فغان رومی |
ہم نوٹ : |
|
کوشش وتدبیر کرنا مثلاً تقویٰ حاصل کرنے کے لیے اہل اللہ کی صحبت اختیار کرنا بھی ضروری ہے، کیوں کہ اس کا حکم دیا گیا ہے کہ اس پر ہی فضل مرتب ہوتا ہے، لیکن مؤثرِ حقیقی حق تعالیٰ کا فضل ورحمت ہے جس کے بغیر کوئی تدبیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔ بل ز چشمت کیمیا ہا می رسد چشمِ بد ر ا چشمِ نیکو می کند بلکہ اے خدا! آپ کی نظرِ کرم چشمِ بد کی صرف دافع ہی نہیں، اس سے بڑھ کر ہے کہ آپ کی نگاہ سے ہزار کیمیا عطا ہوتی ہے جو ماہیت ہی کو تبدیل کردیتی ہے اور بُری نظر کو اچھی نظر بنادیتی ہے،کرگس کو باز ِ شاہی یعنی فاسق کو ولی اللہ بنادیتی ہے ۔ پھر اپنے اس ولی کی نظر اور توجہ میں آپ وہ خاصیت رکھتے ہیں کہ جس پر اس کی نظر پڑجاتی ہے وہ بھی تلبیس ابلیس سے محفوظ ہوجاتا ہے، لہٰذا اصلاحِ حال کے لیے جہاں تقویٰ کا اہتمام ضروری ہے اللہ والوں کی صحبت وخدمت میں رہنا بھی ضروری ہے۔ ان کی نظر میں اللہ نے کیمیا کا اثر رکھا ہے جو پتھر کو سونا بنادیتی ہے، یعنی غافل ونافرمان کو اولیاء کی صف میں شامل کردیتی ہے۔ إ إ إ إ