Deobandi Books

فیضان محبت

نیا میں

32 - 42
ہوجائے گا، خدا کی محبت اس کو اس سطح پر مل جائے گی کہ اپنی جان سے زیادہ، اہل و عیال سے زیادہ، ٹھنڈے پانی سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی محبت اس کو حاصل ہوجائے گی۔
نسخہ نمبر ۱) حق تعالیٰ کے انعامات کا مراقبہ
اور وہ طریقہ بہت آسان ہے۔ پانچ منٹ دس منٹ اللہ تعالیٰ سے روزانہ بات کرو کہ اے خدا! آپ کا احسان ہے کہ آپ نے ہمیں انسان بنایا، سور، کتّا، گدھا، بیل، جانور نہیں بنایا اور اس سے بڑا احسان یہ ہے کہ آپ نے ہمیں یہودی، عیسائی، کافر نہیں بنایا۔ آپ نے ہمیں مسلمان بنایا، پھر ہمیں اہل حق، اہل سنت جو سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے والا صحابہ رضی اللہ عنہم کے طریق پر جو طبقہ تھا اس سے وابستہ فرمایا،ڈاڑھی عطا فرمائی، علم دین عطا فرمایا، بیوی بچے عطا فرمائے اورسلیم الاعضاء خلق فرمایا، آپ نے مادرزاد اندھا نہیں پیدا کیا، ہاتھ کا لولا نہیں بنایا، پیر کا لنگڑا نہیں بنایا، سارے اعضا صحیح سلامت ہیں، ہم آپ کے شکر گزار ہیں، ساتھ ساتھ شکر بھی ادا کرتے رہو۔ اللہ تعالیٰ سے باتیں کرتے رہو دیکھو ان شاء اللہ چند مہینہ میں کہاں سے کہاں آپ کا مقامِ محبت پہنچتا ہے۔ اگر حکیم الامت کی بات ہم نہ مانیں گے تو اپنی بات کہاں سے لائیں گے، اپنے باپ دادا کی جائیداد کے علاوہ میرااپنا ذاتی کچھ مال نہیں، میں مسکین ہوں باعتبار جائیداد دینیہ کے، اسی لیے اپنے باپ دادا کی جائیداد پیش کررہا ہوں اور اس لیے امیر بھی ہوں کہ باپ دادا ہمارے مالدار تھے، اُن ہی کا مال پیش کررہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے احسانات کا تذکرہ عَلٰی سَبِیْلِ التَّکَلُّمِ کرو۔ اللہ تعالیٰ سے باتیں کرو کہ اے خدا! اے اللہ! آپ نے ہمیں یہ دیا یہ دیا یہ دیا، جتنا یا دہوسکے اللہ کی نعمتوں کا تذکرہ کرو۔ حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا کہ اللہ کی محبت کا کیا طریقہ ہے؟ فرمایا کہ جو انسانوں کی محبت کا طریقہ ہے، تم روزانہ دس منٹ کسی سے ملاقات کرو، چھ مہینے کے بعد اگر کسی دن نہ جاؤگے تو وہ تمہیں خود تلاش کرے گا، تمہارے گھر پر آئے گا کہ بھائی! تم روزانہ آتے تھے، کیا بات ہے کہ آج کل نہیں آرہے ہو؟ کیا کسی پریشانی میں مبتلا ہو؟ اچھا! ہم تمہاری پریشانی دور کردیں گے کیونکہ تم ہمارے دوست ہو۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ بھی اپنے دوستوں کی پریشانی جلد دور کردیتا ہے:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 7 1
4 فیضانِ محبت 9 1
5 خانقاہ کیا ہے؟ 10 1
6 دارالعلوم دل کے پگھلنے کا نام ہے 11 1
7 ذکر کا حاصل غرق فی النّور ہونا ہے 12 1
8 اللہ والوں کی نظر کی کرامت 14 1
9 نسبت مع اللہ کی ایک عجیب تمثیل 15 1
10 حقیقی بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے 17 1
11 والدین کے حقوق میں کوتاہی کا عذاب 18 1
12 بیویوں کے حقوق 19 1
13 مخلوق کی ایذا رسانی کا ایک سبق آموز واقعہ 21 1
14 حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کے صبر کا عبرت انگیز واقعہ 21 1
15 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ صبر 22 1
16 حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی کی شانِ فنائیت 23 1
26 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری کا تقویٰ و فنائیت 23 1
27 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ تقویٰ 24 1
28 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عورتوں کے لیے خوشخبری 25 1
29 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مردوں کے لیے خوشخبری 26 1
30 نافرمانوں کے لیے مقامِ عبرت و تازیانۂ محبت 26 1
31 بہنوں کو ورثہ نہ دینا بدترین ظلم ہے 27 1
32 ذکرِ مثبت اور ذکرِ منفی 28 1
33 ذکرِ منفی کا نور زیادہ قوی ہوتا ہے 28 1
34 اِلَّااللہ کی تجلی لَااِلٰہَ کی تخلّی پر موقوف ہے 29 1
35 خواہشاتِ نفسانیہ کے اِلٰہَ باطلہ ہونے کی دلیل 29 1
36 بدنظری کی کلفت 30 1
37 شانِ عشاقِ حق 30 1
38 جنت پر طلبِ رضائے الٰہی کی تقدیم کی حکمت 30 1
39 جہنم پر ناراضگیٔ حق سے استعاذہ کی تقدیم کی حکمت 31 1
40 اللہ تعالیٰ کی محبت اشد حاصل کرنے کے طریقے 31 1
46 نسخہ نمبر ۱) حق تعالیٰ کے انعامات کا مراقبہ 32 40
47 نسخہ نمبر۲) ذکر اللہ کا التزام 33 40
49 ذکر بے لذت بھی نافع ہے 34 40
50 ذکر بے لذت کے مفید ہونے کی ایک عجیب مثال 34 40
51 نسخہ نمبر۳) صحبتِ اہل اللہ کا اہتمام 35 40
52 اہل اللہ کے فیضانِ صحبت کا ایک عجیب واقعہ 36 1
53 صحبتِ شیخ کے آداب 36 1
54 اللہ والوں کے فیضانِ صحبت کے دو واقعات 37 1
55 خونِ تمنا کا انعامِ عظیم 39 1
Flag Counter