Deobandi Books

فیضان محبت

نیا میں

33 - 42
وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللہَ  یَجۡعَلۡ لَّہٗ  مِنۡ  اَمۡرِہٖ یُسۡرًا ﴿۴﴾ 18؎
جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے، اللہ اس کے کاموں میں آسانی پیدا کردیتا ہے۔
نسخہ نمبر۲) ذکر اللہ کا التزام
اور نسخہ نمبر ۲) یہ ہے کہ اللہ والوں سے تھوڑا سا ذکر پوچھ لو کیونکہ ذکر میں خاصیت ہے کہ اللہ کی محبت پیدا کرتا ہے۔ خود حکیم الامت نے یو پی کے شہر پیلی بھیت کے ایک ولی اللہ سے پوچھا کہ اللہ کی محبت حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ حضرت اس وقت نوجوان تھے، اس بزرگ نے فرمایا میاں مولانا اشرف علی!ذرا ہاتھ کو رگڑو، حضرت نے دونوں ہاتھوں کو رگڑا، حضرت ان کے معتقد تھے، فرمایا کہ ابھی اور رگڑو اور رگڑا اور کہا کہ حضرت ہاتھ گرم ہوگیا، فرمایا کہ نہیں ابھی اوررگڑو جب اور رگڑا تو کہا کہ حضرت اب تو ہتھیلیاں آگ ہوگئیں، ہاتھ میں آگ لگ گئی، اب میں زیادہ رگڑ نہیں سکتا۔ فرمایا کہ اللہ کا ذکر کیا کرو، ایک اللہ کے بعد جب دوسرا اللہ نکلے گا تو دل میں رگڑ لگے گی اور رگڑ لگتے لگتے دل میں اللہ کی محبت کی آگ لگ جائے گی، اس کے بغیر جو لوگ دعوت دے رہے ہیں تو وہ حقیقتاً دعوت نہیں ہے، جسم ہے روح نہیں ہے کیونکہ دعوت الی اللہ، اللہ کی طرف بلانا یہ لگانا ہے اور لگا وہی سکتا ہے جس کو لگی ہوئی ہو، جس ظالم کو خود نہیں لگی ہے وہ کیا دوسرو ں کو لگاسکتا ہے۔ یہ دو نسخے اللہ کی محبت حاصل کرنے کے ہوگئے اور ذکر میں ناغہ نہ کرے، مزہ آئے نہ آئے، ذکر کیے جائے۔ یہ حکیم الامت فرماتے ہیں۔ دوستو! سن لو پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی۔ کیا خبر کہ دوبارہ دوسرے سال آنا ہو یا نہ ہو، زندگی کا کیابھروسہ۔
میر  آؤ    ذرا   گلے   مل    لیں
کیا  بھروسہ  ہے  زندگانی   کا
یہ میرا شعر ہے۔ کیا بھروسہ ہے زندگی کا، اس لیے آپ سے گلے مل رہا ہوں یعنی اللہ تعالیٰ کی باتیں سنارہا ہوں۔
_____________________________________________
18 ؎    الطلاق : 4
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 7 1
4 فیضانِ محبت 9 1
5 خانقاہ کیا ہے؟ 10 1
6 دارالعلوم دل کے پگھلنے کا نام ہے 11 1
7 ذکر کا حاصل غرق فی النّور ہونا ہے 12 1
8 اللہ والوں کی نظر کی کرامت 14 1
9 نسبت مع اللہ کی ایک عجیب تمثیل 15 1
10 حقیقی بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے 17 1
11 والدین کے حقوق میں کوتاہی کا عذاب 18 1
12 بیویوں کے حقوق 19 1
13 مخلوق کی ایذا رسانی کا ایک سبق آموز واقعہ 21 1
14 حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کے صبر کا عبرت انگیز واقعہ 21 1
15 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ صبر 22 1
16 حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی کی شانِ فنائیت 23 1
26 حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری کا تقویٰ و فنائیت 23 1
27 حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شانِ تقویٰ 24 1
28 سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عورتوں کے لیے خوشخبری 25 1
29 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مردوں کے لیے خوشخبری 26 1
30 نافرمانوں کے لیے مقامِ عبرت و تازیانۂ محبت 26 1
31 بہنوں کو ورثہ نہ دینا بدترین ظلم ہے 27 1
32 ذکرِ مثبت اور ذکرِ منفی 28 1
33 ذکرِ منفی کا نور زیادہ قوی ہوتا ہے 28 1
34 اِلَّااللہ کی تجلی لَااِلٰہَ کی تخلّی پر موقوف ہے 29 1
35 خواہشاتِ نفسانیہ کے اِلٰہَ باطلہ ہونے کی دلیل 29 1
36 بدنظری کی کلفت 30 1
37 شانِ عشاقِ حق 30 1
38 جنت پر طلبِ رضائے الٰہی کی تقدیم کی حکمت 30 1
39 جہنم پر ناراضگیٔ حق سے استعاذہ کی تقدیم کی حکمت 31 1
40 اللہ تعالیٰ کی محبت اشد حاصل کرنے کے طریقے 31 1
46 نسخہ نمبر ۱) حق تعالیٰ کے انعامات کا مراقبہ 32 40
47 نسخہ نمبر۲) ذکر اللہ کا التزام 33 40
49 ذکر بے لذت بھی نافع ہے 34 40
50 ذکر بے لذت کے مفید ہونے کی ایک عجیب مثال 34 40
51 نسخہ نمبر۳) صحبتِ اہل اللہ کا اہتمام 35 40
52 اہل اللہ کے فیضانِ صحبت کا ایک عجیب واقعہ 36 1
53 صحبتِ شیخ کے آداب 36 1
54 اللہ والوں کے فیضانِ صحبت کے دو واقعات 37 1
55 خونِ تمنا کا انعامِ عظیم 39 1
Flag Counter