Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2016

اكستان

29 - 66
کا شکریہ اَدا کیجئے (  وَاِذْ تَاَذَّنَ رَبُّکُمْ لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّکُمْ) یہ اعلان کیا گیا کہ اگر ہماری نعمتوں کا شکریہ اَدا کرو گے تو میں تم پر اپنی نعمتیں زیادہ کرتا رہوں گا۔ بڑی غفلت کی بات ہے کہ ہم اُ س کو اور اُس کے اِحسانات کو بھولے ہوئے ہیں، ہمارا ہمیشہ اُس کو یاد کرنا اور اِحسان ماننا اور اُس کا ذکر کرنا بہت اہم فریضہ ہے۔
ایک خاص عمل  :
 اِسی وجہ سے بعضے بزرگوں نے یہ طریقہ مقرر کیا کہ روزانہ کسی وقت بہتر ہے کہ عشاء کے بعد اِنسان پہلے اللہ کے دیے ہوئے تمام اِنعامات کو یاد کرے کہ اے اللہ تو نے مجھے یہ دیا یہ دیا پھر اپنے تمام گناہوں کو یاد کرے اور اُس پر اِظہارِ شر مندگی کرے اور معافی مانگے۔ حضرت عبد اللہ ابن عمر فرماتے ہیں کہ ہم نے حضور  ۖ  کو ایک ایک مجلس میں سو سو مرتبہ اِستغفار کرتے سنا، رسول اللہ  ۖ  فرماتے ہیں کہ میرے قلب میں زنگ لگ جاتا ہے تو میں سو مرتبہ اِستغفار کرتا ہوں، تو جب یہ حال نبی کے قلب  کا ہے تو ہمارے اور تمہارے دلوں کا کیا حال ہوگا ہماری بداَعمالیوں کی وجہ سے کتنازنگ لگتاہوگا۔ 
تو میرے بھائیو  !  اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور اُن کا شکریہ اَدا کرو، اُس کی اِطاعت میں کوتاہی مت کرو، اِستغفار برابر کرتے رہو اور اُس سے ڈرتے رہو اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے (یٰاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْکُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ)اللہ نے تمام اِنسانوں کو حکم دیا کہ میری نعمتوں کو یاد کرو، ہم سب قرآن پڑھتے ہیں مگر اُس کا حق اَدا نہیں کرتے یہ ہماری اِنتہا درجہ کی نا لا ئقی اور غفلت ہے، ہم سب کو چاہیے کہ  جو کچھ پڑھا اور لکھا ہے اُس پر عمل بھی ہو اور ہم میں جتنے لوگ ہیں خواہ اُن میں کوئی چھوٹا ہو یا بڑا، اَمیر ہو یا غریب، بادشاہ ہو یا فقیر، سب اُس کا شکر اَدا کریں کیونکہ ہمارے اَندر جو کچھ بھی ہے وہ سب خدا کا ہے اپنا کچھ نہیں تو پھر جب سب کچھ اُسی کا ہے توہمیشہ ہمیشہ اُس کا شکر اَدا کرتے رہنا چاہیے، اللہ کے ذکر اور اُس کی یاد سے غفلت مت کیجئے آپ جتنا اُس کو یاد کریں گے اُتناہی وہ اپنی نعمتیں زیادہ کرے گا۔ سب سے پہلی بات یہ بہت ہی مختصر طریقہ پر ہے اگر تفصیل کے ساتھ بیان کی جائے تو کئی ہفتے چاہئیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 بخدمت جناب چیئر مین پیمرا پاکستان ، اِسلام آباد 5 3
5 '' کوئی قادیانی خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتا '' 8 3
6 درسِ حدیث 12 1
7 شراب ، عورت ، دُنیا 12 6
8 وفیات 15 1
9 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 16 1
10 فئے : 16 9
11 لطیفہ : 20 9
12 اُجرتِ اَملاک (کراء الارض) : 21 9
13 ٹیکس یا قرض : 22 9
14 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ '' رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ '' 22 9
15 اِستغفار اور ذکر 26 1
16 اِمتحان کامیاب و ناکام : 27 15
17 حاسد محروم ہوجاتا ہے : 27 15
18 خصوصی اِنعامات : 28 15
19 سب سے بڑا اِنعام : 28 15
20 ایک خاص عمل : 29 15
21 حقیقی حیات، ایک تاریخی واقعہ : 31 15
22 حضرت گنگوہی کا اِجازت کے لیے معیار : 32 15
23 ذکر کے معنی اور درجے : 33 15
24 اِیمان کے بغیر کمال حاصل نہیں ہوسکتا : 33 15
25 فضیلت ِ علم اور اہلِ علم 35 1
26 مقام ِ علم اور اہلِ علم : 35 25
27 نکتہ : 36 25
28 نکتہ : 36 25
29 عالِم کے فرائض : 38 25
30 فرائض سے کوتاہی کے نقصانات : 38 25
31 لطیفہ : 39 25
32 ایک قصہ : 40 25
33 تکالیف : 40 25
34 حضرت مدنی قدس سرہ : 41 25
35 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 43 1
36 جان کی قربانی : 43 35
37 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 53 1
38 گلہائے عقیدت 55 1
39 خوش آئندلمحات خدا کرے ثابت قدمی رہے 56 1
40 مولانا توقیر رضا خان کی مہتمم دارُ العلوم دیوبند سے تاریخی ملاقات 57 39
41 بقیہ : فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 63 35
42 تقریظ وتنقید 64 1
43 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter