فیضان محبت |
نیا میں |
|
یک زمانے صحبتے با اولیاء بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا اللہ والوں کی ایک لمحہ کی صحبت سو سال کی اخلاص والی عبادت سے افضل ہے۔ حکیم الامت نے اس کی وجہ یہی بیان فرمائی ہے کہ صحبت اہل اللہ سے قلب میں ایسی بات پیدا ہوجاتی ہے یعنی ایسا یقین و ایمان عطا ہوجاتا ہے جس سے خروج عن الاسلام کا احتمال نہیں رہتا خواہ فسق و فجور ہوجائے لیکن مردودیت تک نوبت نہیں پہنچتی۔ جبکہ ہزار برس کی عبادت شیطان کو مردود ہونے سے نہ بچاسکی لہٰذا جو چیز مردودیت سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کردے وہ ہزاروں سال کی اس عبادت سے بڑھ کر کیوں نہ ہو گی جس میں یہ اثر نہ ہو۔ بس اب بیان ختم کرتا ہوں۔ دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق بخشیں اور دین پر استقامت اور وقت آنے پر حسن خاتمہ کی دولت عطا فرمادیں،آمین۔ گردش میں کوئی خاک بھی ہے آسماں کے ساتھ آنسو جو گرگئے ہیں محبت میں دوستو گِر کر زمیں پہ رہتے ہیں وہ اختراں کے ساتھ گلشن ہوا ہے مجھ کو بیاباں بدونِ دوست صحرا ہوا ہے رشک چمن دوستاں کے ساتھ اخترؔ کی یہ دعا ہے کہ یارب کرم سے تو دونوں جہاں میں رکھنا مجھے عاشقاں کے ساتھ (اختر)