فغان رومی |
ہم نوٹ : |
|
دادہ دل را ہر دمے صد فتحِ باب اور آپ نے اپنے مومن بندوں کے دلوں کے لیے ہر سانس میں سینکڑوں دروازے رحمت کے کھولے ہوئے ہیں، غیب کے سینکڑوں دروازوں سے آپ ہر وقت انعاماتِ قرب عطا فرماتے رہتے ہیں اور نیک اعمال کی توفیق دیتے رہتے ہیں، مثلاً: یہ جو مثنوی کا درس ہورہا ہے اور یہ بہت سے لوگ صرف اس لیے فرانس سے آئے ہیں یہ سب اللہ کی عنایات اور اس کا فضل ہے، اللہ قبول فرمائے ۔ یہ سب اللہ پاک نے کیا ہے۔ اللہ والوں اور ان کے غلاموں کے دلوں پر اللہ تعالیٰ اپنے قرب کی تجلیاتِ خاصّہ عطا فرماتے ہیں اور ہر وقت ان کے قلوب پر علوم ومعارف کا فیضان ہوتا رہتا ہے۔ جیسے ایک شخص نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حسینوں کو دیکھنے کو کیوں حرام کردیا؟ میرے بزرگوں کے صدقے میں اللہ تعالیٰ نے میرے دل کو یہ جواب عطا فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے بدنظری کو اس لیے حرام کیا تاکہ ان کے بندے حرامی نہ پیدا ہوں اور ان کا نسب محفوظ رہے، کیوں کہ حفاظتِ نظر ہی سے شرمگاہ محفوظ رہتی ہے یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِھِمْ کے فوراً بعد وَیَحْفَظُوْا فُرُوْجَھُمْ؎ کا ربط بتاتا ہے کہ غضِّ بصر حفاظتِ فرج کا ضامن ہے اور شرمگاہ کی حفاظت سے ہی انسان حلالی رہ سکتا ہے۔اس کا قضیہ عکس کرلیجیے کہ اگر نظر کی حفاظت نہ کی گئی تو شرمگاہ محفوظ نہ رہے گی اور زنا عام ہوجائے گا، تو بتائیے پھر کون شخص حلالی رہ سکتا ہے! إ إ إ إ ------------------------------