ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2016 |
اكستان |
|
ہونا عطا فرمایا گیا جس کو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا تھا یہ کوئی معمولی اِنعام نہیں اِس میں ہم سب شریک ہیں خدا نے ہم سب کو اِس سے نوازا، اگر وہ ہم کو کیڑا مکوڑا بنا دیتا، کتا بلی بنا دیتا گدھا بنادیتاتو کیا ہمارا اُس پر کچھ زور تھا مگر اللہ نے ہم پر اِتنا فضل فرمایا اور اَشرف المخلوقات بنایا اور جو تمام مخلوقات میں سجدہ کا مستحق تھا اور رب العالمین کی جانشینی کا مرتبہ رکھنے والا ہم کواُس کی اَولاد میں بنایا یہ اُس کا بہت بڑا اِنعام ہے اور اُس نے ہم کو'' اَحسن تقویم ''والااِ نعام دیا، یہ عمومی اِنعام ہے۔ خصوصی اِنعامات : اورخصوصی اِنعام کو ہم شمار نہیں کر سکتے دیکھئے ماں کے پیٹ میں ہم کو ساری چیزیں عطا کیں، آنکھ دی، ناک کان دیے، ہاتھ پیر دیے، دل و دماغ دیے، سر سے پیر تک ساری چیزیں عطا کیں اگر وہ چاہتا تو ہم کو اَندھا پیدا کرتا لُولا لنگڑا پیدا کرتا، اَپاہچ بنادیتا مگراللہ نے ہم کو اِن تمام نعمتوں سے نوازا اور صحیح و تندرست پیدا کیا اور ایک ایک عضو میں بے شمار نعمتیں عطا فرمائیں کہ اگر اُن کو کوئی گننا چاہے تو گن نہیں سکتا (وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ لَا تُحْصُوْھَا)مگر اِنسا ن اِ س قدر نمک حرام ہے کہ اُس کی دی ہوئی تمام چیزوں سے کام لیتا ہے مگر کسی وقت بھی پھوٹے منہ سے اُس کا نام نہیں لیتا اُس کا احسان نہیں مانتا اُس کا شکر اَدا نہیں کرتا اِسی طرح اور بہت سے احسانات ہیں۔ سب سے بڑا اِنعام : سب سے بڑی چیز ہم کو اِیمان و اِسلام کی نعمت عطا فرمائی، کروڑوں اِنسان دُنیا میں ایسے ہیں جو اِس نعمت سے محروم ہیں مگر ہم اِس کا بالکل خیال نہیں کرتے پہلی ہر اُمت میںاِیمان تھااور وہ لوگ خواہش بھی کرتے تھے کہ کاش اُن کو محمد ۖ کی اُمت میں پیدا کیاگیا ہوتا مگرخدانے ہم پر یہ فضل کیا کہ اپنے تمام پیغمبروں کے سردار حضرت محمد ۖ کی اُمت میں پیدا فرمایا حضرت محمد ۖ کے طفیل میں اِنشاء اللہ دُنیا میں بھی سر خروئی حاصل ہو گی اور آخرت میں بھی مگر ہم اُس کے شکریہ میںبہت کوتاہی کرتے ہیں اُس کی نعمتوں کو یاد نہیں کرتے، جس قدر ممکن ہو اُس کا اِحسان مانیے اور اُس کی نعمتوں