Deobandi Books

فیضان محبت

نیا میں

25 - 42
بروزِ   قیامت   خجالت    نہ     ہو
خدا  پاس  مجھ  کو  ندامت  نہ   ہو
تو میں یہ عرض کررہا تھا کہ اللہ والوں نے اللہ کی محبت میں سلطنت چھوڑ دی اور اپنی اصلاح کرلی۔ ماں باپ کو اگر ستایا تو ان کے پیر پکڑ کر رو رو کے معافی مانگی، اپنی بیوی کو اگر ستایا تو دوسرے وقت اس کی تلافی کردی، اگر کبھی غلطی سے کچھ زیادتی ہوجائے تو دوسرے وقت اس کو گلاب جامن کھلاؤ، مٹھائی کھلاؤ، سندیش کھلاؤ اور اس سے کہہ دو کہ میں اب دور اندیش ہوگیا، اب آیندہ آپ کو نہیں ستاؤں گا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ صاحب میں بچپن سے رومانٹک اور حسن پرست تھا مگر میری اماں گیارہ نمبر کا چشمہ لگاکر بڑی خراب شکل والی لے آئی۔ اس کا بھی جواب سن لو، اگر ہماری آپ کی بیٹی غصہ والی ہو، صورت میں بھی داماد سے کم ہو تو آپ کیا چاہیں گے کہ داماد طلاق دے دے یا رات دن روئیں گے کہ اے خدا! میرے داماد کے دل میں ایسی محبت ڈال دے کہ میری کم خوب صورت غصہ والی بیٹی کی زندگی پار کردے، چند روزہ زندگی ہے، بیویوں کے ساتھ زندگی نباہ دو بلکہ حسن سلوک سے پیش آؤ۔ ان شاء اللہ! اللہ تعالیٰ آپ کو اتنا خوش کردیں گے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
سرورِ عالم  صلی اللہ علیہ وسلم  کی طرف سے                           عورتوں کے لیے خوشخبری
میں ایک خوشخبری سناتا ہوں، سارے کشور گنج والے اپنی اپنی بیویوں کو حدیث کی خوش خبری سنادیں، ان شاء اللہ! صبح بیویوں کی طرف سے آپ کو بہترین ناشتہ ملے گا۔ وہ خوش خبری کیا ہے؟ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا کہ اے اُمِ سلمہ! جنت میں مسلمان بیویاں حوروں سے زیادہ خوب صورت کردی جائیں گی۔14؎ اور بڈھی ہوں گی تو جوان کردی جائیں گی، سب جوان ہوکر جنت میں جائیں گی۔ 
_____________________________________________
14 ؎    روح المعانی: 126/27،داراحیاء التراث، بیروت /  مشکوٰۃ المصابیح:416/2
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 7 1
4 فیضانِ محبت 9 1
5 خانقاہ کیا ہے؟ 10 1
6 دارالعلوم دل کے پگھلنے کا نام ہے 11 1
7 ذکر کا حاصل غرق فی النّور ہونا ہے 12 1
8 اللہ والوں کی نظر کی کرامت 14 1
9 نسبت مع اللہ کی ایک عجیب تمثیل 15 1
10 حقیقی بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے 17 1
11 والدین کے حقوق میں کوتاہی کا عذاب 18 1
12 بیویوں کے حقوق 19 1
13 مخلوق کی ایذا رسانی کا ایک سبق آموز واقعہ 21 1
14 حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کے صبر کا عبرت انگیز واقعہ 21 1
15 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ صبر 22 1
16 حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی کی شانِ فنائیت 23 1
26 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری کا تقویٰ و فنائیت 23 1
27 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ تقویٰ 24 1
28 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عورتوں کے لیے خوشخبری 25 1
29 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مردوں کے لیے خوشخبری 26 1
30 نافرمانوں کے لیے مقامِ عبرت و تازیانۂ محبت 26 1
31 بہنوں کو ورثہ نہ دینا بدترین ظلم ہے 27 1
32 ذکرِ مثبت اور ذکرِ منفی 28 1
33 ذکرِ منفی کا نور زیادہ قوی ہوتا ہے 28 1
34 اِلَّااللہ کی تجلی لَااِلٰہَ کی تخلّی پر موقوف ہے 29 1
35 خواہشاتِ نفسانیہ کے اِلٰہَ باطلہ ہونے کی دلیل 29 1
36 بدنظری کی کلفت 30 1
37 شانِ عشاقِ حق 30 1
38 جنت پر طلبِ رضائے الٰہی کی تقدیم کی حکمت 30 1
39 جہنم پر ناراضگیٔ حق سے استعاذہ کی تقدیم کی حکمت 31 1
40 اللہ تعالیٰ کی محبت اشد حاصل کرنے کے طریقے 31 1
46 نسخہ نمبر ۱) حق تعالیٰ کے انعامات کا مراقبہ 32 40
47 نسخہ نمبر۲) ذکر اللہ کا التزام 33 40
49 ذکر بے لذت بھی نافع ہے 34 40
50 ذکر بے لذت کے مفید ہونے کی ایک عجیب مثال 34 40
51 نسخہ نمبر۳) صحبتِ اہل اللہ کا اہتمام 35 40
52 اہل اللہ کے فیضانِ صحبت کا ایک عجیب واقعہ 36 1
53 صحبتِ شیخ کے آداب 36 1
54 اللہ والوں کے فیضانِ صحبت کے دو واقعات 37 1
55 خونِ تمنا کا انعامِ عظیم 39 1
Flag Counter