Deobandi Books

فیضان محبت

نیا میں

15 - 42
کے ہر حرف پر دس نیکی اسی طرح سے ملتی ہے جیسے کہ قرآن پاک کے تمام حروف پر۔ حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ شاہ عبدالقادر صاحبِ تفسیر موضح القرآن کے مصنف دہلی کی مسجد فتح پوری میں دیر تک ذکر میں مشغول تھے۔ جیسے ہی نکلے ایک کتّے پر نظر پڑگئی، وہ کتّا دہلی کے سارے کتّوں کا شیخ بن گیا، جہاں جاتا تھا سارے کتّے اس کے سامنے ادب سے بیٹھ جاتے تھے۔ پھر حضرت نے ایک ٹھنڈی سانس کھینچی کہ آہ! جن کی نگاہوں سے جانور بھی محروم نہیں رہتے ان کی نگاہوں سے انسان کیسے محروم رہ سکتا ہے؟ علم کی حقیقت، اللہ کی محبت ان ہی علماء کو حاصل ہوئی جنہوں نے اللہ والوں کی صحبت میں اپنے نفس کا تزکیہ کرالیا۔ یہی اللہ والوں کا فیضانِ نظر ہے ورنہ علم کے صرف نقوش حاصل ہوتے ہیں۔ اسی کے متعلق حضرت مولانا محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے علماء کے سامنے یہ شعر پڑھا تھا   ؎
دارالعلوم دل کے پگھلنے کا نام ہے
دارالعلوم روح کے جلنے کا نام ہے
اللہ کے عشق و محبت میں جب تک روح نہیں جلتی تب تک علم کا کچھ مزہ نہیں۔ بقول مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کے حدیث پڑھنے پڑھانے کا لطف جب ہے کہ پڑھانے والا بھی صاحبِ نسبت ہو اور پڑھنے والا بھی صاحبِ نسبت ہو پھر دیکھو کیا لطف آتا ہے۔
نسبت مع اللہ کی ایک عجیب تمثیل
دریا کو پانی کے تمام خواص پر ایک ہزار کتابیں پڑھادو، مگر دریا کے اندر پانی نہ ہو، مضمون پانی کا پڑھادو، لیکن دریا کے اندر پانی کبھی گذرے نہیں، وہ کیا جانے سوائے خاک اُڑانے کے، چاہے پانی پر پی ایچ ڈی کرلے،تخصص کرلے، لیکن خود پانی کی لذت سے محروم ہے اور اگر وہی دریا لبالب بھرجائے، خدا کی رحمت سے بارش ہوجائے تو دور سے پتہ چل جاتا ہے کہ اس دریا میں پانی ہے، اس کی ٹھنڈک دور دور جاتی ہے۔ اسی طرح لاکھ کتابیں پڑھ لے لیکن اگر دل اللہ کی محبت سے خالی ہے تو دوسروں کو بھی پتہ چل جاتا ہے کہ یہاں کچھ نہیں، نہ یہ خود مزا پاتا ہے اور اگر دل میں اللہ کی محبت کا، نسبت مع اللہ کا پانی گذر جائے تو اس کی ٹھنڈک اور فیض دور دور جاتا ہے۔ اللہ والوں کی ٹھنڈک دور دور جاتی ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 7 1
4 فیضانِ محبت 9 1
5 خانقاہ کیا ہے؟ 10 1
6 دارالعلوم دل کے پگھلنے کا نام ہے 11 1
7 ذکر کا حاصل غرق فی النّور ہونا ہے 12 1
8 اللہ والوں کی نظر کی کرامت 14 1
9 نسبت مع اللہ کی ایک عجیب تمثیل 15 1
10 حقیقی بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے 17 1
11 والدین کے حقوق میں کوتاہی کا عذاب 18 1
12 بیویوں کے حقوق 19 1
13 مخلوق کی ایذا رسانی کا ایک سبق آموز واقعہ 21 1
14 حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کے صبر کا عبرت انگیز واقعہ 21 1
15 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ صبر 22 1
16 حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی کی شانِ فنائیت 23 1
26 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری کا تقویٰ و فنائیت 23 1
27 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ تقویٰ 24 1
28 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عورتوں کے لیے خوشخبری 25 1
29 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مردوں کے لیے خوشخبری 26 1
30 نافرمانوں کے لیے مقامِ عبرت و تازیانۂ محبت 26 1
31 بہنوں کو ورثہ نہ دینا بدترین ظلم ہے 27 1
32 ذکرِ مثبت اور ذکرِ منفی 28 1
33 ذکرِ منفی کا نور زیادہ قوی ہوتا ہے 28 1
34 اِلَّااللہ کی تجلی لَااِلٰہَ کی تخلّی پر موقوف ہے 29 1
35 خواہشاتِ نفسانیہ کے اِلٰہَ باطلہ ہونے کی دلیل 29 1
36 بدنظری کی کلفت 30 1
37 شانِ عشاقِ حق 30 1
38 جنت پر طلبِ رضائے الٰہی کی تقدیم کی حکمت 30 1
39 جہنم پر ناراضگیٔ حق سے استعاذہ کی تقدیم کی حکمت 31 1
40 اللہ تعالیٰ کی محبت اشد حاصل کرنے کے طریقے 31 1
46 نسخہ نمبر ۱) حق تعالیٰ کے انعامات کا مراقبہ 32 40
47 نسخہ نمبر۲) ذکر اللہ کا التزام 33 40
49 ذکر بے لذت بھی نافع ہے 34 40
50 ذکر بے لذت کے مفید ہونے کی ایک عجیب مثال 34 40
51 نسخہ نمبر۳) صحبتِ اہل اللہ کا اہتمام 35 40
52 اہل اللہ کے فیضانِ صحبت کا ایک عجیب واقعہ 36 1
53 صحبتِ شیخ کے آداب 36 1
54 اللہ والوں کے فیضانِ صحبت کے دو واقعات 37 1
55 خونِ تمنا کا انعامِ عظیم 39 1
Flag Counter