ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2016 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقید نام کتاب : جواہراتِ مدنی اِفادات : حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی قدس سرہ جمع و ترتیب : حضرت مولانا محمد اِسحاق صاحب ملتانی زید مجدہم صفحات : ٢٨٨ سائز : ١٦/٣٦ ٢٣ ناشر : اِدارہ تالیفاتِ اَشرفیہ ملتان زیر تبصرہ کتاب ''جواہراتِ مدنی'' شیخ العرب والعجم حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی قدس سرہ کے حکمت سے پُر نہایت قیمتی اِرشادات و فرمودات کا مجموعہ ہے جو مولانا محمد اِسحاق صاحب زید مجدہم نے پچاس سے زائد کتب و رسائل سے جمع کیا ہے ۔ اِسی کے ساتھ اِس میں آپ نے حضرت مدنی قدس سرہ کی زندگی کے ایک عظیم پہلو کو بھی اُجاگر کیا ہے اور وہ ہے'' آپ کا سیاسی اِختلاف کے باوجود ہم عصر اَکا بر سے محبت و اِکرام کا برتاؤ'' جو دورِ حاضر میں ہم جیسے اَخلاف واَکابر واَصاغر کے لیے بہترین مشعل ِراہ ہے، نیز اِس کتاب میں مولانا موصوف نے حضرت مدنی قدس سرہ کی زندگی کے بعض ایسے حیرت انگیز واقعات بھی ذکر کیے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کی شخصیت بار گاہِ اِلٰہی کی مقبول شخصیتوں میں سے تھی، مولانا موصوف کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے کہ اُنہوں نے اِس کتاب کی جمع و تر تیب میں محنت کی اور اِسے ایک بہترین گلدستہ بنا کر پیش کیا، قارئین اِس کتاب سے ضرور اِستفادہ فرمائیں۔