ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2016 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) شراب ، عورت ، دُنیا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے سناجناب رسول اللہ ۖ نے اپنے خطبہ میںاِر شاد فرمایا کہ شراب گناہوں کو جمع کر دینے والی چیز ہے اور عو رتیں شیطان کی رسیاں ہیں اور دُنیا کی محبت ہر گناہ کی چوٹی ہے۔ ١ اِس حدیث میں تین چیزوں پر متنبہ فرمایا گیا : ٭ پہلی چیز'' شراب'' ہے جس کا پہلا اَثر یہ ہوتا ہے کہ عقل مغلوب ہو جاتی ہے حواس قائم نہیں رہتے، بیہقی میں آتا ہے حضرت اِبن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اَلْخَمْرُ اُمُّ الْفَوَاحِشِ وَ اَکْبَرُ الْکَبَائِرْ شراب بے حیائی کی جڑ اور کبیرہ گنا ہوں میں بہت بڑا گناہ ہے وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ تَرَکَ الصَّلٰوةَ ٢ جو شراب پیتا رہتا ہے وہ نماز بھی چھوڑ دیتا ہے۔ اور شرابی کو اپنی حر کتوں کا بھی پتہ نہیں چلتا، ہو سکتا ہے کہ وہ محرمات کا اِرتکاب کر لے، اُس کی عبادتیں چھوٹ جاتی ہیں اور طرح طرح کے گناہ سرزد ہونے لگتے ہیں۔ ١ مشکوة شریف کتاب الرقاق رقم الحدیث ٥٢١٢ ٢ المعجم الکبیر للطبرانی باب العین رقم الحدیث ١٥٤