اپنی طرف نہیں کھینچ سکتا اور ہم آپ کی طرف کھنچتے چلے جائیں گے ؎ نہ میں دیوانہ ہوں اصغؔرنہ مجھ کو ذوقِ عریانی کوئی کھینچے لیے جاتا ہے خود جیب وگریباں کو احقر کا شعر ہے ؎ مری بے تابئ دل میں ان ہی کا جذب پنہاں ہے مرا نالہ ان ہی کے لطف کا ممنونِ احساں ہے إ إ إ إ ------------------------------