Deobandi Books

فیضان محبت

نیا میں

23 - 42
جلا کے خاک نہ کردوں تو داغؔ نام نہیں
تھوڑی سی عبادت کرکے اور عجب میں مبتلا ہوگئے کہ ہم بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ سے کم نہیں۔
حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی کی شانِ فنائیت
یہ کیا فقیری ہے، کیا بزرگی ہے دوستو! بزرگی اس کا نام ہے کہ میرٹھ میں حکیم الامت سڑک پر جارہے ہیں، بھنگی جھاڑو دے رہا ہے، حکیم مصطفی صاحب رحمۃ اللہ علیہ خلیفۂ حکیم الامت تھانوی کو فکر ہوئی کہ میرے پیر کو گردوغبار نہ لگ جائے اور یہ حکیم صاحب اتنے قابل تھے کہ جب حضرت کا وعظ ہوتا تھا اردو میں اسی وقت اس کو عربی میں لکھتے جاتے تھے۔ یہ بات شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مجھ سے فرمائی کہ نام کے حکیم تھے، مگر نہایت بڑے عالم تھے۔ اب خود سمجھ لیجیے کہ کتنے بڑے عالم تھے کہ حکیم الامت کے اردو وعظ کو وعظ کے دوران ہی عربی میں لکھ لیتے تھے۔ کمال ہے ان کی قابلیت کا۔ انہوں نے آگے جاکر بھنگی سے کہا کہ دیکھو ہمارے پیر صاحب جارہے ہیں، تھوڑی دیر جھاڑو نہ لگاؤ۔ حضرت نے سن لیا۔ فرمایا کہ حکیم صاحب کیا مجھے تم فرعون بنانا چاہتے ہو، یہ میونسپلٹی کا ملازم ہے، حکومت کا ملازم ہے، حکومت کی تنخواہ لیتا ہے، یہ اپنا حق ادا کررہا ہے، آپ کو جائز نہیں ہے کہ میری خاطر سے سڑک کی صفائی کو آپ رُکوادیں۔ ہمارے بزرگوں نے تو اس طرح زندگی گزاری ہے۔
حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری کا تقویٰ و فنائیت
شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے ذرا سی غلطی ہوگئی تھی۔ ایک نوجوان جاہل کسان کو ذرا زیادہ ڈانٹ دیا، بعد میں حضرت کو احساس ہوا کہ یہ میرا شاگرد نہیں، میرا مرید نہیں، میں نے اس کو ضرورت سے زیادہ ڈانٹ دیا، فوراً دو میل اس کے گاؤں گئے۔ عصر کے بعد چلے تھے لیکن اتنی پریشانی ہوئی کہ راستہ بھول گئے جو اللہ والے ہوتے ہیں ان کو اللہ کی نافرمانی کے بعد اتنی بے چینی ہوتی ہے کہ اپنی زندگی سے بے زار ہوجاتے ہیں۔ حضرت اندھیرے میں اس کے یہاں پہنچے اور کہا کہ بھائی! مجھ سے آج بہت زیادہ غلطی ہوئی ہے، میرے تم شاگرد نہیں، مرید نہیں، میں نے تم کو بے جا ڈانٹ دیا۔ تم خدا کے لیے مجھے معاف 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 7 1
4 فیضانِ محبت 9 1
5 خانقاہ کیا ہے؟ 10 1
6 دارالعلوم دل کے پگھلنے کا نام ہے 11 1
7 ذکر کا حاصل غرق فی النّور ہونا ہے 12 1
8 اللہ والوں کی نظر کی کرامت 14 1
9 نسبت مع اللہ کی ایک عجیب تمثیل 15 1
10 حقیقی بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے 17 1
11 والدین کے حقوق میں کوتاہی کا عذاب 18 1
12 بیویوں کے حقوق 19 1
13 مخلوق کی ایذا رسانی کا ایک سبق آموز واقعہ 21 1
14 حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کے صبر کا عبرت انگیز واقعہ 21 1
15 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ صبر 22 1
16 حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی کی شانِ فنائیت 23 1
26 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری کا تقویٰ و فنائیت 23 1
27 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ تقویٰ 24 1
28 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عورتوں کے لیے خوشخبری 25 1
29 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مردوں کے لیے خوشخبری 26 1
30 نافرمانوں کے لیے مقامِ عبرت و تازیانۂ محبت 26 1
31 بہنوں کو ورثہ نہ دینا بدترین ظلم ہے 27 1
32 ذکرِ مثبت اور ذکرِ منفی 28 1
33 ذکرِ منفی کا نور زیادہ قوی ہوتا ہے 28 1
34 اِلَّااللہ کی تجلی لَااِلٰہَ کی تخلّی پر موقوف ہے 29 1
35 خواہشاتِ نفسانیہ کے اِلٰہَ باطلہ ہونے کی دلیل 29 1
36 بدنظری کی کلفت 30 1
37 شانِ عشاقِ حق 30 1
38 جنت پر طلبِ رضائے الٰہی کی تقدیم کی حکمت 30 1
39 جہنم پر ناراضگیٔ حق سے استعاذہ کی تقدیم کی حکمت 31 1
40 اللہ تعالیٰ کی محبت اشد حاصل کرنے کے طریقے 31 1
46 نسخہ نمبر ۱) حق تعالیٰ کے انعامات کا مراقبہ 32 40
47 نسخہ نمبر۲) ذکر اللہ کا التزام 33 40
49 ذکر بے لذت بھی نافع ہے 34 40
50 ذکر بے لذت کے مفید ہونے کی ایک عجیب مثال 34 40
51 نسخہ نمبر۳) صحبتِ اہل اللہ کا اہتمام 35 40
52 اہل اللہ کے فیضانِ صحبت کا ایک عجیب واقعہ 36 1
53 صحبتِ شیخ کے آداب 36 1
54 اللہ والوں کے فیضانِ صحبت کے دو واقعات 37 1
55 خونِ تمنا کا انعامِ عظیم 39 1
Flag Counter