فیضان محبت |
نیا میں |
|
آپ کو اے خدا! کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ آپ حضرات تھک گئے ہوں گے لہٰذا مضمون کو مختصر کررہا ہوں۔ جو آیت آپ حضرات کے سامنے تلاوت کی تھی اس کا ترجمہ یہ ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کو پہچان چکے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اور معرفت کو یقین کے درجہ میں پاچکے ان کو ساری کائنات میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت ہوتی ہے۔ بیوی کی محبت، بچوں کی محبت پر اللہ کی محبت غالب ہوتی ہے۔ بیوی بچوں سے خوب محبت کرتا ہے لیکن ان کی محبت میں اللہ کو ناراض نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ کو راضی رکھتے ہوئے اُن کے حقوق ادا کرتا ہے اور اگر اللہ کی محبت اشد نہیں ہے تو مخلوق کی محبت میں اللہ تعالیٰ کو ناراض کرتا ہے۔ والدین کے حقوق میں کوتاہی کا عذاب بمبئی میں ایک شخص مجھ کو ملا، لمبا کُرتا، بالکل صالحین کی وضع لیکن اس نے بیوی کی محبت میں اپنی ماں سے بدتمیزی کردی اور ماں کو کچھ کہہ دیا۔ اُس کی ماں نے اس کو دو بددعائیں دے دیں کہ تو کوڑھی ہوکر مرے اور میرے جنازہ میں خدا تجھ کو شرکت کا موقع نہ دے۔ اس نے مجھے بتایا کہ اس لمبے کرتے تسبیح اور تہجد کے باوجود مجھے ماں کی بددعا لگ گئی اور میں کوڑھی ہوگیا اور ماں کے جنازہ میں بھی شریک نہیں ہوسکا۔سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے کہ جو ماں باپ کو ستاتا ہے، اس کو موت نہ آئے گی جب تک دنیا ہی میں اس کو خدا عذاب نہ دے دے۔ایک صحابی نے کہا کہ اگر ماں باپ ہم پر ظلم کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر ماں باپ تم پر ظلم بھی کریں وَاِنْ ظَلَمَاہُ وَاِنْ ظَلَمَاہُ وَاِنْ ظَلَمَاہُ 9؎ اگر ظلم کریں، اگر ظلم کریں، اگر ظلم کریں تب بھی ماں باپ سے بدلہ لینا جائز نہیں کہ تمہارا وجود ان کے نطفہ سے ہے، ان کا مرہونِ منت ہے، تمہارا وجود ماں باپ سے ہوا، ان کے لیے تم دعا ہی کرتے رہو، اگر بڑھاپے کی وجہ سے تم کو کچھ ڈانٹ ڈپٹ کریں،بے موقع آپ پر غصہ ہوجائیں تو برداشت کرو۔ _____________________________________________ 9 ؎مشکٰوۃالمصابیح:421/2باب البر والصلہ،قدیمی کتب خانہ