Deobandi Books

فیضان محبت

نیا میں

11 - 42
اہل دل  کے  دل  سے  نکلے  آہ  آہ
بس  وہی  اختر   ہے   اصلی  خانقاہ
میرے شیخ شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم نے جن کو اپنا مربی بنایا تھا ابھی حال ہی میں ان کا انتقال ہوا یعنی حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ جو اپنے زمانہ میں شاہ فضل رحمٰن صاحب گنج مرادآبادی کے صحیح نمونہ تھے او رشاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے جن کے گھر جاکر میرے سامنے فرمایا کہ یہ مولانا اتنے بڑے صاحبِ نسبت ہیں کہ میں ان کے نور کو زمین سے لے کر آسمان تک دیکھ رہا ہوں۔
اصلی دارالعلوم کیا ہے؟
ان کے ساتھ اخترؔ نے تین سال وقت لگایا ہے۔ابتدائی جوانی میں پندرہ سال، سولہ سال ، سترہ سال طبیہ کالج الٰہ آباد میں جبکہ میں طب پڑ ھ رہا تھا ایک بار حضرت نے فرمایا اور کس کے یہاں فرمایا؟ بہت بڑا دارالعلوم ہے اعظم گڑھ میں بہت بڑے عالم کا،مصنف عبدالرزاق کا حاشیہ عربی میں لکھنے والے مولانا حبیب الرحمٰن اعظمی۔ان کے دارالعلوم میں فرمایا کہ دارالعلوم کس چیز کا نام ہے؟ دارالعلوم کی حقیقت کیا ہے؟ دارالعلوم صرف زبانی نقوش کو یاد کرنے کا نام نہیں،پھر جوش میں آکر فرمایا تھا  ؎
دارالعلوم  دل  کے  پگھلنے  کا  نام  ہے
جس کا دل اللہ کی محبت میں تڑپ رہا ہےسمجھ لو کہ بہت بڑا دارالعلوم اسے حاصل ہے۔ علم کی حقیقت یہ ہے کہ اللہ تک پہنچادے، راستہ اللہ کا دکھادے کہ وہ ہے ہمارا اللہ۔ ذٰلِکُمُ اللہُ رَبُّکُمۡ 3؎ یہ تمہارا رب ہے جو گویا نظر آرہا ہے۔ علم کی یہ حقیقت ہے   ؎
علم  آں  باشد   کہ   بکشاید   رہے
علم کی حقیقت یہ ہے کہ خدا کا راستہ نظر آجائے اور  ؎
راہ  آں  باشد  کہ  پیش  آید  شہے
_____________________________________________
3 ؎    الانعام:102
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 7 1
4 فیضانِ محبت 9 1
5 خانقاہ کیا ہے؟ 10 1
6 دارالعلوم دل کے پگھلنے کا نام ہے 11 1
7 ذکر کا حاصل غرق فی النّور ہونا ہے 12 1
8 اللہ والوں کی نظر کی کرامت 14 1
9 نسبت مع اللہ کی ایک عجیب تمثیل 15 1
10 حقیقی بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے 17 1
11 والدین کے حقوق میں کوتاہی کا عذاب 18 1
12 بیویوں کے حقوق 19 1
13 مخلوق کی ایذا رسانی کا ایک سبق آموز واقعہ 21 1
14 حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کے صبر کا عبرت انگیز واقعہ 21 1
15 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ صبر 22 1
16 حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی کی شانِ فنائیت 23 1
26 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری کا تقویٰ و فنائیت 23 1
27 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ تقویٰ 24 1
28 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عورتوں کے لیے خوشخبری 25 1
29 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مردوں کے لیے خوشخبری 26 1
30 نافرمانوں کے لیے مقامِ عبرت و تازیانۂ محبت 26 1
31 بہنوں کو ورثہ نہ دینا بدترین ظلم ہے 27 1
32 ذکرِ مثبت اور ذکرِ منفی 28 1
33 ذکرِ منفی کا نور زیادہ قوی ہوتا ہے 28 1
34 اِلَّااللہ کی تجلی لَااِلٰہَ کی تخلّی پر موقوف ہے 29 1
35 خواہشاتِ نفسانیہ کے اِلٰہَ باطلہ ہونے کی دلیل 29 1
36 بدنظری کی کلفت 30 1
37 شانِ عشاقِ حق 30 1
38 جنت پر طلبِ رضائے الٰہی کی تقدیم کی حکمت 30 1
39 جہنم پر ناراضگیٔ حق سے استعاذہ کی تقدیم کی حکمت 31 1
40 اللہ تعالیٰ کی محبت اشد حاصل کرنے کے طریقے 31 1
46 نسخہ نمبر ۱) حق تعالیٰ کے انعامات کا مراقبہ 32 40
47 نسخہ نمبر۲) ذکر اللہ کا التزام 33 40
49 ذکر بے لذت بھی نافع ہے 34 40
50 ذکر بے لذت کے مفید ہونے کی ایک عجیب مثال 34 40
51 نسخہ نمبر۳) صحبتِ اہل اللہ کا اہتمام 35 40
52 اہل اللہ کے فیضانِ صحبت کا ایک عجیب واقعہ 36 1
53 صحبتِ شیخ کے آداب 36 1
54 اللہ والوں کے فیضانِ صحبت کے دو واقعات 37 1
55 خونِ تمنا کا انعامِ عظیم 39 1
Flag Counter