فیضان محبت |
نیا میں |
|
اس وعظ کا تعارف دنیا میں جن اللہ والوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق دین کا کام ہوا اور اللہ نے جس طرح ان کو چہار دانگِ عالم میں قدر و منزلت و شہرت عطا فرمائی اس کے پیچھے ان کے مشایخ کی دُعاؤں اور روحانی تربیت کا نہایت اہم کردار رہا ہے۔ وقت کے ان اکابر علماء نے اہل اللہ سے روحانی فیض حاصل کرنے سے اپنے کو کبھی مستغنی نہیں سمجھا۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’فیضانِ محبت‘‘ میں اللہ والوں کی محبت کے فیضان کا بیان فرمایا ہے کہ اللہ والوں سے محبت کا سب سے بڑا فیض یہ ہے کہ دل میں اللہ تعالیٰ کا نورِ نسبت عطا ہوتا ہے۔ محبت اتباع کی متقاضی ہوتی ہے آدمی محبوب کو خوش کرنے کے لیے اس کی اتباع کرتا ہے۔ اہل اللہ سے محبت کا فیضانِ کامل تب ہی حاصل ہوتا ہے جب ان کی اتباع کامل کی جائے۔